
فاضل الطب والجراحت کے سالانہ امتحانات 2026
قومی طبی کونسل کی جانب سے فاضل الطب والجراحت کے سالانہ امتحانات 2026 اور ضمنی امتحانات 2025 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی گئی ہے۔ نکتہ گائیڈنس کی رپورٹ کے مطابق یہ امتحانات 29 جون سے شروع ہو کر 10 جولائی 2026 تک جاری رہیں گے۔
امتحانات کا وقت روزانہ صبح 09:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔ طلبہ کے لیے سب سے اہم ہدایت یہ ہے کہ جن مضامین میں پریکٹیکل شامل ہے، ان کا عملی امتحان اسی دن تحریری پرچہ ختم ہونے کے فوراً بعد لیا جائے گا۔ طلبہ سال اول سے سال چہارم تک کے اپنے تمام مضامین کی تاریخوں کے مطابق تیاری مکمل رکھیں تاکہ مقررہ دن تحریری اور عملی دونوں امتحانات میں آسانی سے شریک ہو سکیں۔



Leave Your Comment