Emergency Help! +92 347 0005578
Advanced
Search
  1. Home
  2. توت / شہتوت
توت / شہتوت

توت / شہتوت

  • April 28, 2025
  • 0 Likes
  • 232 Views
  • 0 Comments

توت / شہتوت

نام:

 اردو میں توت،  فارسی میں شہتوت، عربی میں التوت  اور ہندی میں शहतूत  کہتے ہیں۔

Hakeem Syed Abdulwahab Shah Sherazi

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ شیرازی)

نام انگلش:

Name: Mulberry

Scientific name: White: Morus alba / Moraceae. Black: Morus nigra

Family: Mulberry

تاثیری نام:مقام پیدائش:مزاج طب یونانی:مزاج  طب پاکستانی: نفع خاص:
مفتح، ملین، مرطب دماغ، مقوی دماغ ،محللہندو پاک اور کشمیرسفید تو ت ترگرم ہوتا ہے

توت خشک سرد ہوتا ہے۔

سفید اعصابی غدی

سیاہ عضلاتی اعصابی

سفید توت مولد بلغم

سیاہ توت مولد سودا 

پتے توت شہتوت Mulberry Morus alba शहतूत

تعارف:

توت کے پتے: دل نما، نوک دار، ہرے رنگ کے اور کبھی کبھی دانے دار کناروں والے ہوتے ہیں، اور اس کا پھل: چھوٹے، بیری نما،یا لمبا سفید، گلابی یا ہلکے جامنی یا کالے  رنگ میں ہوتا ہے اور ذائقے میں سفید میٹھا اور کالا توت ترشی مائل ہوتا ہے۔ اس کا تنا: پتلا، ہلکا بھورا یا سرمئی، جبکہ اس کے پھول: چھوٹے، سبز یا ہلکے پیلے رنگ کے گچھے دار ہوتے ہیں، اور اس کا قد: عام طور پر 10 سے 20 میٹر تک بڑھ سکتا ہے۔

توت ، جسے پاکستان میں شہتوت بھی کہتے ہیں، مشہور عام پھل ہے، اس کا پورا درخت ہوتا ہے، اور دو اقسام ہیں۔ ایک سفید توت اور دوسری سیاہ توت۔ پھر ان دونوں اقسام میں پھل کے سائز کے لحاظ سے بھی درختوں میں فرق ہوتا ہے، کسی کا پھل چھوٹا یعنی آدھا انچ اور کسی کا کافی لمبا دو سے تین انچ تک ہوتا ہے۔ سفید توت اور سیاہ توت کے ذائقے میں بھی فرق ہے۔ سفید توت میٹھا ہوتا ہے، جبکہ سیاہ توت میں ترشی پائی جاتی ہے، یہی وجہ ہے کہ ان کے مزاج اور افعال و اثرات بھی مختلف ہیں۔ توت کے درخت کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ اس پر ریشم کے کیڑے پالے جاتے ہیں جو توت کے پتے کھا کر ریشم دیتے ہیں۔

توت شہتوت Mulberry Morus alba शहतूत
سفید لمبا توت شہتوت Mulberry Morus alba शहतूत

یہ بھی پڑھیں: تمباکو

یہ بھی پڑھیں: تلسی

یہ بھی پڑھیں: تل

سیاہ لمبا توت شہتوت Mulberry Morus alba शहतूत

کیمیاوی و غذائی  اجزا:

سفید شہتوت (Morus alba) کے اجزاء

(100 گرام تازہ پھل میں)

وٹامنز:

وٹامن سی: 36.4 ملی گرام۔ وٹامن کے :0.0078 ملی گرام۔ وٹامن اے :1 مائیکروگرام۔ فولیٹ :0.006 ملی گرام

منرلز:

کیلشیم :39 ملی گرام۔ آئرن ؛1.85 ملی گرام۔ میگنیشیم :18 ملی گرام۔ فاسفورس :38 ملی گرام۔

پوٹاشیم :194 ملی گرام۔ سوڈیم :10 ملی گرام۔ زنک :0.12 ملی گرام۔

دیگر اہم غذائی اجزاء:

غذائی ریشہ :1.7 گرام۔ کاربوہائیڈریٹس :9.8 گرام۔ پروٹین (Protein): 1.4 گرام۔

کلوروجینک ایسڈ (Chlorogenic Acid): معمولی مقدار۔ ریسویراٹرول (Resveratrol): معمولی مقدار۔

