Emergency Help! +92 347 0005578
Advanced
Search
  1. Home
  2. تارا میرا / ترمراہ
تارا میرا / ترمراہ

تارا میرا / ترمراہ

  • April 12, 2025
  • 0 Likes
  • 172 Views
  • 0 Comments

تارا میرا / ترمراہ

نام :

عربی میں جرجیر۔ فارسی میں ترہ تزک۔ پنجابی میں تارا میرہ، اسون، جواں۔ پشتو میں جمامہ۔ بنگالی میں ہلیم۔ سندھی میں آہریو کہتے ہیں۔

Hakeem Syed Abdulwahab Shah Sherazi

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ شیرازی)

نام انگلش:

Name: Rocket

Scientific name: Eruca sativa

Family: Brassicaceae

تاثیری نام:مقام پیدائش:مزاج طب یونانی:مزاج  طب پاکستانی: نفع خاص:
 ہاضم، کاسر ریاح، مولد منی، جالی، محمر، مقوی ،مدر حیضہند و پاکگرم خشک درجہ سومغدی عضلاتیقبض، بواسیر، جلد

تارا میرا ترمراہ Rocket

تعارف:

تارا میرا مشہور عام ساگ ہے، ہندو پاک کے میدانی و پہاڑی علاقوں میں پانی والی جگہہوں پر ہوتا ہے۔ یہ خود رو بھی ہے اور اگایا بھی جاتا ہے۔  تارامیرا کے پتے  لمبے، گہرے سبز، گولائی لیے ہوئے یا کٹے ہوئے کناروں کے ساتھ ہوتے ہیں جو کہ 5 سے 10 انچ تک لمبے ہو سکتے ہیں، جبکہ پہاڑی علاقوں میں خودرو تارا میرا کے پتے چھوٹے چھوٹے ہوتے ہیں۔۔ اس کا  ذائقہ مرچ دار یا تلخ سا ہوتا ہے ، اور پھول ہلکے پیلے یا سفید رنگ کے، چار پتوں والے ہوتے ہیں، ہر پھول پر جامنی رنگ کی ہلکی سی نسیں ہوتی ہیں۔ تارا میرا کے بیج چھوٹے، گول،چپٹے، بھورے رنگ کے ہوتے ہیں اور ان سے تارا میرا کا تیل نکالا جاتا ہے۔ اس کی جڑ مرکزی گہری جڑ (Taproot) ہوتی ہے، جو زمین میں سیدھی جاتی ہے۔پودے کا قد 20 سے 100 سینٹی میٹر تک بلند ہو سکتا ہے۔بطور دوا اس کے بیج استعمال ہوتے ہیں۔ پتے بطور ساگ پکا کر کھائے جاتے ہیں۔

تارا میرا ترمراہ پہاڑی Rocket

یہ بھی پڑھیں: تربوز

یہ بھی پڑھیں: تخم حیات

یہ بھی پڑھیں: تخم کثوث

تارا میرا ترمراہ Rocket
تارا میرا ترمراہ Rocket

کیمیاوی و غذائی  اجزا:

  1. غذائی اجزاء (Nutrients)

ہر 100 گرام تازہ پتوں میں موجود اجزاء:

وٹامن K: تقریباً 108.6 ملی گرام۔  وٹامن C: تقریباً 15 ملی گرام۔  فولیٹ: 97 ملی گرام

کیلشیم: 160 ملی گرام۔  پوٹاشیم: 370 ملی گرام۔  میگنیشیم: 47 ملی گرام۔  فائبر: 1.6 گرام

حوالہ: USDA FoodData Central

تارا میرا ترمراہ Rocket

اثرات:

تارا میرا محرک جگر، محلل عضلات، اور مسکن اعصاب اثرات رکھتا ہے۔ ہاضم، کاسر ریاح، مولد منی، جالی، محمر، مقوی معدہ و امعاء، مقوی باہ اور مدر حیض ہے۔

خواص و فوائد

تارا میرا مزاجا بہت زیادہ گرم ہونے کی وجہ سے تلی و جگر کے سدے کھولتا ہے، حرارت کی کمی کے امراض میں مفید ہے، پتھریوں کو توڑ دیتا ہے، قبض کو ختم کرتا ہے، بواسیر کا بہترین علاج ہے۔ ہر قسم کی خارش، داد، چنبل کے لیے مفید ہے۔ جسم میں داغ، دھبے، پھوڑے پھنسی کو ختم کردیتا ہے۔ تارا میرا کے بیجوں کا استعمال ایسی لوشن اور صابن کریموں میں ہوتا ہے جو جسم پر داغ دھبے اور نشانات مٹانے کے لیے بنائے جاتے ہیں۔محمر ہونے کی وجہ سے نمونیہ کے مریضوں کو اندرونی اور پھیپھڑوں پر لگانے کے لیے بیرونی طور پر استعمال کرانا مفید ہے۔ گرمی کے ساتھ ساتھ خشکی والا مزاج رکھنے کی وجہ سے قوت باہ کے لیے بھی مفید ہے۔

