
تودری
- April 30, 2025
- 0 Likes
- 234 Views
- 0 Comments
تودری
نام :
اردو میں تودری، گل خیری، گل شبو ۔ عربی میں بزرالخم حم۔ فارسی میں تودری۔ ہندی میں دوری۔ بنگالی میں خیری کہتے ہیں۔

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ شیرازی)
نام انگلش:
Name: WallFlower
Scientific name: Erysimum cheiri
Family: Brassicaceae

تاثیری نام: | مقام پیدائش: | مزاج طب یونانی: | مزاج طب پاکستانی: | نفع خاص: |
سفید: مغلظ منی، مسمن بدن، | ہند و پاک | سفید ترگرم زرد گرم تر سرخ خشک سرد | سفید اعصابی غدی زرد غدی اعصابی سرخ عضلاتی اعصابی | مردانہ امراض |

تعارف:
تودری ایک خوشبودار، کھڑی جھاڑی ہوتی ہے جو عام طور پر ایک سے دو فٹ تک بلند ہوتی ہے۔ اس کا تنا اور شاخیں نرم و ملائم ہوتی ہیں۔ پتوں کی ساخت نرگس کے پتوں سے ملتی جلتی ہوتی ہے لیکن وہ زیادہ نوک دار ہوتے ہیں۔ موسم برسات میں اس پر پھول آتے ہیں، جنہیں گل خیری کہتے ہیں۔ یہ پھول رات کے وقت کھلتے ہیں، اسی لیے انہیں گل شبو بھی کہا جاتا ہے۔ پھولوں کی خوشبو نرم، بھینی، دل آویز اور خوبصورت ہوتی ہے۔ پھول نارنجی، زرد، یا سرخی مائل زرد رنگ کے ہوتے ہیں۔ ۔ پھلی اور تخم: اس پودے میں پھولوں کے بعد پھلیاں لگتی ہیں جو تقریباً ڈھائی انچ لمبی ہوتی ہیں اور دونوں طرف سے کھلنے والی ہوتی ہیں۔ ان پھلیوں میں تخم (بیج) ہوتے ہیں، جو پھیکے اور چیٹے (ہلکے رنگ کے) ہوتے ہیں۔

ادویات میں صرف پھول اور بیج استعمال کیے جاتے ہیں۔تودری کی تین اقسام ہیں:پیلی تودری — سب سے زیادہ مفید و مؤثر۔ سفید تودری، سرخ تودری۔ تودری سیاہ — بعض بازاروں میں دستیاب ہے۔ سفید تودری کا ذائقہ پھیکا ہوتا ہے، سرخ کا ذائقہ قدرے تلخ اور زرد تودری کا ذائقہ چرپرا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: توت / شہتوت
یہ بھی پڑھیں: تمباکو
یہ بھی پڑھیں: تلسی

کیمیاوی و غذائی اجزا:
تودری کے بارے زیادہ سائنسی تحقیقات موجود نہیں ہیں البتہ سرخ تودری کے بارے کچھ تحقیقات کے مطابق اس میں ایسے اجزا پائے جاتے ہیں جو دل کی دھڑکن پر اثرانداز ہوتے ہیں اور بہت طاقتور ہوتے ہیں زیادہ مقدار نقصاندہ ہو سکتی ہے:
1۔ چیروٹوکسن (Cheirotoxin)
یہ ایک طاقتور کارڈیونولائیڈ (cardenolide) ہے جو انتہائی کم مقدار میں بھی مؤثر ہوتا ہے۔ اس کا اثر دل کی دھڑکن (cardiac contractility) کو بڑھانے میں فاکس گلو (foxglove) کے ڈیجی آکسن (digoxin) کی طرح ہوتا ہے۔ طبی طور پر اسے دل کے ناکارہ پن (congestive heart failure) اور دل کی دھڑکن کی بے ترتیبی (arrhythmia) جیسے امراض میں استعمال کیا جا سکتا ہے، لیکن صرف ماہر معالج کی نگرانی میں۔
2۔ چیرو سائیڈ اے (Cheirosid A)
یہ گلائیکوسائیڈ (glycoside) شکل میں ہوتا ہے، یعنی شکر کے ساتھ جُڑا ہوا مرکب۔ یہ دل کے عضلات کو تحریک دیتا ہے اور خون کو پمپ کرنے کی صلاحیت کو بہتر بناتا ہے۔ اس میں ضدِ سوزش (anti-inflammatory) خصوصیات بھی موجود ہیں۔ سائنسی تحقیق کے مطابق، اس میں کینسر کے خلاف سرگرم ہونے کی صلاحیت بھی پائی گئی ہے۔
3۔گلوکو چیرو لِن (Glucocheirolin)
یہ بھی ایک قدرتی کارڈیک گلائیکوسائیڈ (cardiac glycoside) ہے جو وال فلاور (Wallflower) میں پایا جاتا ہے۔ یہ دل کو طاقت فراہم کرتا ہے اور دل کے افعال کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔ تجرباتی تحقیق سے اس میں کینسر مخالف (antitumor) اور ضد تکسیدی (antioxidant) اثرات پائے گئے ہیں۔ جلدی زخموں کی شفا میں بھی مؤثر ہے کیونکہ یہ کولیجن (collagen) کی پیداوار کو تیز کرتا ہے۔
4۔کیرینتھن (Cheiranthin):
یہ ایک طاقتور کارڈیوٹونک مادہ ہے، جس کا اثر ڈیجیٹالس (Digitalis) سے بھی زیادہ شدید ہوتا ہے۔ مگر اگر یہ زیادہ مقدار میں استعمال کیا جائے تو یہ انتہائی زہریلا (Highly Poisonous) ثابت ہو سکتا ہے۔

