Emergency Help! +92 347 0005578
Advanced
Search
  1. Home
  2. سہاگہ
سہاگہ

سہاگہ

  • June 12, 2026
  • 0 Likes
  • 15 Views
  • 0 Comments

سہاگہ

نام :

عربی میں بورق۔ فارسی میں تنکار۔ سندھی میں سہاگو ۔ اور ہندی میں सुहागा  کہتے ہیں۔

Hakeem Syed Abdulwahab Shah Sherazi

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ شیرازی)

نام انگلش:

Name: Borax

Scientific name: Sodium Borate (Sodium Tetraborate Decahydrate)

Family:

تاثیری نام:
مقام پیدائش:
مزاج  طب یونانی:
مزاج  طب پاکستانی:
نفع خاص:
کاسر ریاح، ہاضم، قاتل جراثیم، جالی، اکالہند و پاکتر گرم درجہ دوماعصابی غدیعضلاتی امراض و علامات

سہاگہ Borax Sodium Borate सुहागा
سہاگہ Borax Sodium Borate सुहागा

تعارف:

سہاگہ ایک قدرتی معدنی نمک ہے جو عموماً سفید یا بے رنگ قلمی (کریسٹل) شکل میں پایا جاتا ہے۔ اس کے ذرات نرم، ہلکے چمکدار اور صابن جیسے لمس کے حامل ہوتے ہیں۔ پانی میں آسانی سے حل ہو جاتا ہے اور ذائقہ ہلکا سا کھاری اور کسیلے پن کا حامل ہوتا ہے۔ سہاگہ کو آگ پر گرم کرنے سے یہ پھول جاتا ہے اور اس کا پانی خشک ہو کر ہلکا اور بھربھرا مادہ بن جاتا ہے جسے سہاگہ بریاں کہا جاتا ہے۔

سہاگہ ایک معروف معدنی مادہ ہے جو صدیوں سے یونانی، آیورویدک اور روایتی طب میں استعمال ہوتا آ رہا ہے۔ یہ دراصل بوران عنصر پر مشتمل ایک قدرتی معدنی نمک ہے جو خشک جھیلوں، نمکیاتی ذخائر اور بعض آتش فشانی علاقوں میں پایا جاتا ہے۔ قدیم زمانے میں اسے دھاتوں کی صفائی، شیشہ سازی اور ادویاتی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔سونے چاندی کو پگھلانے، اور چمکانے کے لیے بھی اس کا استعمال کیا جاتا ہے، سونا ایک ہزار ڈگری پر پگھلتا ہے جبکہ سہاگہ چھ سات سو ڈگری پر، اس طرح جب سونے کے ساتھ سہاگہ شامل کیا جاتا ہے تو سونا بھی چھ سات سو ڈگری پر پگھل جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوئے / سویا

یہ بھی پڑھیں: سونف

یہ بھی پڑھیں: سنکھیا

کیمیاوی و غذائی  اجزا:

سہاگہ (Borax) کے کیمیائی و حیاتیاتی اجزا

سوڈیم ٹیٹرا بوریٹ ڈیکا ہائیڈریٹ (Sodium Tetraborate Decahydrate)

بوران (Boron)           سوڈیم (Sodium)         بوریٹ آئنز (Borate Ions)        بورک آکسائیڈ (Boric Oxide)

سوڈیم آکسائیڈ (Sodium Oxide)                     پانیِ تبلور (Water of Crystallization)

بھنے ہوئے سہاگہ (Calcined Borax) میں

سوڈیم ٹیٹرا بوریٹ (Sodium Tetraborate)                    بوران (Boron) سوڈیم (Sodium)

بوریٹ آئنز (Borate Ions)

کیونکہ بھوننے کے عمل کے دوران پانیِ تبلور خارج ہو جاتا ہے، اس لیے بھنے ہوئے سہاگہ میں پانیِ تبلور موجود نہیں رہتا۔

اثرات:

سہاگہ اعصاب میں تحریک، غدد میں تحلیل اور عضلات میں تسکین پیدا کرتا ہے،  کاسر ریاح، ہاضم، قاتل جراثیم، جالی، اکال اثرات کا حامل ہے۔

خواص و فوائد:

سہاگہ کو ہمیشہ بریاں کرکے استعمال کیا جاتا ہے، یعنی توے پر ہلکا سے بھون لیا جاتا ہے۔ کاسر ریاح ہونے کی وجہ سے گیسز کو خارج کرتا ہے، قاتل جراثیم ہونے کی وجہ سے سہاگہ سے زخموں کو دھویا جاتا ہے، جالی ہونے کی وجہ سے امراض جلدیہ میں بیرونی طور پر مستعمل ہے۔ دس گرام شہد میں ایک گرام سہاگہ ملا کر بطور دافع تعفن، منہ پکنے، زبان پھٹنے اور مسوڑھوں کے زخموں پر استعمال کیا اجتا ہے۔ بواسیری مسوں کو ساقط کرتا ہے۔

جدید سائنسی تحقیقات:

سہاگہ ایک قدیم معدنی مادہ ہے جسے صدیوں سے مختلف طبی اور صنعتی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ جدید سائنسی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ اس میں موجود بوران (Boron) جسم میں کیلشیم، میگنیشیم اور وٹامن ڈی کے استعمال اور توازن پر اثر انداز ہو سکتا ہے، جس کی وجہ سے ہڈیوں اور جوڑوں کی صحت کے حوالے سے اس پر خاص توجہ دی گئی ہے۔ بعض مطالعات میں بوران کو ہڈیوں کی مضبوطی برقرار رکھنے اور جوڑوں کے افعال کی حمایت کرنے والا عنصر قرار دیا گیا ہے۔ مزید تحقیق سے یہ بھی پتا چلا ہے کہ بوران مرکبات میں سوزش کم کرنے، بعض جراثیم اور فنگس کی افزائش کو روکنے اور زخم بھرنے کے عمل میں معاونت کی صلاحیت پائی جاتی ہے۔ اسی وجہ سے سائنس دان ان مرکبات کے طبی استعمالات پر مزید تحقیق کر رہے ہیں۔

حوالہ جات:
https://www.cdc.gov/Niosh/npg/npgd0058.html

https://www.borax.com/products/borax-decahydrate 
https://www.atamanchemicals.com/borax_u27666/ 

سہاگہ Borax Sodium Borate सुहागा
سہاگہ Borax Sodium Borate सुहागा

مقدار خوراک:

آدھا گرام

Important Note

اعلان دستبرداری
اس مضمون کے مندرجات کا مقصد عام صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ، لہذا اسے آپ کی مخصوص حالت کے لیے مناسب طبی مشورے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اس مضمون کا مقصد جڑی بوٹیوں اور کھانوں کے بارے میں تحقیق پر مبنی سائنسی معلومات کو شیئر کرنا ہے۔ آپ کو اس مضمون میں بیان کردہ کسی بھی تجویز پر عمل کرنے یا اس مضمون کے مندرجات کی بنیاد پر علاج کے کسی پروٹوکول کو اپنانے سے پہلے ہمیشہ لائسنس یافتہ میڈیکل پریکٹیشنر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ ہمیشہ لائسنس یافتہ، تجربہ کار ڈاکٹر اور حکیم سے علاج اور مشورہ لیں۔

Leave Your Comment