بید مشک
نام :
ہندی میں بید مشک۔ فارسی میں گربہ بید۔ عربی میں خلاف بلخی کہتے ہیں۔


(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ)
نام انگلش:
Name: Musk willow
Scientific name: Salix aegyptiaca
Family: Salicaceae

تاثیری نام: | مقام پیدائش: | مزاج طب یونانی: | مزاج طب پاکستانی: | نفع خاص: |
مسکن، ملطف اور مفرح | ہند و پاک | تر سرد | اعصابی عضلاتی | دل و دماغ کے لیے۔ |

تعارف:
بید مشک بھی بید سادہ کی ہی ایک قسم ہے البتہ بید سادہ کا درخت بڑا اور بیک مشک کا درخت چھوٹا ہوتا ہے۔ پھول بھی ملتے جلتے ہوتے ہیں البتہ بید مشک کے پھولوں سے خوشبو آتی ہے اسی لیے اسے بید مشک کہتے ہیں۔ اس کے پھول بلی کی دم کی طرح ملائم ہوتے ہوتے ہیں اسی لیے فارسی میں گربہ بید کہتے ہیں۔ موسم بہار میں پہلے پھول نکلتے ہیں اور بعد میں پتے نکلتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بید سادہ
یہ بھی پڑھیں: بیج بند
یہ بھی پڑھیں: بہیڑہ

کیمیاوی و غذائی اجزا:
فلاوونائڈز:
کیمپفیٹرول (Kaempferol)۔ کوئرسیٹن (Quercetin)۔ ریوٹین (Rutin)۔ لٹولین (Luteolin)
فینولک ایسڈز: اینڈوجینس سالی سین (Salicin):۔ مائریکٹین (Myricetin)
وولاٹائل آئلز (volatile oils) جیسے لینالول (Linalool) اور لیمنین (Limonene)۔

اثرات:
محرک دماغ و آعصاب، محلل جگر اور مقوی دماغ اثرات رکھتا ہے۔ خون میں رطوبات پیدا کرتا ہے اور مسکن، ملطف اور مفرح ہے۔
خواص و فوائد
جگر میں تحلیل پیدا کرکے جگر کے تمام سدوں کو کھول دیتا ہے، حرارت کو خارج کرتا ہے، پیاس کی شدت کو بجھاتا ہے اور حفقان قلب میں مفید ہے۔ خوشبودار ہونے کی وجہ سے مفرح قلب بھی ہے۔ گرمی کے سردرد اور بخار میں نہایت ہی مفید ہے۔ اس کا مشہور عرق بازار میں عام مل جاتا ہے جسے عرق بید مشک کہتے ہیں۔
بید مشک اضطراب کی کیفیت، حفقان قلب اور انزائٹی کے لیے بہت مفید ہے۔ چنانچہ امریکا کی سرکاری ویب سائٹ نیشنل لائبریری آف میڈیسن پر شائع ہونے والے ایک ریسرچ پیپر کے مطابق چوہوں پر اس بات کا تجربہ کیا گیا جس کے رزلٹ کے مطابق بید مشک انزائٹی کے علاج میں مفید ہے۔تحقیق میں اس پلانٹ کے عرق کا موازنہ ڈائزیپم (ایک مشہور انزائولائٹک دوا) سے کیا گیا۔

جدید تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ بید مشک میں موجود سیلیسین اور دیگر فینولک مشتق سوزش مخالف خصوصیات رکھتے ہیں۔ یہ سر درد، جسم کے درد، اور گٹھیا جیسی سوزش والی حالتوں کو دور کرنے کے لیے مفید ہیں۔ اس کا عرق آرام کو فروغ دیتا ہے اور نیند کے معیار کو بہتر بناتا ہے۔ یہ اضطراب، بے خوابی، اور تناؤ سے متعلقہ عوارض میں مفید ہے۔
مقدار خوراک:
عرق بیس ایم ایل۔
Discover more from TabeebPedia
Subscribe to get the latest posts sent to your email.
Leave a Reply