احتیاطی نوٹ:
یہ تمام مرکبات بہت طاقتور اور زہریلے (toxic) ہو سکتے ہیں اگر غلط مقدار میں استعمال کیے جائیں۔ صرف تجربہ کار ماہر حکیم یا ڈاکٹر کی نگرانی میں ان کا استعمال کیا جانا چاہیے۔ عوام الناس کو ان کا خود استعمال ہرگز نہیں کرنا چاہیے۔

اثرات:
تودری کی تین اقسام ہیں اور تینوں کا مزاج الگ الگ ہے لیکن ایک بات مشترکہ ہے کہ تینوں کا تعلق اعصاب سے ضرور ہے۔ سفید اور زرد تودری مولد رطوبات صالح، مولد شیر، مغلظ منی اور دافع سرعت انزال اور مسمن بدن ہوتی ہے۔
خواص و فوائد
سفید تودری مقوی اعصاب ہوتی ہے۔ منی کو گاڑھا کرتی ہے اور سرعت انزال میں مفید ہے، دودھ پیدا کرتی ہے اور بدن کو موٹا کرتی ہے۔ اورام سوداوی جو کان، پستان اور خصیوں میں ہوں ان کو تحلیل کرتی ہے۔
سرخ تودری عضلات اور قلب کو طاقت دیتی ہے، عضو تناسل میں انتشار اور سختی پیدا کرتی ہے اور امساک پیدا کرتی ہے۔بلغمی کھانسی، بلغمی دمہ میں بہت مفید ہے۔

جدید تحقیقات
دل کو تقویت دینے والی خصوصیت (Cardiotonic):
تھوڑی مقدار میں استعمال کرنے سے یہ دل کو مضبوطی فراہم کرتا ہے۔ دل کی کمزوری (Heart Failure) کی صورت میں فاکس گلو (Foxglove – Digitalis purpurea) کی طرح مؤثر ہے۔ تاہم، زیادہ مقدار میں یہ نہایت زہریلا ثابت ہو سکتا ہے، اس لیے صرف ماہر حکیم یا معالج کی نگرانی میں استعمال کیا جانا چاہیے۔

زہریلا اثر:
زیادہ مقدار میں لینے کی صورت میں یہ پودا شدید زہریلا (Highly Toxic) ہوتا ہے۔
پھول اور تنا (Flowers & Stems) کی خصوصیات:
- جوڑوں کے درد کی دوا (Antirheumatic)
- تشنج ختم کرنے والی (Antispasmodic)
- دل کو تقویت دینے والی (Cardiotonic)
- ماہواری لانے والی (Emmenagogue)
- اعصابی تقویت فراہم کرنے والی (Nervine)
- ملین دوا (Purgative)
- ورم تحلیل کرنے والی (Resolvent)
- بانجھ پن (Impotence) اور فالج (Paralysis) میں مفید
مقدار خوراک:
سفید 5گرام
Discover more from TabeebPedia
Subscribe to get the latest posts sent to your email.
Leave a Reply