ڈی این جے (1-Deoxynojirimycin): معمولی مقدار (زیادہ پتوں میں)

سیاہ توت (Morus nigra) کے اجزاء

(100 گرام تازہ پھل میں)

وٹامنز:

وٹامن سی :36.4 ملی گرام۔ وٹامن کے :0.0078 ملی گرام۔ وٹامن اے :9 مائیکروگرام۔ فولیٹ :0.006 ملی گرام

منرلز:

کیلشیم :39 ملی گرام۔ آئرن :1.85 ملی گرام۔ میگنیشیم :18 ملی گرام۔ فاسفورس :38 ملی گرام۔ پوٹاشیم :194 ملی گرام۔

سوڈیم :10 ملی گرام۔ زنک :0.12 ملی گرام۔

دیگر اہم غذائی اجزاء:

غذائی ریشہ (Dietary Fiber): 1.7 گرام۔ کاربوہائیڈریٹس (Carbohydrates): 9.8 گرام

پروٹین (Protein): 1.4 گرام۔ اینتھوسیاننز (Anthocyanins): بہت زیادہ مقدار میں

فلیونوئڈز (Flavonoids): کثرت سے۔ پولی فینولز (Polyphenols): کثرت سے

سفید چھوٹا توت شہتوت Mulberry Morus alba शहतूत

اثرات:

جیسا کہ توت سفید اور سیاہ کے مزاج میں فرق ہے ایسے ہی ان کے اثرات بھی ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔ سفید توت مولد بلغم اور اعصابی محرک ہے جو غدد میں تحلیل اور عضلات میں تسکین پیدا کرتا ہے۔  جبکہ  سیاہ توت اس کے برعکس مولد سودا  اورعضلات میں تحریک، اعصاب میں تحلیل اور غدد میں تسکین پیدا کرتا ہے۔مفتح، ملین، مرطب دماغ، مقوی دماغ، محلل اورام ، محلل حلق اثرات رکھتا ہے۔

توت شہتوت Mulberry Morus alba शहतूत
سیاہ چھوٹا توت شہتوت Mulberry Morus alba शहतूत

خواص و فوائد

سفید توت مفتح(قبض کھولنے والا)، سرد، ملین(پیٹ نرم کرنے والا)  اور دماغ کو تر کرتا ہے، اسی لیے یہ مقوی دماغ بھی ہے، اس کے ساتھ ساتھ حلق کے ورم کو تحلیل بھی کرتا ہے۔ سفید توت جگر کی تیزی کو کم کرنے، گلے کی سوزش،خراش، اور گرمی کے نزلہ، اور خناق میں مفید ہے۔ اسی طرح آنتوں میں جلن، پیچش، مروڑ، پاخانہ میں خون کا آنا، مثانہ اور پیشاب میں جلن کی صورت میں بھی مفید ہے۔ اسے کثرت سے کھانا جسم کو موٹا کرتا ہے۔

سیاہ توت ، مولد سودا، مبرد، اور قابض ہوتا ہے۔ رطوبات کو کم  اور خون کو گاڑھا کرتا ہے، بلغمی کھانسی میں بہت ہی مفید ہے۔ چربی کو کم اور موٹاپے کو روکتا ہے۔  سفید توت الکلی کا مزاج رکھتا ہے اور سیاہ توت ترشی و تیزابیت کا مزاج رکھتا ہے۔ یعنی سفید توت کے اثرات کو ختم کرنے کے لیے سیاہ توت استعمال کیا جاسکتا ہے اور سیاہ کے اثرات کو ختم کرنے کے لیے سفید توت استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ایسی اور بھی نعمتیں عطا کی ہیں مثلا بہمن سرخ، بہمن سفید۔ زیرہ سفید ، زیرہ سیاہ۔ تل سفید ، تل سیاہ۔ تودری سرخ، تودری سفید وغیرہ۔

توت شہتوت Mulberry Morus alba शहतूत
اقسام توت شہتوت Mulberry Morus alba शहतूत

جدید سائنسی و طبی تحقیق

سفید توت  طبی فوائد پر تحقیق:

ذیابیطس میں فائدہ:

سفید شہتوت کے پتوں میں DNJ (1-Deoxynojirimycin) پایا جاتا ہے، جو کاربوہائیڈریٹ کے ہضم ہونے کی رفتار کو کم کرکے بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔

کولیسٹرول میں کمی:

تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سفید شہتوت کے پتوں کا استعمال خون میں LDL (برے کولیسٹرول) کی سطح کم کرنے میں مؤثر ہے۔

(حوالہ: Phytotherapy Research, 2010)

قوت مدافعت میں اضافہ:

اس کے اینٹی آکسیڈنٹس اور وٹامن C مدافعتی نظام کو مضبوط کرتے ہیں اور انفیکشن سے بچاؤ میں مدد دیتے ہیں۔

کینسر سے بچاؤ میں امکان:

ابتدائی تجربات سے ظاہر ہوا ہے کہ سفید شہتوت میں موجود کچھ فینولک مرکبات خلیوں کی غیر معمولی بڑھوتری (tumor growth) کو روکنے میں مددگار ہو سکتے ہیں۔(حوالہ: International Journal of Molecular Sciences, 2019)

جگر کی حفاظت:

سفید شہتوت کے پھل اور پتے جگر پر حفاظتی اثرات مرتب کرتے ہیں اور جگر کی سوزش کو کم کرتے ہیں۔(حوالہ: BMC Complementary Medicine and Therapies, 2017)

وزن میں کمی میں معاون:

اس کے استعمال سے میٹابولزم بہتر ہوتا ہے اور چربی کے ذخیرہ ہونے میں کمی آتی ہے۔

اقسام توت شہتوت Mulberry Morus alba शहतूत
اقسام توت شہتوت Mulberry Morus alba शहतूत

سیاہ توت طبی فوائد پر تحقیق:

طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ:

سیاہ توت میں اینتھوسیاننز (Anthocyanins) کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے، جو خلیوں کو آکسیڈیٹو نقصان سے بچاتے ہیں۔

(حوالہ: Food Chemistry, 2012)

قلبی صحت میں بہتری:

اینتھوسیاننز اور فلیونوئڈز خون کی نالیوں کو مضبوط کرتے ہیں، بلڈ پریشر کو بہتر بناتے ہیں، اور دل کے دورے کے خطرے کو کم کرتے ہیں۔

(حوالہ: Journal of Nutrition, 2010)

ذیابیطس کنٹرول میں مدد:

سیاہ توت کے  پتوں کے عرق سے بلڈ شوگر کی سطح میں کمی دیکھی گئی ہے، کیونکہ یہ انسولین کی حساسیت کو بہتر کرتا ہے۔

(حوالہ: Evidence-Based Complementary and Alternative Medicine, 2016)

مدافعتی نظام کی مضبوطی:

وٹامن C کی اعلیٰ مقدار قوت مدافعت کو بڑھاتی ہے اور بیماریوں سے بچاؤ میں مدد کرتی ہے۔

خون صاف کرنے والا:

روایتی طب میں سیاہ توت کو خون کی صفائی (blood purifier) کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

جدید تحقیق بھی اس کے خون میں موجود فری ریڈیکلز کو کم کرنے کی صلاحیت کو تسلیم کرتی ہے۔

جلد اور بالوں کے لیے فائدہ مند:

اینٹی آکسیڈنٹس اور وٹامنز جلد کو ترو تازہ اور بالوں کو مضبوط بنانے میں مدد دیتے ہیں۔

جگر اور گردے کی حفاظت:

سیاہ توت میں موجود پولی فینولز (Polyphenols) جگر اور گردے کے خلیات کو نقصان سے بچانے میں مؤثر ہیں۔

(حوالہ: BMC Complementary Medicine and Therapies, 2017)

توت شہتوت Mulberry Morus alba शहतूत
سفید لمبا توت شہتوت Mulberry Morus alba शहतूत

مقدار خوراک:

حسب منشاء

Important Note

اعلان دستبرداری
اس مضمون کے مندرجات کا مقصد عام صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ، لہذا اسے آپ کی مخصوص حالت کے لیے مناسب طبی مشورے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اس مضمون کا مقصد جڑی بوٹیوں اور کھانوں کے بارے میں تحقیق پر مبنی سائنسی معلومات کو شیئر کرنا ہے۔ آپ کو اس مضمون میں بیان کردہ کسی بھی تجویز پر عمل کرنے یا اس مضمون کے مندرجات کی بنیاد پر علاج کے کسی پروٹوکول کو اپنانے سے پہلے ہمیشہ لائسنس یافتہ میڈیکل پریکٹیشنر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ ہمیشہ لائسنس یافتہ، تجربہ کار ڈاکٹر اور حکیم سے علاج اور مشورہ لیں۔


Discover more from TabeebPedia

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

Discover more from TabeebPedia

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading