Emergency Help! +92 347 0005578
Advanced
Search
  1. Home
  2. سورنجاں شیریں
سورنجاں شیریں

سورنجاں شیریں

  • May 21, 2026
  • 0 Likes
  • 18 Views
  • 0 Comments

سورنجاں شیریں

نام :

عربی میں سورنجان حلو۔اور ہندی میں  सूरंजन मीठाکہتے ہیں۔

Hakeem Syed Abdulwahab Shah Sherazi

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ شیرازی)

نام انگلش:

Name: Meadow Saffron / Sweet Colchicum

Scientific name: Colchicum luteum

Family: Colchicaceae

تاثیری نام:
مقام پیدائش:
مزاج  طب یونانی:
مزاج  طب پاکستانی:
نفع خاص:
 محلل اورام، مسکن الم، مسہل سوداء، ملینہند و پاکگرم تر درجہ دومغدی اعصابیجوڑوں کے درد

سورنجاں شیریں Sweet Colchicum Colchicum luteum सूरंजन मीठा
سورنجاں شیریں Sweet Colchicum Colchicum luteum सूरंजन मीठा

تعارف:

سورنجاں شیریں ایک معروف طبی جڑی بوٹی ہے جو یونانی طب، آیورویدک طب اور روایتی ادویات میں صدیوں سے استعمال ہو رہی ہے۔ یہ عموماً پہاڑی اور سرد علاقوں میں پیدا ہوتی ہے، خصوصاً کشمیر، ہمالیہ اور وسطی ایشیا کے بعض علاقوں میں پائی جاتی ہے۔ اس کا زیرِ زمین گانٹھ نما حصہ یعنی کورم (Corm) بطور دوا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس پودے میں درد اور سوجن کم کرنے والے اجزاء پائے جاتے ہیں، اسی وجہ سے اسے نقرس، جوڑوں کے درد، گٹھیا اور ورم کے امراض میں استعمال کیا جاتا ہے۔ سورنجاں شیریں نسبتاً کم زہریلی سمجھی جاتی ہے، اسی لیے اطباء اسے سورنجاں تلخ کے مقابلے میں زیادہ محفوظ مانتے ہیں۔ سورنجاں تلخ میں کولچیسین زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے، اس لیے یہ زیادہ زہریلی سمجھی جاتی ہے۔ سورنجاں شیریں نسبتاً کم مضر ہوتی ہے۔

سورنجاں شیریں  کے پتے لمبے، باریک، سبز اور نرم ہوتے ہیں۔ پتے عموماً پھولوں کے ساتھ یا بعد میں ظاہر ہوتے ہیں۔اس کے پھول زرد یا سنہری پیلے رنگ کے ہوتے ہیں، جو زمین کے قریب کھلتے ہیں اور نہایت خوبصورت دکھائی دیتے ہیں۔اس کا ذائقہ ہلکا کڑوا مگر سورنجاں تلخ کی نسبت کم تیز اور کم ناگوار ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سورنجاں تلخ

یہ بھی پڑھیں: سورج مکھی

یہ بھی پڑھیں: سنگھاڑا

سورنجاں شیریں Sweet Colchicum Colchicum luteum सूरंजन मीठा

کیمیاوی و غذائی  اجزا:

1۔ الکلائیڈز (Alkaloids)

کولچیسین (Colchicine)  ڈیمیکولسین (Demecolcine)      کولچیسین نما ٹروپولون الکلائیڈز (Tropolone alkaloids)

کولچیکوسائیڈ (Colchicoside)

2۔ فلیونوائڈز (Flavonoids)

کوارسیٹن (Quercetin)    کیمفیرول (Kaempferol)          دیگر flavonoid glycosides

3۔ فینولک مرکبات (Phenolic Compounds)

گیلک ایسڈ (Gallic acid) کیفیک ایسڈ (Caffeic acid)        کلوروجینک ایسڈ (Chlorogenic acid)

4۔ گلائیکوسائیڈز (Glycosides)

کولچیکوسائیڈ (Colchicoside)      دیگر colchicine-derived glycosides

5۔ ٹیرپینائڈز اور دیگر ثانوی مرکبات (Terpenoids & Others)

سٹیرولز (Sterols)         سaponins    coumarins   emodin       

 trace oils اور volatile compounds

سورنجاں شیریں Sweet Colchicum Colchicum luteum सूरंजन मीठा
سورنجاں شیریں Sweet Colchicum Colchicum luteum सूरंजन मीठा

اثرات:

غدد میں تحریک، عضلات میں تحلیل اور اعصاب میں تقویت پیدا کرتی ہے، صفراء کی پیدائش کے ساتھ اخراج بھی کرتی ہے۔ محلل اورام، مسکن الم، مسہل سوداء، ملین، مقئی  اثرات رکھتی ہے۔

خواص و فوائد:

سورنجاں شیریں مسکن الم ہونے کی وجہ سے وجع المفاصل، تحجر مفاصل اور نقرس میں بہت مفید ہے۔ملین و مسہل اثرات کی وجہ سے آنتوں کے سدے کھولتی ہے۔

جدید سائنسی تحقیقات:

جدید تحقیق کے مطابق اس میں کولچیسین سمیت مختلف الکلائیڈز، فلیونوائڈز اور فینولک مرکبات پائے جاتے ہیں جو جسم میں سوزش، درد اور خاص طور پر جوڑوں کے امراض اور نقرس میں کمی لانے میں مدد دیتے ہیں۔ یہ جسم کے اندر سوزشی مادوں کو کم کرکے جوڑوں کی سوجن اور درد کو بہتر کرتا ہے، جبکہ اس کے اینٹی آکسیڈنٹ اجزاء خلیات کو نقصان سے بچاتے ہیں، لیکن اسی کے ساتھ یہ ایک طاقتور اور حساس دوا ہے اس لیے اس کا استعمال ہمیشہ احتیاط اور ماہر کی نگرانی میں ہونا چاہیے کیونکہ زیادہ مقدار میں یہ زہریلا بھی ہو سکتا ہے۔

حوالہ جات:

https://www.sciencedirect.com/topics/agricultural-and-biological-sciences/colchicum-autumnale

https://www.researchgate.net/figure/Showing-fresh-herb-of-Colchicum-luteum-a-b-c-Suranjan-Talkh-d-and_fig1_340476402
https://pmc.ncbi.nlm.nih.gov/articles/PMC7231061/

سورنجاں شیریں Sweet Colchicum Colchicum luteum सूरंजन मीठा

مقدار خوراک:

ایک سے تین ماشہ

Important Note

اعلان دستبرداری
اس مضمون کے مندرجات کا مقصد عام صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ، لہذا اسے آپ کی مخصوص حالت کے لیے مناسب طبی مشورے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اس مضمون کا مقصد جڑی بوٹیوں اور کھانوں کے بارے میں تحقیق پر مبنی سائنسی معلومات کو شیئر کرنا ہے۔ آپ کو اس مضمون میں بیان کردہ کسی بھی تجویز پر عمل کرنے یا اس مضمون کے مندرجات کی بنیاد پر علاج کے کسی پروٹوکول کو اپنانے سے پہلے ہمیشہ لائسنس یافتہ میڈیکل پریکٹیشنر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ ہمیشہ لائسنس یافتہ، تجربہ کار ڈاکٹر اور حکیم سے علاج اور مشورہ لیں۔

Leave Your Comment