Emergency Help! +92 347 0005578
Advanced
Search
  1. Home
  2. جاوتری / جلوتری
جاوتری / جلوتری

جاوتری / جلوتری

  • May 18, 2025
  • 0 Likes
  • 126 Views
  • 0 Comments

جاوتری / جلوتری

نام :

عربی میں بسباسہ۔ فارسی میں بزباز کہتے ہیں۔

Hakeem Syed Abdulwahab Shah Sherazi

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ شیرازی)

نام انگلش:

Name: Nutmeg mace

Scientific name: Myristica fragrans

Family: Myristicaceae

تاثیری نام:
مقام پیدائش:
مزاج  طب یونانی: 
مزاج  طب پاکستانی: 
نفع خاص:
حابس ، قابض، مدرحیض، معین حمل، ہاضم، کاسرریاح،محمرانڈونیشیاء، مالابارخشک گرمعضلاتی غدیمقوی باہ، امراض بلغمی

جاوتری mace Myristica fragrans जलुत्री

تعارف:

جلوتری (Mace) ایک خوشبودار مصالحہ ہے جو جائفل (Nutmeg) کے پھل سے حاصل ہوتا ہے۔ یہ دراصل جائفل کے بیج کے اردگرد لپٹی ہوئی باریک جھلی یا پردہ ہوتی ہے، جسے خشک کرکے استعمال کیا جاتا ہے۔ جائفل اور جوتری دونوں ایک ہی درخت Myristica fragrans سے حاصل ہوتے ہیں۔ ان دونوں کا ذائقہ، خوشبو اور طبی فوائد ایک دوسرے سے ملتے جلتے ہیں لیکن جوتری کا ذائقہ قدرے زیادہ تیز اور لطیف ہوتا ہے۔

جاوتری کا درخت  ایک سدا بہار درخت ہے جو تقریباً ۱۰ سے ۲۰ میٹر بلند ہوتا ہے۔ اس کی چھال ہلکی بھوری اور اندر سے خوشبودار ہوتی ہے۔اس کے پتے بیضوی شکل کے، چمکدار سبز رنگ کے، اور ۵ سے ۱۵ سینٹی میٹر لمبے ہوتے ہیں۔اس کے پھول زردی مائل سفید رنگ کے چھوٹے چھوٹے خوشبودار پھول ہوتے ہیں۔ نر اور مادہ پھول علیحدہ ہوتے ہیں۔اس کا پھل ایک بڑی خوبانی جیسا ہوتا ہے جو پکنے پر درمیان سے پھٹتا ہے۔ اس کے اندر جائفل  کا سخت بیج ہوتا ہے، اور اس بیج کے گرد سرخ یا نارنجی رنگ کا جال نما پردہ ہوتا ہے—اسی کو جاوتری (Mace) کہا جاتا ہے۔ تازہ حالت میں نارنجی مائل سرخ رنگ کی ہوتی ہے، خشک ہونے کے بعد گہرے زرد سے مٹیالے رنگ میں بدل جاتی ہے۔ اس میں تیز خوشبو اور مسالے دار ذائقہ پایا جاتا ہے۔

جاوتری mace Myristica fragrans जलुत्री
جاوتری mace Myristica fragrans जलुत्री

یہ بھی پڑھیں: جامن

یہ بھی پڑھیں: ثعلب مصری

یہ بھی پڑھیں: ٹینڈے

جاوتری mace Myristica fragrans जलुत्री
جاوتری mace Myristica fragrans जलुत्री

کیمیاوی و غذائی  اجزا:

(فی 100 گرام)

وٹامنز:

وٹامن اے: 800 40 مائیکروگرام      وٹامن سی: 21 ملی گرام        وٹامن بی1: 0.312 ملی گرام

وٹامن بی2: 0.448 ملی گرام           وٹامن بی3: 1.35 ملی گرام    وٹامن بی6: 0.16 ملی گرام

فولیٹ : 76 مائیکروگرام

منرلز:

کیلشیم : 252 ملی گرام          آئرن : 13.9 ملی گرام        میگنیشیم : 163 ملی گرام        فاسفورس : 110 ملی گرام

پوٹاشیم : 463 ملی گرام         سوڈیم : 80 ملی گرام           زنک : 2.3 ملی گرام           کاپر : 2.467 ملی گرام

مینگانیز : 1.5 ملی گرام                   سیلینیم : 2.7 مائیکروگرام

دیگر غذائی اجزاء:

توانائی: 475 کیلوریز پروٹین: 6.71 گرام چکنائی: 32.38 گرام         کاربوہائیڈریٹس: 50.5 گرام

ریشہ (Dietary Fiber): 20.2 گرام

جاوتری mace Myristica fragrans जलुत्री

اثرات:

جلوتری محرک قلب، محلل اعصاب اور مقوی جگر ہے۔ حابس رطوبات، قابض، مدرحیض، معین حمل، ہاضم، کاسرریاح، قاطع بلغم، محمر، مولد حرارت غریزی اثرات رکھتی ہے۔

خواص و فوائد

جاوتری جگر کے ضعف کو دور کرنے کے لیے بہت مفید ہے، عظم جگر، عظم طحال بھی درست ہو جاتے ہیں۔ محرک عضلات ہونے کی وجہ سے انتہائی مقوی باہ اور ممسک اثرات رکھتی ہے۔ حابس و قابض ہونے کی وجہ سے بلغمی امراض خصوصا دست، قے، ہیضہ اور سنگرہنی کے امراض میں مفید ہے۔چونکہ اس کے استعمال سے رطوبات خشک ہو جاتی ہیں اسی لیے معین حمل بھی ہے۔ جدید تحقیقات سے یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ جاوتری دانتوں کو کیڑا لگنے سے محفوظ رکھتی ہے۔ جاوتری بے خوابی اور نیند نا آنے کے مسائل میں بھی مفید ہے۔

جاوتری mace Myristica fragrans जलुत्री

سائنسی تحقیقات:

جاوتری (Mace) کے جراثیم کش (Antibacterial) اثرات

 1. دانتوں کے کیریز کے خلاف مؤثر کردار

جاوتری (Mace) کے میتھانول استخراج (Methanol Extract) میں ایسے طاقتور قدرتی مرکبات پائے گئے ہیں جو دانتوں میں کیڑا لگنے (Dental Caries) کا سبب بننے والے جراثیم، خصوصاً اسٹریپٹوکوکس میوٹینس (Streptococcus mutans) کے خلاف مؤثر ثابت ہوئے ہیں۔  حوالہ: Hattori et al., 1986

 2. میسلگنن (Macelignan) کی دریافت اور افادیت

جاوتری سے ایک اہم فعال مرکب میسلگنن (Macelignan) دریافت کیا گیا ہے، جو منہ میں موجود ابتدائی جراثیم کش تہیں (Oral Biofilms) ختم کرنے میں نہایت مؤثر پایا گیا:

  • اسٹریپٹوکوکس میوٹینس (Streptococcus mutans)
  • اسٹریپٹوکوکس سانگویس (Streptococcus sanguis)
  • ایکٹینو مائسز وِسکوسَس (Actinomyces viscosus)

 حوالہ: Yanti et al., 2008

3۔دانتوں کے جراثیم کا فوری خاتمہ

محض 20 μg/ml کی مقدار میں میسلگنن صرف 1 منٹ میں Streptococcus mutans کو مکمل طور پر غیر فعال کر دیتا ہے۔

 حوالہ: Chung et al., 2006

4۔ دیگر مضر صحت جراثیم پر اثرات

جاوتری اور جائفل (Nutmeg) کے استخراج نے مندرجہ ذیل بیماری پھیلانے والے جراثیم کے خلاف بھی مؤثر جراثیم کش سرگرمی دکھائی:

  • باسیلس سبٹلس (Bacillus subtilis)
  • اسٹافلوکوکس اوریئس (Staphylococcus aureus)
  • کلیبسیلا ایروجنز (Klebsiella aerogenes)
  • کروموبیکٹیریم وائیولیسیئم (Chromobacterium violaceum)
جاوتری جلوتری mace Myristica fragrans जलुत्री

جاوتری کی ساخت میں پائے جانے والے اہم اجزاء:

جاوتری کی اندرونی ساخت میں درج ذیل حیاتیاتی خلیے اور مرکبات شامل ہوتے ہیں، جو اس کی خوشبو، طبی افادیت اور جراثیم کش خصوصیات میں کردار ادا کرتے ہیں:

  • اولیوریزن خلیے (Oleoresin Cells): خوشبو دار رطوبت پیدا کرنے والے خلیے
  • ایمیلو-ڈیکسٹرن دانے (Amylo-dextrin Granules): نشاستہ دار ذرات
  • نسیجی ریشے اور نالیاں (Vascular Tissues): خوراک کی ترسیل کے لیے
  • موٹے خول والے اپیڈرمیس و ہائپوڈرمیس خلیے (Thick-walled Epidermis & Hypodermis Cells)
جاوتری mace Myristica fragrans जलुत्री

مقدار خوراک:

ایک گرام

Important Note

اعلان دستبرداری
اس مضمون کے مندرجات کا مقصد عام صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ، لہذا اسے آپ کی مخصوص حالت کے لیے مناسب طبی مشورے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اس مضمون کا مقصد جڑی بوٹیوں اور کھانوں کے بارے میں تحقیق پر مبنی سائنسی معلومات کو شیئر کرنا ہے۔ آپ کو اس مضمون میں بیان کردہ کسی بھی تجویز پر عمل کرنے یا اس مضمون کے مندرجات کی بنیاد پر علاج کے کسی پروٹوکول کو اپنانے سے پہلے ہمیشہ لائسنس یافتہ میڈیکل پریکٹیشنر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ ہمیشہ لائسنس یافتہ، تجربہ کار ڈاکٹر اور حکیم سے علاج اور مشورہ لیں۔


Discover more from TabeebPedia

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

Discover more from TabeebPedia

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading