الائچی خرد / چھوٹی الائچی / سبز الائچی
نام :
عربی میں قاقلہ صغا۔ فارسی میں ہیل بوا، یا خیربوا۔ سندھی میں پھوٹا نندا۔ مرہٹی میں تھورویلا۔ بنگالی میں چھوٹ ایلاچ اور اردو میں سبز الائچی کہتے ہیں۔
نام انگلش:
Cardamom
Scientific name: Elettaria cardamomum
(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ)
تاثیری نام:
مقام پیدائش:
نیپال، سری لنکا، ہندوپاکستان
مزاج طب یونانی:
ترگرم
تر تیسرے درجے میں گرم پہلے درجے میں
مزاج طب پاکستانی:
اعصابی غدی
یہ بھی پڑھیں: اگر عود
یہ بھی پڑھیں: افیون افیم
یہ بھی پڑھیں: اشنان لانا بوٹی
تعارف:
الائچی کا پودا نمناک جگہ پر ہوتا ہے، یعنی ایسی جگہ جہاں مٹی میں نمی ہو اور سورج کی شعائیں زیادہ دیر تک اس پر نہ پڑھیں، الائچی کے پتے دو سے تین فٹ تک لمبے ہوتے ہیں،جبکہ تین چار انچ تک چوڑے ہوتے ہیں اور ان سے بھی خوشبو آتی ہے۔ اس کا پودا پانچ سے آٹھ فٹ تک اونچا ہو جاتا ہے۔ عام طور پر نرسریوں پر الائچی کے نام سے کوئی اور پودے بیچے جاتے ہیں جن کے پتے چھوٹے چھوٹے ہوتے ہیں، یاد رکھیں چھوٹی الائچی یا سبز الائچی کے پتے ایک سے تین فٹ تک لمبے ہوتے ہیں۔الائچی کے پودے کے ساتھ گچھے کی شکل میں سفید پھول لگتے ہیں۔
الائچی کا استعمال دواؤں کے ساتھ ساتھ غذاؤں میں بھی کثرت سے ہوتا ہے۔ الائچی دو قسم کی ہوتی ہے۔ ایک چھوٹی جسے سبز الائچی یا الائچی خرد کہا جاتا ہے، اس کا چھلکا سفید اور اندر سیاہی مائل خوشبودار بیج ہوتے ہیں۔ الائچی کی دوسری قسم بڑی اور سرخی مائل چھلکے والی ہوتی ہے، اس کے اندر بھی سیاہی مائل بیج ہوتے ہیں۔
نفع خاص:
گرمی اور بخار کو ختم کرتی ہے۔
کیمیاوی و غذائی اجزا:
ذیل میں 100 گرام سبز الائچی میں پائے جانے والے غذائی اجزاء
وٹامنز:
وٹامن سی: 21 ملی گرام وٹامن بی 6: 0.23 ملی گرام نیاسین (وٹامن بی 3): 1.10 ملی گرام
رائبوفلاوین (وٹامن B2): 0.18 ملی گرام تھامین (وٹامن بی 1): 0.198 ملی گرام
معدنیات:
کیلشیم: 383 ملی گرام آئرن: 13.97 ملی گرام میگنیشیم: 229 ملی گرام فاسفورس: 178 ملی گرام
پوٹاشیم: 1119 ملی گرام زنک: 7.47 ملی گرام مینگنیج: 28 ملی گرام کاپر: 0.383 ملی گرام
حیاتیاتی مرکبات:
الائچی میں کئی حیاتیاتی مرکبات ہوتے ہیں، جو زیادہ تر ضروری تیل اور فینولک مرکبات پر مشتمل ہوتے ہیں۔
ٹیرپینائل ایسیٹیٹ: 45 ملی گرام 1,8-سینیول (یوکلپٹول): 20-60 ملی گرام
لینلول: 5-20 ملی گرام لیمونین: 5-20 ملی گرام سبینین: 10-30 ملی گرام
پائنین: 5-20 ملی گرام کویسٹن(Quercetin) اور کیمپفیرول کی کچھ مقدار پائی جاتی ہے۔
اثرات:
اعصاب میں تحریک، غدد میں تحلیل اور عضلات میں تسکین پیدا کرتی ہے، خون میں کھاری پن کے ساتھ ساتھ رقت اور لطافت پیدا کرتی ہے۔
جبکہ بڑی الائچی اعصابی عضلاتی مزاج کی حامل ہوتی ہے۔ الائچی مدر بول، مطیب، ملطف، دافع ریاح ، ملین، ہاضم، مفرح، دافع حرارت و بخار اور مقوی اثرات کی حامل ہے۔
خواص و فوائد
الائچی جسم سے گرمی کا خاتمہ کرتی ہے اور تری کو زیادہ کرتی ہے، کھار ہونے کی وجہ سے جسم سے تیزابیت کا خاتمہ بھی کرتی ہے۔ عضلاتی یا غدی تحریک سے پیدا ہونے والے امراض میں الائچی بہت مفید ہے۔ مطیب ہونے کی وجہ سے منہ، اور سانس میں خوشبو پیدا کرتی ہے، جسم میں رطوبات بڑھاتی ہے۔
مقدار خوراک:
ایک گرام تک
Discover more from TabeebPedia
Subscribe to get the latest posts sent to your email.
Leave a Reply