
افسنتین
نام :
عربی میں خَترق، فارسی میں مردہ۔ بلوچی میں ترخ۔ ہندی میں ناگڈونا، داوانہ ، مستارہ، کرمالہ۔ سنسکرت میں ناگ دمنی کہتے ہیں۔
نام انگلش:
wormwood
Scientific name: Artemisia absinthium / Absinthium

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ)

تاثیری نام:
مقام پیدائش:
سطح سمندر سے پانچ ہزار بلند بارانی علاقوں میں۔ اسلام آباد میں ندی نالوں کے گرد بہت زیادہ ہے۔
مزاج طب یونانی:
گرم خشک
مزاج طب پاکستانی:
غدی عضلاتی

یہ بھی پڑھیں: اشوکا
یہ بھی پڑھیں: اشنان لانا بوٹی
یہ بھی پڑھیں: اشق

تعارف:
یہ خود رو بوٹی ہے جو بھنگ کی طرح خود جگہ جگہ اگ جاتی ہے۔ دو سے تین فٹ بلند ہوتی ہے۔ اس کے پتے ریشم کی طرح ملائم اور کٹے ہوئے ہوتے ہیں۔ اس کے پھول سفیدی مائل چھوٹے چھوٹے گول ہوتے ہیں جن میں تخم ہوتے ہیں۔ اس کے پودے میں تیز خوشبو ہوتی ہے اور ذائقہ سخت کڑوا ہوتا ہے۔
نفع خاص:
بلغمی و سوداوی امراض میں
کیمیاوی و غذائی اجزا:
افسنتین میں وٹامنز، معدنیات، اور حیاتیاتی مرکبات کی صحیح مقدار پودوں کی نشوونما کے حالات، کٹائی اور تیاری کے طریقہ کار جیسے عوامل کے لحاظ سے مختلف ہو سکتی ہے۔ تاہم، افسنتین میں پائے جانے والے اہم اجزاء کے بارے میں کچھ عمومی معلومات مندرجہ ذیل ہیں۔
غذائیت اور حیاتیاتی اجزاء:
1. وٹامنز:
افسنتین وٹامنز کا اہم ذریعہ نہیں ہے۔ اس میں وٹامن C اور وٹامن B6 کی تھوڑی مقدار ہوتی ہے، افسنتین غذائی پودا نہیں ہے کیونکہ افسنتین اپنی غذائیت کے بجائے اپنے حیاتیاتی مرکبات کے لیے زیادہ استعمال ہوتی ہے۔
2. معدنیات:
فی 100 گرام خشک پودے میں۔
پوٹاشیم: تقریباً 70-150 ملی گرام کیلشیم: تقریباً 150-250 ملی گرام میگنیشیم: تقریباً 30-50 ملی گرام
آئرن: تقریباً 5-15 ملی گرام زنک: تقریباً 0.5–1 ملی گرام
3. بایو ایکٹیو مرکبات:
افسنتین میں بنیادی بایو ایکٹیو مرکب تھجون(Thujone) ہے ۔ یہ عام طور پر خشک وزن کے لحاظ سے 0.2% سے 1.5% تک ہوتا ہے۔
ابسینتھی(absinthin): ایک تلخ مرکب ہے۔ عام طور پر خشک وزن کے 0.2-0.5% فیصد ارد گرد کی سطح پر پایا جاتا ہے۔
آرٹیمیسینن(Artemisinin) کی معمولی مقدار ہوسکتی ہے۔
فلاوونائڈز ( Flavonoids) جیسے quercetin اور luteolin، جو تھوڑی مقدار میں موجود ہوتے ۔
اثرات:
محلل ریاح، مفتح، مدربول وحیض، جالی، مسکن درد، مقوی معدہ وجگر، دفع تعفن، دافع بخار ہے۔پسینہ بہت لاتی ہے۔
خواص و فوائد
مفتح ہونے کی وجہ سے جگر، تلی ، معدہ کے سدے کھولتی ہے۔ محلل ریاح ہونے کی وجہ سے گیس و تبخیر کو تحلیل کرتی ہے۔ اس کا جوشاندہ بخاروں میں بہت مفید ہے۔ اس کا جوشاندہ نہ صرف بخار بلکہ لقوہ فالج، استرخا، صرع مرگی، اور بہت کی کمی میں بھی مفید ہے، اس کے استعمال سے بھوک خوب لگتی ہے۔ آنتوں کے کیڑوں کو مار کر نکال دیتی ہے۔گھر میں اس کی دھونی دینے سے کیڑے مکوڑے ، مچھر بھاگ جاتے ہیں۔
افسنتین برازیل میں ہاضمہ کی تکلیف کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ تیونس اور کیوبا میں ملیریا کے علاج کے لیے، فرانس میں اینٹی بیکٹیریل، بھوک بڑھانے والا، چین میں کینسر، جگر کے امراض، نیوروڈیجینریٹو امراض، شدید بیکیلری پیچش کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔مغربی یورپ میں معدے کے درد کے لیے، بوسنیا اور ہرزیگووینا میں معدے کی بیماریوں، پیٹ میں درد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
مقدار خوراک:
ایک گرام سے تین گرام
Discover more from TabeebPedia
Subscribe to get the latest posts sent to your email.
Leave a Reply