Emergency Help! +92 347 0005578
Advanced
Search
  1. Home
  2. سوما کلپالتا
سوما کلپالتا

سوما کلپالتا

  • May 22, 2026
  • 0 Likes
  • 9 Views
  • 0 Comments

سوما کلپالتا

نام :

سنسکرت میں سانپہ۔ بلوچی میں امال۔ کشمیری میں آسمانی بوٹی۔ چینی میں ماہو رنگ اور ہندی میں सोमलता बूटी کہتے ہیں ۔

Hakeem Syed Abdulwahab Shah Sherazi

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ شیرازی)

نام انگلش:

Name: Ephedra

Scientific name: Ephedra sinica

Family: Ephedraceae

تاثیری نام:
مقام پیدائش:
مزاج  طب یونانی:
مزاج  طب پاکستانی:
نفع خاص:
منفث بلغم، مخرج بلغم، دافع ضیق النفس، دافع تشنجہند و پاکخشک گرم درجہ دومعضلاتی غدیسانس کی بیماری

سوما کلپالتا ephedra sinica सोमलता बूटी
سوما کلپالتا ephedra sinica सोमलता बूटी

تعارف:

سوماکلپالتا (ایفیڈرا ) ایک قدیم طبی پودا ہے جو ہزاروں سال سے روایتی چینی طب، یونانی طب اور بعض مشرقی نظام ہائے علاج میں استعمال ہوتا آ رہا ہے۔ یہ زیادہ تر خشک، پہاڑی اور صحرائی علاقوں میں پایا جاتا ہے۔ اس کی مختلف اقسام ایشیا، یورپ اور امریکہ کے بعض علاقوں میں قدرتی طور پر اگتی ہیں۔ طب میں خاص طور پر اس کی باریک سبز شاخیں استعمال کی جاتی ہیں جن میں طاقتور الکلائیڈز پائے جاتے ہیں۔

ایفیڈرا ایک چھوٹے قد کی جھاڑی نما بوٹی ہے۔ اس کا تنا باریک، سبز، گانٹھ دار اور بانس کی باریک ٹہنیوں جیسا دکھائی دیتا ہے۔ اس میں عام پودوں کی طرح چوڑے پتے نہیں ہوتے بلکہ نہایت چھوٹے، خشک اور جھلی نما پتے ہوتے ہیں جو گانٹھوں کے قریب نظر آتے ہیں۔ اس کی شاخیں لمبی، باریک اور جوڑ دار ہوتی ہیں۔ پودے کا رنگ عموماً سبز مائل زرد ہوتا ہے۔ پھول بہت چھوٹے اور غیر نمایاں ہوتے ہیں جبکہ بعض اقسام میں چھوٹے مخروطی پھل بنتے ہیں۔ ذائقہ قدرے کڑوا اور کسی حد تک تیز محسوس ہوتا ہے۔

سوما کلپالتا ephedra sinica सोमलता बूटी

یہ بھی پڑھیں: سورنجاں شیریں

یہ بھی پڑھیں: سورنجاں تلخ

یہ بھی پڑھیں: سورج مکھی

سوما کلپالتا ephedra sinica सोमलता बूटी
سوما کلپالتا ephedra sinica सोमलता बूटी

کیمیاوی و غذائی  اجزا:

الکلائیڈز

ایفیڈرین (Ephedrine)  سیوڈو ایفیڈرین (Pseudoephedrine)      نور ایفیڈرین (Norephedrine)

نور سیوڈو ایفیڈرین (Norpseudoephedrine)       این میتھائل ایفیڈرین (N-Methylephedrine)

این میتھائل سیوڈو ایفیڈرین (N-Methylpseudoephedrine)                   کیتھینون (Cathinone)

فلیونوئیڈز

ہرباسیٹن (Herbacetin)  ہرباسیٹن گلوکوسائیڈ (Herbacetin 7-O-glucoside)         آئسو وٹیکسن (Isovitexin)

کیمپفیرول مشتقات (Kaempferol Derivatives)  کیٹیچن (Catechin)      ایپی کیٹیچن (Epicatechin)

پولینیٹن بی (Pollenitin B)

فینولک اور دیگر مرکبات

ٹرانس سنامک ایسڈ (Trans-cinnamic Acid)        سیری نجن (Syringin)    سمپلوکوسائیڈ (Symplocoside)

فینولک ایسڈز (Phenolic Acids) ٹیننز (Tannins)                    پرواینٹھوسائنڈنز (Proanthocyanidins)

پولی سیکرائیڈز (Polysaccharides)

دیگر اہم اجزا

ضروری تیل (Essential Oils)     نامیاتی تیزاب (Organic Acids)  ریزنز (Resins)

ساپوننز (Saponins)     

اثرات:

سوما کلپالتا عضلات میں تحریک، اعصاب میں تحلیل اور غدد میں تقویت پیدا کرتی ہے۔ منفث بلغم، مخرج بلغم، دافع ضیق النفس، دافع تشنج اثرات رکھتی ہے۔

خواص و فوائد:

اس بوٹی کے دو جزو موثرہ ہیں جنہیں کھار مسانیہ (ایفڈرین) اور کھار مسانیہ کاذب کہتے ہیں۔ اس بوٹی میں مخصوص کھار کافی مقدار میں ہوتی ہے۔ یہ بوٹی سانس کی نالیوں کو ڈھیلا کردیتی ہے اس لیے اسے بلغمی دمہ ، کالی کھانسی میں استعمال کیا جاتا ہے۔لیکن اس ساتھ ساتھ اس کے کچھ مضر اثرات بھی ہیں۔

قرشی کے جوھر جوشاندہ میں سوم کلپا (Ephedra) شامل کیا جاتا ھے۔ اس جز کی وجہ سے جوشاندہ پہ امریکہ اور یورپ میں پابندی ھے۔ ریسرچ کے مطابق Ephedra کے شدید سائڈ ایفیکٹس ھیں۔ اس کے استعمال سے بعض لوگوں میں اختلاج قلب، متلی، رعشہ، ضعف، ورم جلد اور پسینہ کی زیادتی ھو سکتی ھے۔

جدید سائنسی تحقیقات:

ایفیڈرا میں Ephedrine اور Pseudoephedrine جیسے مرکبات پائے جاتے ہیں جو سانس کی نالیوں کو کھولنے، ناک کی بندش کم کرنے اور اعصابی نظام کو متحرک کرنے میں معروف ہیں۔ قدیم طب میں اسے دمہ، نزلہ، زکام، سانس کی تنگی اور بعض سرد مزاج امراض میں استعمال کیا جاتا تھا۔ جدید طب میں اس کے بعض اجزا ادویات کی تیاری میں استعمال ہوئے، تاہم زیادہ مقدار یا غیر محتاط استعمال سے دل کی دھڑکن تیز ہونا، بلڈ پریشر بڑھنا اور دیگر مضر اثرات بھی ہو سکتے ہیں، اسی لیے اس کا استعمال احتیاط اور ماہر معالج کے مشورے سے کیا جاتا ہے۔

جدید میڈیکل اداروں (NIH, FDA, NCCIH) کا خلاصہ یہ ہے:

ہلکے اور مختصر مدتی فائدے موجود ہیں (خاص طور پر وزن کم کرنے اور سانس کی بیماریوں میں)

لیکن خطرات اس سے زیادہ اور زیادہ شدید ہیں۔ اسی لیے کئی ممالک میں ephedra-containing supplements پر پابندی لگا دی گئی ہے

سوما کلپالتا ephedra sinica सोमलता बूटी
حوالہ جات:
https://ods.od.nih.gov/factsheets/ephedraandephedrine-HealthProfessional/

https://pmc.ncbi.nlm.nih.gov/articles/PMC6271103/
https://www.mdpi.com/1420-3049/28/2/663?
https://www.nccih.nih.gov/health/ephedra

سوما کلپالتا ephedra sinica सोमलता बूटी

مقدار خوراک:

آدھا گرام

Important Note

اعلان دستبرداری
اس مضمون کے مندرجات کا مقصد عام صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ، لہذا اسے آپ کی مخصوص حالت کے لیے مناسب طبی مشورے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اس مضمون کا مقصد جڑی بوٹیوں اور کھانوں کے بارے میں تحقیق پر مبنی سائنسی معلومات کو شیئر کرنا ہے۔ آپ کو اس مضمون میں بیان کردہ کسی بھی تجویز پر عمل کرنے یا اس مضمون کے مندرجات کی بنیاد پر علاج کے کسی پروٹوکول کو اپنانے سے پہلے ہمیشہ لائسنس یافتہ میڈیکل پریکٹیشنر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ ہمیشہ لائسنس یافتہ، تجربہ کار ڈاکٹر اور حکیم سے علاج اور مشورہ لیں۔

Leave Your Comment