تارا میرا ترمراہ بیج Rocket

جدید سائنسی تحقیقات

  1. جدید تحقیقات یہ بھی ظاہر کرتی ہیں کہ تارا میرا میں موجود زنک (Zinc)، فلیوونوئڈز (Flavonoids) اور نائٹریٹس (Nitrates) نر تولیدی نظام کو مضبوط بناتے ہیں اور جنسی صحت کے لیے مفید ہوتے ہیں۔
  2. تارا میرا (Rocket) میں موجود آئیسوتھائیوسائانیٹس (Isothiocyanates) اور سلفورافین (Sulforaphane) جیسے مرکبات خاص طور پر پراسٹیٹ کینسر (Prostate Cancer) اور برسٹ کینسر (Breast Cancer) کے خلاف حفاظتی کردار ادا کرتے ہیں۔
  3. تارا میرا کے پتوں میں موجود ریشہ (Fiber) اور قدرتی تلخی (Bitter Principles) جگر، معدہ اور آنتوں کو متحرک کرتی ہے، جس کے نتیجے میں ہاضمہ بہتر ہوتا ہے۔
  4. تارا میرا میں گلوکوسینولیٹس (Glucosinolates)، فلیوونوئڈز (Flavonoids) (مثلاً کوئرسٹین (Quercetin))، اور آئیسوتھائیوسائانیٹس (Isothiocyanates) پائے جاتے ہیں، جو کہ کینسر مخالف (Anti-cancer)، سوزش کم کرنے والے (Anti-inflammatory) اور جراثیم کش (Antimicrobial) اثرات رکھتے ہیں۔

نقصانات اور احتیاط

زیادہ مقدار میں کھانے سے thyroid پر اثر پڑ سکتا ہے کیونکہ اس میں goitrogens موجود ہوتے ہیں۔

حاملہ خواتین کو حد سے زیادہ استعمال سے پرہیز کرنا چاہیے۔

خون پتلا کرنے والی دوا (e.g. Warfarin) استعمال کرنے والے افراد کو وٹامن K کی زیادہ مقدار سے اجتناب برتنا چاہیے۔

تارا میرا ترمراہ Rocket
تارا میرا ترمراہ Rocket

تجربات

کنگ سعود یونیورسٹی ریاض میں چوہوں پر کیے گئے تجربات سے مندرجہ ذیل فوائد سامنے آئے:

تیزابیت میں کمی: تارا میرا نے معدے کے تیزاب کی مقدار اور اس کی طاقت کو نمایاں طور پر کم کیا۔

السر کی شدت میں کمی: عرق نے مختلف کیمیکل (جیسے الکوحل، نمک، ادویات) سے پیدا شدہ السر کو نمایاں طور پر کم کیا۔

معدے کی حفاظتی رطوبت (Gastric Mucus) میں اضافہ:  Alcian Blue ٹیسٹ سے ظاہر ہوا کہ عرق نے معدے کی حفاظتی تہہ کو مضبوط کیا۔

اینٹی آکسیڈنٹ اثر: Malondialdehyde (MDA) کی سطح میں کمی آئی، جو آکسیڈیٹیو تناؤ کی علامت ہوتی ہے۔

Non-Protein Sulfhydryls (NP-SH): یہ مرکبات معدے کو فری ریڈیکلز سے محفوظ رکھتے ہیں؛ تارا میرا نے ان کی مقدار میں اضافہ کیا۔

Histological مشاہدہ: عرق کے استعمال سے السر کے زخموں میں بہتری اور معدے کے ٹشوز کی حفاظت دیکھی گئی۔

خلاصہ:

Rocket (تارا میرا) میں اینٹی السر (Anti-ulcer)، اینٹی سیکریٹری (Anti-secretory)، سائٹوپروٹیکٹو (Cytoprotective)، اور اینٹی آکسیڈنٹ (Antioxidant) خواص موجود ہیں۔ یہ معدے کے السر سے بچاؤ اور اس کے علاج میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

حوالہ: این آئی سی

تارا میرا ترمراہ بیج Rocket
تارا میرا ترمراہ بیج Rocket

مقدار خوراک:

بیج ایک گرام۔ ساگ حسب ضرورت

Important Note

اعلان دستبرداری
اس مضمون کے مندرجات کا مقصد عام صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ، لہذا اسے آپ کی مخصوص حالت کے لیے مناسب طبی مشورے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اس مضمون کا مقصد جڑی بوٹیوں اور کھانوں کے بارے میں تحقیق پر مبنی سائنسی معلومات کو شیئر کرنا ہے۔ آپ کو اس مضمون میں بیان کردہ کسی بھی تجویز پر عمل کرنے یا اس مضمون کے مندرجات کی بنیاد پر علاج کے کسی پروٹوکول کو اپنانے سے پہلے ہمیشہ لائسنس یافتہ میڈیکل پریکٹیشنر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ ہمیشہ لائسنس یافتہ، تجربہ کار ڈاکٹر اور حکیم سے علاج اور مشورہ لیں۔


Discover more from TabeebPedia

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

Discover more from TabeebPedia

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading