Emergency Help! +92 347 0005578
Advanced
Search
  1. Home
  2. ایلوویرا / کوار گندل / گھیکوار
ایلوویرا / کوار گندل / گھیکوار

ایلوویرا / کوار گندل / گھیکوار

  • November 7, 2024
  • 0 Likes
  • 958 Views
  • 0 Comments

ایلوویرا

نام :

پنجابی میں کوار گندل۔ اردو میں گھیکوار۔ سندھی میں کنوار بوٹی۔ بنگالی میں گھرٹاکماری کہتے ہیں۔

Hakeem Syed Abdulwahab Shah Sherazi

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ شیرازی)

نام انگلش:

Name: Aloe vera

Scientific name: Aloe barbadensis miller

Family: Asphodelaceae

تاثیری نام:
مقام پیدائش:
مزاج  طب یونانی: 
مزاج  طب پاکستانی: 
نفع خاص:
ملین، مسہل، محلل، مقویہندو پاک سمیت تمام ممالک میں پیدا ہوتا ہے۔خشک گرمعضلاتی غدیجلد کے امراض میں بہت مفید ہے۔

ایلو ویرا एलोविरा Aloe vera

ایلو ویرا एलोविरा Aloe vera

تعارف:

ایلوویرا ایک مشہور پلانٹ ہے جسے کاشت بھی کیا جاتا ہے اور لوگ اپنے گھروں میں گملوں کے اندر سجاوٹ کے لیے بھی لگاتے ہیں۔ ایلوویرا یا کوارگندل کی دنیا بھر میں 500 کے قریب اقسام پائی جاتی ہیں، جو اپنے رنگ، ڈیزائن، سائز اور افعال و اثرات کے لحاظ سے ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔

زیادہ مشہور اور تیزی سے بڑا ہونے والی قسم سائز میں بھی بڑی ہوتی ہے، اس کے پتے کافی چوڑے ہوتے ہیں، اس کی ٹہنیاں نہیں ہوتیں، بلکہ جڑوں سے ہی پتے نکلتے ہیں جن کا رنگ باہر سے سبز ہوتا ہے اور اندر سفید رنگ کا لیسدار گودا ہوتا ہے، پتوں کے کنارے کانٹوں والے ہوتے ہیں۔ ان پتوں کے اندر والے گودے کو خشک کرکے عصارہ بنایا جاتا ہے جس کا رنگ سیاہ ہوتا ہے، ادویاتی طور پر اسی عصارہ کو استعمال کیا جاتا ہے، اس کے عصارہ کو مصبر کہا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشر مول / زراوند

یہ بھی پڑھیں: ایرسہ

یہ بھی پڑھیں:اونٹ کٹارا

کیمیاوی و غذائی  اجزا:

 غذائی  مرکبات

پانی:  98-99 گرام کاربوہائیڈریٹ:  0.2-0.4 گرام              پروٹین:  0.1-0.2 گرام

چربی:  0.01-0.05 گرام      غذائی ریشہ:  0.5-0.7 گرام

وٹامنز

وٹامن A (β‑کیروٹین)           وٹامن C (اسکوربک ایسڈ)         وٹامن E (α-ٹوکوفرول)          وٹامن B1 (تھیامین)

وٹامن B2 (ریبوفلاوِن)           وٹامن B3 (نایسِن / نیاسن)       وٹامن B6 (پیریڈوکسن)          فولک ایسڈ / وٹامن B9 (Folate)

کولین (Choline)              

منرلز (Minerals)

کیلشیم ،میگنیشیم ،پوٹاشیم ،سوڈیم ، زنک ،تانبا ، آئرن، مینگنیز ،کرومیم ، فاسفورس ۔

بایو ایکٹو اجزا (Bioactive Compounds)

پولی ساکرائیڈز (Polysaccharides) جیسے گلوکومانان / Acemannan

اینتھراکونون مرکبات (Anthraquinones) جیسے آلوئِن (Aloin)، ایموڈِن (Emodin)

انزائمز (Enzymes) جیسے امائیلیز (Amylase)، لپیز (Lipase)، کیٹالس (Catalase)، کاربوپپٹائڈیز (Carboxypeptidase)

نامیاتی ایسڈز (Organic acids) جیسے سیلیسیلک ایسڈ (Salicylic acid)

فائیٹاسٹیرولز / ٹرائی ٹیرپینز (Phytosterols / Triterpenes) جیسے β‑سِٹوستيرول (β‑Sitosterol)، کمپیسٹرول (Campesterol)، لوپیل (Lupeol)

امائینو ایسڈز (Amino acids) — تقریباً 20، جن میں 7 یا 8 ضروری (Essential) شامل ہیں۔

ایلو ویرا एलोविरा
ایلو ویرا एलोविरा

اثرات:

عضلات میں تحریک، اعصاب میں تحلیل اور غدد میں تقویت پیدا کرتا ہے۔ مقوی معدہ، ملین، مسہل، محلل اورام، مقوی باہ، مسکن اوجاع اور محلل ریاح ہے۔ ایلوویرا ایک بہترین جلاب آور دوا ہے۔

خواص و فوائد

ایلوویرا کسی قدر غذائی اثرات بھی رکھتا ہے، اس لیے اس کے گودے کا حلوا بنا کر ایسے لوگوں کو کھلایا جاتا ہے جن کے جوڑوں میں درد ہو تو یہ غذائی ضرورت پوری کرنے کے لیے جوڑوں کے درد میں آرام بھی دیتا ہے۔ اس کے کھانے سے ہاضمہ بھی درست ہوتا ہے اور بھوک بھی لگتی ہے۔  مولد حرارت ہونے کی وجہ سے سوداویت کم کرکے صفراء کی پیدائش کرتا ہےجس سے ہر قسم کے ورم ختم ہو جاتے ہیں۔ ایلوویرا کو پھوڑے پھنسیوں پر باندھنے سے کافی فائدہ ملتا ہے۔ اگر جگر یا تلی بڑھ جائیں تو اس کے خوردنی استعمال سے دونوں اپنی اصل حالت میں آجاتے ہیں۔

 

ایلو ویرا एलोविरा Aloe vera
ایلو ویرا एलोविरा Aloe vera

چونکہ محرک عضلات ہے اس لیے ضعف باہ ختم کرکے قوت باہ پیدا کرتا ہے۔ بلغم کا اخراج کرکے نزلہ، ریشہ، بلغمی کھانسی اور بلغمی دمہ کے مریضوں کے لیے بہت مفید ہے۔  ایلوویرا آشوب چشم جس میں آنکھیں سرخ ہو جاتی ہیں بہت مفید ہے، اس مقصد کے لیے ایلوویرا کا گوداآنکھیں بند کرکے اوپر باندھنے سے کچھ ہی دیر میں سرخی ختم ہو جاتی ہے، اور مریض کو سکون ملتا ہے۔ ہندوستان اور بنگلا دیش میں ایلوویرا کا جوس بھی پیا جاتا ہے جس سے ہاضمہ کافی بہتر ہوتا ہے۔

آج کل ایلوویرا کا زیادہ استعمال سکن اور جلد کے امراض میں بہت کیا جاتا ہے، اس مقصد کے  لیے کاسمیٹکس اور جلد کے امراض کے لیے بننے والی جدید ادویات میں ایلوویرا کا استعمال کافی زیادہ ہے۔ امریکا کی سرکاری ویب سائٹ نیشنل لائبریری آف میڈیسن کے مطابق ایلوویرا اتنا طاقتور ہے کہ اگر انسانی جسم  کو تابکاری کے مواد سے پہنچنے والے نقصان کا ازالہ بھی کر سکتا ہے، ویب سائٹ کے مطابق ایلو ویرا جیل کے استعمال کے بعد، جلد میں ایک اینٹی آکسیڈینٹ پروٹین، میٹالوتھیونین پیدا ہوتا ہے، جو ہائیڈروکسیل ریڈیکلز کو ختم کرتا ہے اور جلد میں سپر آکسائیڈ خارج کرنے اور گلوٹاتھیون پیرو آکسیڈیز کو دبانے سے روکتا ہے۔  ہزاروں سال پہلے سکندر اعظم اور دیگر بڑے بڑے جنگجو اپنی فوجیوں کے زخموں کا علاج ایلوویرا سے کیا کرتے تھے۔

ایلو ویرا کا حلوہ

جسمانی دردو، جوڑوں کے درد کے لیے ایلوویرا کا حلوا بھی تیار کیا جاتا ہے۔ جس کے لیے آپ ایلوویرا کا گودھا حسب ضرورت مثلا آدھا کلو لے لیں، اسے گرینڈ کریں، اور اس میں ایک پاو میدہ شامل کریں اور کچھ پانی شامل کرکے دبارہ گرینڈ کریں۔ اب برتن میں چینی اور ایک کپ پانی ڈال کر آگ پر رکھیں جب چینی پگھل جائے تو حسب ضرورت دیسی گھی شامل کریں اور ایلوویرا گرینڈ کیا ہوا شامل کرکے اس وقت تک ہلکی آنچ پر پکائیں جب تک یہ حلوے کی شکل اختیار کرلے۔

جدید سائنسی تحقیقات

ایلو ویرا کے استعمال سے جسمانی مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے اور بیماریوں کے خلاف لڑنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے۔ یہ جلد اور خلیات کی مرمت اور تحفظ میں مدد دیتا ہے، زخم جلد بھرنے اور جلی ہوئی یا خراش زدہ جلد کی شفا میں مؤثر ہے۔ اس میں موجود اجزا سوزش کو کم کرتے ہیں اور درد میں ریلیف فراہم کرتے ہیں۔ ہاضمہ بہتر ہوتا ہے، قبض کم ہوتی ہے اور آنتوں کی صحت بھی برقرار رہتی ہے۔

 ایلو ویرا خون میں فری ریڈیکلز کو کم کرکے اینٹی آکسیڈنٹ اثر فراہم کرتا ہے، دل اور پٹھوں کی صحت کو سہارا دیتا ہے اور ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔ یہ ذہنی توانائی اور اعصابی فعالیت میں بھی مددگار ہے، خون کی پیداوار اور توانائی کے پیدا ہونے میں معاون ہے، اور جلدی مسائل جیسے خارش، سوزش اور انفیکشن کے اثرات کو کم کرتا ہے۔ علاوہ ازیں، یہ جسم میں پانی اور نمکیات کے توازن کو برقرار رکھتا ہے، خون میں ہیموگلوبن کی سطح کو بہتر کرتا ہے، اور خلیات کی نشوونما و توانائی کی پیداوار کے لیے ضروری امائینو ایسڈ فراہم کرتا ہے۔ اس کے ہلکے مسہل اثر قبض میں مددگار ثابت ہوتے ہیں اور مجموعی طور پر یہ جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بنانے والا ایک مؤثر قدرتی سپورٹ فراہم کرتا ہے۔

حوالہ جات: (پی ایم سی)۔ (این ایل ایم)۔  (بائیو اینگر)۔ (سائنس ڈائریکٹ)۔ 

مقدار خوراک:

مصبرآدھا گرام۔ تازہ گودا ایک چمچ

Important Note

اعلان دستبرداری
اس مضمون کے مندرجات کا مقصد عام صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ، لہذا اسے آپ کی مخصوص حالت کے لیے مناسب طبی مشورے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اس مضمون کا مقصد جڑی بوٹیوں اور کھانوں کے بارے میں تحقیق پر مبنی سائنسی معلومات کو شیئر کرنا ہے۔ آپ کو اس مضمون میں بیان کردہ کسی بھی تجویز پر عمل کرنے یا اس مضمون کے مندرجات کی بنیاد پر علاج کے کسی پروٹوکول کو اپنانے سے پہلے ہمیشہ لائسنس یافتہ میڈیکل پریکٹیشنر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ ہمیشہ لائسنس یافتہ، تجربہ کار ڈاکٹر اور حکیم سے علاج اور مشورہ لیں۔


Discover more from TabeebPedia

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

Discover more from TabeebPedia

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading