
جو
نام :
عربی میں شعیر۔ بنگالی میں جب۔ اور ہندی میں जौ کہتے ہیں۔

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ شیرازی)
نام انگلش:
Name: Barley
Scientific name: Hordeum vulgare
Family: Grasses
تاثیری نام: | مقام پیدائش: | مزاج طب یونانی: | مزاج طب پاکستانی: | نفع خاص: |
قابض، نفاخ، مولد سوداء | ہند و پاک | خشک سرد | عضلاتی اعصابی | مقوی قلب، مسکن جگر |

تعارف:
جو مشہور عام غلہ ہے، جو ایک سالانہ گھاس دار پودا ہوتا ہے جو عام طور پر 60 سے 120 سینٹی میٹر اونچا ہوتا ہے۔ اس کا تنا سیدھا اور کھڑا ہوتا ہے، پتیاں لمبی، نوکیلی اور سبز ہوتی ہیں۔پھول چھوٹے چھوٹے کان (spikelets) کی شکل میں ہوتے ہیں، جو خوشوں (spikes) میں لگتے ہیں۔ دانے لمبوترے، سنہری، پیلے یا ہلکے بھورے رنگ کے ہوتے ہیں۔ جو کے دانے گندم کی نسبت چھوٹے اور سخت ہوتے ہیں۔ گندم کے عام ہونے سے پہلے لوگ جو کی روٹی کھاتے تھے، اب گندم کی روٹی عام ہو گئی ہے، جو کا دلیہ بہت مشہور اور مفید ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنطیانہ
یہ بھی پڑھیں: جند بید ستر
یہ بھی پڑھیں: جمال گوٹہ

جو کا ذکر احادیث میں:
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے:
كَانَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ إِذَا أُخِذَ أَهْلُهُ الْوَرَمُ أَوِ الْحُمَّى أَمَرَ بِالْأَلْبَانِ مِنَ الشَّعِيرِ، فَصُنِعَ ثُمَّ أَمَرَ بِالْمَرَقِ، فَصُبَّ عَلَيْهِ، ثُمَّ سَقَاهُمْ إِيَّاهُ.
ترجمہ: جب رسول اللہ ﷺ کے اہلِ خانہ کو ورم یا بخار ہوتا، تو آپ ﷺ جو کا ستو بنانے کا حکم فرماتے، پھر اس پر یخنی ڈلواتے اور پھر انہیں پلاتے۔ مسند احمد: 26176، صحیح لغیرہ
طَلْبِینَہ (جو کا دلیہ) بطور شفا: حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں:
كَانَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ يَأْمُرُ بِالطَّلْبِينَةِ لِلْمَرِيضِ وَلِلْمَحْزُونِ، وَكَانَ يَقُولُ: إِنَّهَا تُجِمُّ فُؤَادَ الْمَرِيضِ، وَتَذْهَبُ بِبَعْضِ الْحُزْنِ.
ترجمہ: رسول اللہ ﷺ مریض اور غمگین کے لیے طَلْبِینَہ (جو کا گاڑھا دلیہ) تیار کرنے کا حکم دیا کرتے اور فرماتے: یہ بیمار کے دل کو طاقت دیتی ہے اور کچھ غم کو زائل کر دیتی ہے۔ صحیح بخاری: 5689، صحیح مسلم: 2216
جو کی روٹی کے ساتھ سرکہ: حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے:
دَخَلْتُ عَلَى النَّبِيِّ ﷺ فِي بَيْتِهِ، فَأَتَاهُ خُبْزٌ مِنْ شَعِيرٍ وَأَعْطَانِي، ثُمَّ قَالَ: هَلْ عِنْدَكُمْ مِنْ إِدَامٍ؟ قُلْتُ: لَا، إِلَّا شَيْءٌ مِنْ خَلٍّ، فَدَعَا بِهِ، فَجَعَلَ يَأْكُلُ بِهِ، وَيَقُولُ: نِعْمَ الْإِدَامُ الْخَلُّ، نِعْمَ الْإِدَامُ الْخَلُّ.
ترجمہ: میں نبی ﷺ کے گھر آیا، آپ ﷺ کے پاس جو کی روٹی لائی گئی، آپ ﷺ نے مجھے بھی دی۔ پھر فرمایا: تمہارے پاس کوئی سالن ہے؟ میں نے کہا: صرف تھوڑا سا سرکہ۔ آپ ﷺ نے اسے منگوایا اور کھانے لگے اور فرمایا: سرکہ بہترین سالن ہے، سرکہ بہترین سالن ہے۔ صحیح مسلم: 2052
تلبینہ کیا ہے؟
تلبینہ (طَلْبِينَة) عربی زبان کا لفظ ہے، جو “لبن” (دودھ) سے ماخوذ ہے، کیونکہ یہ دودھ کی طرح نرم، سفید اور تسکین بخش غذا ہے۔ یہ جو کے آٹے یا پسے ہوئے جو کو دودھ اور شہد کے ساتھ پکانے سے تیار کی جاتی ہے۔نبی کریم ﷺ نے تلبینہ کو کئی بیماریوں میں مفید قرار دیا ہے، خصوصاً:
غم و افسردگی، کمزوری، بخار، معدے اور دل کے امراض، اعصابی تھکن۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں:
کَانَ رَسُولُ اللهِ ﷺ يَأْمُرُ بِالتَّلْبِينَةِ لِلْمَرِيضِ وَلِلْمَحْزُونِ، وَكَانَ يَقُولُ: إِنَّهَا تُجِمُّ فُؤَادَ الْمَرِيضِ، وَتَذْهَبُ بِبَعْضِ الْحُزْنِ۔
ترجمہ: رسول اللہ ﷺ مریض اور غمگین کے لیے تلبینہ بنانے کا حکم فرماتے اور فرماتے کہ: یہ بیمار کے دل کو تقویت دیتی ہے اور کچھ غم دور کر دیتی ہے۔صحیح بخاری: 5689

تلبینہ بنانے کا طریقہ
اجزاء:
- جو کا آٹا (باریک پسا ہوا): 2 کھانے کے چمچ (تقریباً 20 گرام)
- دودھ: 1 کپ (تقریباً 250 ملی لیٹر)
- شہد: 1 چمچ (اختیاری، ذائقہ کے مطابق)
- پانی: ½ کپ (اگر دودھ کم ہو یا ہلکا کرنا ہو)
طریقہ:
- جو کا آٹا پانی یا دودھ میں گھول لیں تاکہ گٹھلیاں نہ بنیں۔
- اسے ہلکی آنچ پر رکھ کر مسلسل چمچ چلاتے ہوئے پکائیں۔
- تقریباً 10–15 منٹ پکائیں، یہاں تک کہ گاڑھا اور نرم دلیہ بن جائے۔
- آخر میں شہد ملا دیں اور نیم گرم پیش کریں۔
کیمیاوی و غذائی اجزا:
فی 100 گرام جو کا آٹا
وٹامنز:
وٹامن بی وان: 0.65 ملی گرام وٹامن بی ٹو: 0.28 ملی گرام وٹامن بی تھری: 4.6 ملی گرام
وٹامن بی سکس: 0.3 ملی گرام فولِک ایسڈ :19 مائیکروگرام وٹامن ای: 0.6 ملی گرام وٹامن کے: 2.2 مائیکروگرام
پینٹوتھینک ایسڈ بی 5: 0.3 ملی گرام
منرلز:
آئرن: 3.6 ملی گرام میگنیشیم : 133 ملی گرام فاسفورس : 264 ملی گرام زنک : 2.1 ملی گرام
کاپر: 0.42 ملی گرام سیلینیم : 37.7 مائیکروگرام مینگنیز : 1.9 ملی گرام پوٹاشیئم : 452 ملی گرام
سوڈیم : 12 ملی گرام کیلشیئم : 33 ملی گرام
دیگر غذائی اجزاء:
پروٹین: 12.5 گرام کاربوہائڈریٹس: 73.5 گرام ڈائیٹری فائبر (Dietary Fiber): 17.3 گرام
چکنائی (Fat): 2.3 گرام کیلوریز: 354 کلوکیلوریز
فینولک مرکبات
کل فینولز: 1,200 تا 2,940 ملی گرام کلورو جینک ایسڈ: 2.15 تا 16.89 ملی گرام گیلک ایسڈ: 0.021 تا 0.11 ملی گرام
فیورلک ایسڈ: 0.047 تا 5.4 ملی گرام پروٹوکیٹیچوئک ایسڈ: 0.029 تا 0.135 ملی گرام کیفک ایسڈ: 0.05 تا 0.61 ملی گرام
ہائیڈروکسی بینزوئک ایسڈ: 0.011 تا 1.46 ملی گرام پی-کومیرک ایسڈ: 0.035 تا 2.41 ملی گرام
فلاوونائڈز
کوئرسٹرن: 4.78 تا 184 ملی گرام آئسوویٹیکسن: 1.95 تا 8.88 ملی گرام آفزیلن: 1.94 تا 8.58 ملی گرام
آئسوقوئرسٹرن: 1.8 تا 5.08 ملی گرام ایپی کیٹیچن: 1.5 تا 5.03 ملی گرام ویٹیکسن: 218.8 تا 935.7 ملی گرام
ہیسپریڈن: 1.83 تا 4 ملی گرام فیلوریٹن: 0.04 تا 0.165 ملی گرام ڈائڈزین: 0.03 تا 0.06 ملی گرام
سورالن: 0.008 تا 0.014 ملی گرام نارنجنین: 0.005 تا 0.227 ملی گرام (+)-کیٹیچن: 0.001 تا 3.13 ملی گرام
روٹن: 0.17 تا 11.9 ملی گرام فیلوریزن: 0.06 تا 0.29 ملی گرام گلائی سیٹین: 0.002 تا 0.11 ملی گرام
کوئرسٹن ڈیہائیڈریٹ: 0.004 تا 0.068 ملی گرام

اثرات:
جو محرک قلب، محلل اعصاب اور مسکن جگر ہے۔ کیمیاوی طور پر خون میں سوداء کی مقدار میں اضافہ کرتا ہے۔ قابض، مسکن حرارت، اور کثیر الغذا ہوتا ہے۔مولد سوداء اور مولد نفاخ ہے۔
خواص و فوائد
جو مسکن حرارت ہونے کی وجہ سے جوش خون کو کم کرکے تسکین پیدا کرتا ہے اور حرارت کی شدت، پیاس اور گرمی کی حدت کو توڑتا ہے، اسی لیے جو کے ستو کا شربت بہت مشہور ہے۔ اعصابی مریضوں کے لیے جو بہت مفید خوراک ہے، بلغم کو خشک کرکے ختم کرتا ہے اور چربی کی وجہ سے ہونے والے موٹاپے کو بھی ختم کرتا ہے۔ یہ پیاس بجھاتا ہے، بلغم اور صفرا کو معتدل کرتا ہے، جگر و معدہ کی گرمی دور کرتا ہے۔جو کی یخنی ( طَلْبِینَہ) تلبینہ بخار، دل کی گھبراہٹ، اعصابی کمزوری، قبض اور آنتوں کی سوزش میں مفید مانی جاتی ہے۔
جدید سائنسی تحقیقات
- دل کی بیماریوں سے حفاظت
جو میں موجود β-glucan حل پذیر فائبر خون میں کولیسٹرول کو کم کرتا ہے۔ LDL (خراب کولیسٹرول) میں کمی، HDL (اچھا کولیسٹرول) میں اضافہ۔
- ذیابیطس (شوگر) میں مفید
Arabinoxylan اور β-glucan گلوکوز کی جذب ہونے کی رفتار کو کم کرتے ہیں۔ انسولین حساسیت میں اضافہ ہوتا ہے۔ GLP-1 ہارمون کی افزائش، جو بلڈ شوگر کنٹرول میں مدد دیتا ہے۔
- ہاضمے کے نظام کو بہتر بنانا
فائبر قبض کو روکتا ہے، آنتوں کی حرکت کو درست رکھتا ہے۔ پری بائیوٹکس (Prebiotics) کے طور پر کام کر کے فائدہ مند بیکٹیریا (Lactobacillus, Bifidobacteria) کو بڑھاتا ہے۔
- موٹاپے میں کمی
جو کھانے سے بھوک کم لگتی ہے، وزن گھٹتا ہے، چربی گھٹتی ہے۔چوہوں پر تجربات میں فیٹ میٹابولزم بہتر ہوا۔
- جگر کی صحت
آکسیڈیٹو اسٹریس میں کمی، مالونڈائیلڈیہائیڈ کی سطح میں کمی (جگر کی صحت کی علامت)۔
- کینسر سے تحفظ
جو کے Phenolics، Tannins اور Flavonoids فری ریڈیکلز کو ختم کرتے ہیں۔ Colon، Liver، Breast اور Prostate cancer کے خلاف مدافعتی اثرات۔
- مدافعتی نظام کو تقویت
β-glucan اور دیگر مرکبات Macrophages کو فعال کرتے ہیں۔کمزور مدافعتی نظام والے افراد کے لیے مفید۔
- بینائی اور جلد کی حفاظت
Lutein اور Zeaxanthin آنکھوں کو نیلی روشنی اور UV شعاعوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔جلد کی صحت بہتر بناتے ہیں۔
جو کا نفع خاص یہ ہے کہ یہ جگر، معدہ اور دل کے لیے انتہائی مفید اور بلڈ شوگر و کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے والی بہترین قدرتی غذا ہے۔ خاص طور پر بیٹا-گلوکن کی موجودگی اسے شوگر اور دل کے مریضوں کے لیے ممتاز بناتی ہے۔ متعدد مطالعات نے یہ ثابت کیا ہے کہ جو یا جو سے تیار کردہ مصنوعات کا باقاعدگی سے استعمال دل کی بیماری، ہائی بلڈ پریشر اور فالج کے خطرے کو کم کر سکتا ہے۔ جَو arabinoxylan کی لپڈ اور گلوکوز میٹابولزم کو منظم کرنے اور ہاضمہ کی صحت کو فروغ دینے کی صلاحیت کے لیے تحقیق کی گئی ہے۔ جو ایک مکمل اور کثیر المقاصد اناج ہے جس میں غذائیت، ادویاتی فوائد اور صنعتی استعمال کا غیرمعمولی امتزاج موجود ہے۔ سائنسی تحقیق کے مطابق اسے روزمرہ غذا کا حصہ بنا کر بہت سی مزمن بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہے۔
حوالہ: این آئی ایچ۔
مقدار خوراک:
حسب ضرورت
Discover more from TabeebPedia
Subscribe to get the latest posts sent to your email.
Leave a Reply