Emergency Help! +92 347 0005578
Advanced
Search
  1. Home
  2. زرشک / سمبل پھل
زرشک / سمبل پھل

زرشک / سمبل پھل

  • December 27, 2025
  • 0 Likes
  • 229 Views
  • 0 Comments

زرشک / سمبل پھل

نام :

عربی میں أمبرباريس ۔ فارسی میں زرشک۔ ہندکو میں سمبل۔ اور ہندی میں जरिश्क کہتے ہیں۔

Hakeem Syed Abdulwahab Shah Sherazi

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ شیرازی)

نام انگلش:

Name: Barberry

Scientific name: Berberis vulgaris

Family: Berberidaceae

تاثیری نام:
مقام پیدائش:
مزاج  طب یونانی: 
مزاج  طب پاکستانی: 
نفع خاص:
مولد سوداء، دافع قے، مسہل بلغم، مقوی قلب، دافع پیاسہند و پاک ایرانخشک سردعضلاتی اعصابیمقوی قلب

زرشک سمبل پھل Barberry Berberis vulgaris जरिश्क
زرشک سمبل پھل Barberry Berberis vulgaris जरिश्क

تعارف:

زرشک عموماً دو سے تین میٹر تک بلند کانٹے دار جھاڑی ہوتی ہے۔ اس کا تنا سخت اور شاخیں باریک ہوتی ہیں جن پر نوکیلے کانٹے پائے جاتے ہیں۔ پتے چھوٹے، بیضوی شکل کے اور کناروں سے قدرے دندانے دار ہوتے ہیں۔ بہار کے موسم میں اس پر چھوٹے چھوٹے زرد رنگ کے خوشبودار پھول گچھوں کی صورت میں کھلتے ہیں۔ پھولوں کے بعد لمبوتری شکل کے چمکدار سرخ رنگ کے پھل لگتے ہیں جو ترش ذائقہ رکھتے ہیں۔ یہی پھل زرشک کہلاتے ہیں اور خوراک و دوا دونوں میں استعمال ہوتے ہیں۔

زرشک ایک قدیم، خود رو اور نیم سرد علاقوں میں اُگنے والا جھاڑی نما پودا ہے جس کا شمار طبی و غذائی حیثیت رکھنے والے پودوں میں ہوتا ہے۔ اس کے ترش ذائقے والے سرخ پھل صدیوں سے مختلف تہذیبوں میں بطور غذا اور دوا استعمال ہوتے رہے ہیں۔ برصغیر، ایران، وسطی ایشیا اور یورپ کے کئی علاقوں میں زرشک اپنی افادیت اور ذائقے کی وجہ سے معروف ہے۔ ایران ، افغانستان، یورپ وغیرہ میں اب اسے کاشت بھی کیا جاتا ہے۔خود رو زرشک جو پاکستان میں ہزارہ مانسہرہ کشمیر میں ہوتی ہے اس کا پھل سائز میں چھوٹا ہوتا ہے اور پکنے پر سیارہ رنگ کا ہوتا ہے، جبکہ خود کاشت کی ہوئی زرشک جو ایران میں ہوتی ہے اس کا پودا کافی بڑا، پھل بہت زیادہ، اور سائز میں کافی بڑا ہوتا ہے، اور پکنے پر سرخ ہوتا ہے۔ جو کہ سوکنے کے بعد سیاہ ہو جاتا ہے، پنسار سٹورز پر ایرانی ملتی ہے۔

جنگلی زرشک سمبل پھل Barberry Berberis vulgaris जरिश्क

یہ بھی پڑھیں: زراوند مدحرج

یہ بھی پڑھیں: زراوند دراز

یہ بھی پڑھیں: زخم حیات

جنگلی زرشک سمبل پھل Barberry Berberis vulgaris जरिश्क

کیمیاوی و غذائی  اجزا:

الکالوئڈز (Alkaloids)

بربرین (Berberine)        پالمیٹین (Palmatine)      جٹرو رائزین (Jatrorrhizine)         بربامین (Berbamine)

فلیوونوئڈز (Flavonoids)

کویسرٹین (Quercetin)    کیمپفیرول (Kaempferol)

فینولک مرکبات (Phenolic Compounds)

کلورو جینک ایسڈ (Chlorogenic Acid)       گیلک ایسڈ (Gallic Acid)                               کیفیک ایسڈ (Caffeic Acid)

اینٹھوسیاننز (Anthocyanins)

سائینیڈن (Cyanidin)      ڈیلفینیڈن (Delphinidin)

نامیاتی تیزاب (Organic Acids)

مالک ایسڈ (Malic Acid) سٹرک ایسڈ (Citric Acid)              ٹارٹرک ایسڈ (Tartaric Acid)

وٹامنز (Vitamins)

وٹامن سی ، وٹامن ای ، وٹامن اے، وٹامن بی 1، وٹامن بی ٹو،  وٹامن بی تھری یا نیاسین ۔

منرلز (Minerals)

کیلشیئم ، آئرن ، پوٹاشیم ،میگنیشیم ، فاسفورس ، زنک ، مینگنیز ، کاپر ۔

دیگر غذائی اجزا

قدرتی شکر (Natural Sugars)     غذائی فائبر (Dietary Fiber)         پیکٹن (Pectin)

نامیاتی رنگ دار مادے (Natural Pigments)

زرشک سمبل پھل Barberry Berberis vulgaris जरिश्क

اثرات:

زرشک عضلات میں تحریک اعصاب میں تحلیل اور غدد میں تسکین پیدا کرتا ہے۔ خون میں ترشی پیدا کرتا ہے، اخلاط میں طبعی سوداء کی پیدائش میں اضافہ کرتا ہے۔ مولد سوداء، دافع قے، مسہل بلغم، مقوی قلب، مقوی معدہ، ہاضم، دافع پیاس ہے۔

زرشک سمبل پھل Barberry Berberis vulgaris जरिश्क

خواص و فوائد:

زرشک کے فوائد و خواص تقریبا وہی ہیں جو املی کے ہیں۔ قلب و عضلات کو طاقت دیتی ہے، محرک قلب ہے۔ معدہ کی گرمی کو ختم کرتی ہے اور ہاضمے کو بھی بہتر کرتی ہے۔ بھوک لگاتی ہے، دل کی گھبراہٹ، اور دھڑکن کے مسائل میں مفید ہے۔

زرشک سمبل پھل Barberry Berberis vulgaris जरिश्क

جدید سائنسی تحقیقات:

نظامِ ہاضمہ پر اثرات

زرشک میں موجود بربرین اور دیگر فعال مرکبات معدے اور آنتوں کے افعال کو منظم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ سائنسی مطالعات کے مطابق زرشک ہاضمے کی کمزوری، بدہضمی اور آنتوں میں نقصان دہ جراثیم کی افزائش کو کم کرنے میں معاون ہو سکتی ہے۔ اسی وجہ سے روایتی اور جدید دونوں طب میں اسے اسہال اور آنتوں کے انفیکشن  مفید سمجھا جاتا ہے۔

جگر اور صفراوی نظام کی معاونت

سائنسی تحقیق میں زرشک کو جگر کے افعال کو سہارا دینے والے پودوں میں شمار کیا گیا ہے۔ بربرین جگر کے خامروں کی سرگرمی کو متوازن رکھنے اور صفرا کے بہاؤ میں بہتری سے منسلک پایا گیا ہے، جس سے جگر پر بوجھ کم ہونے کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔

زرشک کے اجزا خصوصاً بربرین پر کی گئی سائنسی تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ گلوکوز کے میٹابولزم کو بہتر بنانے میں کردار ادا کر سکتا ہے۔ بعض مطالعات میں یہ انسولین کی حساسیت میں بہتری اور خون میں شکر کی سطح کو متوازن رکھنے سے منسلک پایا گیا ہے، اسی لیے اسے ذیابیطس سے متعلق تحقیقی مباحث میں شامل کیا جاتا ہے۔

دل اور دورانِ خون کے فوائد

زرشک میں پائے جانے والے فلیوونوئڈز اور اینٹھوسیاننز اینٹی آکسیڈینٹ اثرات رکھتے ہیں، جو شریانوں کو آکسیڈیٹو نقصان سے بچانے میں مددگار سمجھے جاتے ہیں۔ سائنسی لٹریچر میں زرشک کو کولیسٹرول کے توازن اور قلبی نظام کی عمومی صحت سے متعلق موضوعات میں زیرِ غور لایا گیا ہے۔

زرشک کے الکالوئڈز خاص طور پر بربرین پر سائنسی تجربات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ کئی اقسام کے بیکٹیریا، فنگس اور بعض وائرسز کے خلاف سرگرمی دکھا سکتا ہے۔ اسی بنیاد پر اسے قدرتی اینٹی مائیکروبیل مرکبات کی فہرست میں شامل کیا جاتا ہے۔

زرشک میں موجود فینولک مرکبات اور فلیوونوئڈز جسم میں سوزش کے عمل کو کم کرنے اور آزاد ضرر رساں ذرات کے اثرات گھٹانے سے منسلک پائے گئے ہیں۔ سائنسی سطح پر اسے اینٹی انفلامیٹری اور اینٹی آکسیڈینٹ اثرات کے حوالے سے اہم سمجھا جاتا ہے۔

وٹامن سی، پولی فینولز اور دیگر بایو ایکٹو اجزا کی موجودگی کی وجہ سے زرشک کو مدافعتی نظام کی مجموعی کارکردگی کو سہارا دینے والا پھل قرار دیا جاتا ہے۔ سائنسی تحقیق میں اسے جسم کے دفاعی میکانزم کو مضبوط کرنے سے جوڑا گیا ہے۔

حوالہ جات:    (acpfood)۔  (pmc)۔  (pubmed)۔ 

مقدار خوراک:

تین سے پانچ گرام

Important Note

اعلان دستبرداری
اس مضمون کے مندرجات کا مقصد عام صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ، لہذا اسے آپ کی مخصوص حالت کے لیے مناسب طبی مشورے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اس مضمون کا مقصد جڑی بوٹیوں اور کھانوں کے بارے میں تحقیق پر مبنی سائنسی معلومات کو شیئر کرنا ہے۔ آپ کو اس مضمون میں بیان کردہ کسی بھی تجویز پر عمل کرنے یا اس مضمون کے مندرجات کی بنیاد پر علاج کے کسی پروٹوکول کو اپنانے سے پہلے ہمیشہ لائسنس یافتہ میڈیکل پریکٹیشنر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ ہمیشہ لائسنس یافتہ، تجربہ کار ڈاکٹر اور حکیم سے علاج اور مشورہ لیں۔


Discover more from TabeebPedia

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

Discover more from TabeebPedia

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading