Emergency Help! +92 347 0005578
Advanced
Search
  1. Home
  2. الائچی خرد
الائچی خرد

الائچی خرد

  • October 16, 2024
  • 0 Likes
  • 67 Views
  • 0 Comments

الائچی خرد / چھوٹی الائچی / سبز الائچی

نام :

عربی میں قاقلہ صغا۔ فارسی میں ہیل بوا، یا خیربوا۔ سندھی میں پھوٹا نندا۔ مرہٹی میں تھورویلا۔ بنگالی میں چھوٹ ایلاچ اور اردو میں سبز الائچی کہتے ہیں۔

نام انگلش:

Cardamom

Scientific name: Elettaria cardamomum

Hakeem Syed Abdulwahab Shah

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ)

الائچی سبز Cardamom
الائچی سبز Cardamom

تاثیری نام:

مطیب، ملطف، مفرح

مقام پیدائش:

نیپال، سری لنکا، ہندوپاکستان

مزاج  طب یونانی: 

ترگرم

تر تیسرے درجے میں گرم پہلے درجے میں

مزاج  طب پاکستانی: 

اعصابی غدی

الائچی سبز Cardamom
الائچی سبز Cardamom

یہ بھی پڑھیں: اگر عود

یہ بھی پڑھیں: افیون افیم

یہ بھی پڑھیں: اشنان لانا بوٹی

تعارف:

الائچی کا پودا نمناک جگہ پر ہوتا ہے، یعنی ایسی جگہ جہاں مٹی میں نمی ہو اور سورج کی شعائیں زیادہ دیر تک اس پر نہ پڑھیں، الائچی کے پتے دو سے تین فٹ تک لمبے ہوتے ہیں،جبکہ تین چار انچ تک چوڑے ہوتے ہیں اور ان سے بھی خوشبو آتی ہے۔ اس کا پودا پانچ سے آٹھ فٹ تک اونچا ہو جاتا ہے۔ عام طور پر نرسریوں پر الائچی کے نام سے کوئی اور پودے بیچے جاتے ہیں جن کے پتے چھوٹے چھوٹے ہوتے ہیں، یاد رکھیں چھوٹی الائچی یا سبز الائچی کے پتے ایک سے تین فٹ تک لمبے ہوتے ہیں۔الائچی کے پودے کے ساتھ گچھے کی شکل میں سفید پھول لگتے ہیں۔

الائچی کا استعمال دواؤں کے ساتھ ساتھ غذاؤں میں بھی کثرت سے ہوتا ہے۔ الائچی دو قسم کی ہوتی ہے۔ ایک چھوٹی جسے سبز الائچی یا الائچی خرد کہا جاتا ہے، اس کا چھلکا سفید اور اندر سیاہی مائل خوشبودار بیج ہوتے ہیں۔ الائچی کی دوسری قسم بڑی اور سرخی مائل چھلکے والی ہوتی ہے، اس کے اندر بھی سیاہی مائل بیج ہوتے ہیں۔

الائچی سبز Cardamom
الائچی سبز Cardamom

نفع خاص:

گرمی اور بخار کو ختم کرتی ہے۔

کیمیاوی و غذائی  اجزا:

ذیل میں 100 گرام سبز الائچی میں پائے جانے والے  غذائی اجزاء

وٹامنز:

وٹامن سی: 21 ملی گرام        وٹامن بی 6: 0.23 ملی گرام    نیاسین (وٹامن بی 3): 1.10 ملی گرام

رائبوفلاوین (وٹامن B2): 0.18 ملی گرام                   تھامین (وٹامن بی 1): 0.198 ملی گرام

معدنیات:

کیلشیم: 383 ملی گرام          آئرن: 13.97 ملی گرام      میگنیشیم: 229 ملی گرام        فاسفورس: 178 ملی گرام

پوٹاشیم: 1119 ملی گرام       زنک: 7.47 ملی گرام         مینگنیج: 28 ملی گرام           کاپر: 0.383 ملی گرام

حیاتیاتی مرکبات:

الائچی میں کئی حیاتیاتی مرکبات ہوتے ہیں، جو زیادہ تر ضروری تیل اور فینولک مرکبات  پر مشتمل ہوتے ہیں۔

ٹیرپینائل ایسیٹیٹ: 45 ملی گرام          1,8-سینیول (یوکلپٹول): 20-60 ملی گرام

لینلول: 5-20 ملی گرام       لیمونین: 5-20 ملی گرام      سبینین: 10-30 ملی گرام

پائنین: 5-20 ملی گرام        کویسٹن(Quercetin) اور کیمپفیرول کی کچھ مقدار پائی جاتی ہے۔

الائچی سبز Cardamom
الائچی سبز Cardamom

اثرات:

اعصاب میں تحریک، غدد میں تحلیل اور عضلات میں تسکین پیدا کرتی ہے، خون میں کھاری پن کے ساتھ ساتھ رقت اور لطافت پیدا کرتی ہے۔

جبکہ بڑی الائچی اعصابی عضلاتی مزاج کی حامل ہوتی ہے۔  الائچی مدر بول، مطیب، ملطف، دافع ریاح ، ملین، ہاضم، مفرح، دافع حرارت و بخار اور مقوی اثرات کی حامل ہے۔

الائچی سبز Cardamom

خواص و فوائد

الائچی جسم سے گرمی کا خاتمہ کرتی ہے اور تری کو زیادہ کرتی ہے، کھار ہونے کی وجہ سے جسم سے تیزابیت کا خاتمہ بھی کرتی ہے۔ عضلاتی یا غدی تحریک سے پیدا ہونے والے امراض میں الائچی بہت مفید ہے۔ مطیب ہونے کی وجہ سے منہ، اور سانس میں خوشبو پیدا کرتی ہے، جسم میں رطوبات بڑھاتی ہے۔

مقدار خوراک:

ایک گرام تک

Important Note

اعلان دستبرداری
اس مضمون کے مندرجات کا مقصد عام صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ، لہذا اسے آپ کی مخصوص حالت کے لیے مناسب طبی مشورے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اس مضمون کا مقصد جڑی بوٹیوں اور کھانوں کے بارے میں تحقیق پر مبنی سائنسی معلومات کو شیئر کرنا ہے۔ آپ کو اس مضمون میں بیان کردہ کسی بھی تجویز پر عمل کرنے یا اس مضمون کے مندرجات کی بنیاد پر علاج کے کسی پروٹوکول کو اپنانے سے پہلے ہمیشہ لائسنس یافتہ میڈیکل پریکٹیشنر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ ہمیشہ لائسنس یافتہ، تجربہ کار ڈاکٹر اور حکیم سے علاج اور مشورہ لیں۔


Discover more from TabeebPedia

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

Discover more from TabeebPedia

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading