
بابچی
نام :
عربی میں بسوراليا۔ گجراتی میں بواچی۔ تامل میں کارپوریشی۔

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ)
نام انگلش:
Psoralea
Scientific name: Psoralea corylifolia

تاثیری نام:
مقام پیدائش:
ہندوپاک میں بکثرت پایا جاتا ہے۔
مزاج طب یونانی:
خشک گرم
مزاج طب پاکستانی:
عضلاتی غدی

یہ بھی پڑھیں: ایلوویرا
یہ بھی پڑھیں: ایشر مول / زراوند
یہ بھی پڑھیں: ایرسہ

تعارف:
اس کا انگریزی نام psoraleos جو دراصل یونانی زبان کا ہے جس کا معنی ہے چنبل یا خارش زدہ۔ ایک موسیمی بوٹی ہے جو دو تین فٹ تک اونچی ہوتی ہے، اس کے ساتھ گچھوں کی صورت میں پھول لگتے ہیں اور پھولوں کے بعد تخم یعنی بیج لگتے ہیں اور یہی بیج بطور دوا استعمال ہوتے ہیں۔ اس کے بیج مسور یا موٹھ کے برابر اور درمیان سے چپٹے ہوئے ہوتے ہیں۔ بیجوں کا بیرونی چھلکا سیاہ اور اندر کی گری زرد ہوتی ہے، جبکہ ذائقہ قدرے چرپرا ہوتا ہے۔ پھل میں عام طور پر کوئی بدبو نہیں ہوتی لیکن جب چبایا جاتا ہے تو اس میں تیزابیت پیدا ہوتی ہے۔ پھل کا ذائقہ تلخ، تیز اور ناگوار ہوتا ہے۔ پھولوں کا سائز چھوٹا اور سرخ سہ شاخہ کی طرح ہوتا ہے
نفع خاص:
مصفی خون ہے۔ امراض جلد میں مفید ہے۔
کیمیاوی و غذائی اجزا:
فی 100 گرام بیج
1. وٹامنز
وٹامن سی (ایسکوربک ایسڈ): معمولی مقدار میں۔ وٹامن ای: معمولی مقدار میں۔
2. معدنیات
کیلشیم: 100-150 ملی گرام میگنیشیم: 30-50 ملی گرام آئرن: 5-10 ملی گرام
زنک: 2-5 ملی گرام فاسفورس: 100-200 ملی گرام
3. حیاتیاتی مرکبات
کومارین(Coumarin)اینٹی کینسر خصوصیات ہیں۔
فلاوونائیڈ(Flavonoid) اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات ہیں۔
میروٹرپین (Meroterpene) اینٹی ایکنی ،اینٹی بیکٹیریل، اینٹی فنگل خصوصیات ہیں۔
فلاوون(Flavone) الزائمر مخالف، اینٹی بیکٹیریل خصوصیات ہیں۔
چالکون(Chalcone) اینٹی کینسر خصوصیات ہیں۔
ضروری تیل: مختلف غیر مستحکم مرکبات پر مشتمل ہے، جیسے لیمونین، کیریوفیلین، وغیرہ۔
4. دیگر مرکبات
فکسڈ آئل: بیجوں میں فکسڈ آئل ہوتے ہیں جو لینولک اور اولیک ایسڈ سے بھرپور ہوتے ہیں۔
پروٹین: بیج کے خشک وزن کا 20-25فیصد
بابچی میڈیکل سائنس میں ایک وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والی جڑی بوٹی ہے اور اس میں بہت سے متنوع نسلی فارماکولوجیکل اور دواؤں کے استعمال ہوتے ہیں۔ متعدد کیمیائی اور فارماسولوجیکل تحقیق جو کہ کی گئی ہے اس کے نتیجے میں متنوع حیاتیاتی مرکبات کو الگ تھلگ کیا گیا ہے۔ سائنسی تجربات کی روشنی میں بابچی میں اینٹی بیکٹیریل سرگرمی، اینٹی وائرل سرگرمی، اینٹی فنگل، انتھلیمنٹک سرگرمی(Anthelmintic activity)، کیڑے مار اور جینٹوکسک سرگرمی(Insecticidal and genotoxic activity)، اینٹی الزائمر، اینٹی ڈپریسنٹ سرگرمی، اینٹی آکسیڈینٹ، ذیابیطس کے خلاف سرگرمی، نیورو پروٹیکٹو(Neuroprotective)، خصوصیات پائی گئی ہیں۔
اثرات:
چونکہ عضلاتی غدی ہے اس لیے عضلات میں تحریک، اعصاب میں تحلیل اور غدد میں تقویت پیدا کرتے ہیں۔ اس میں گندھک پائی جاتی ہے ۔
خواص و فوائد
اس کے بیج مصفی خون ہونے کی وجہ سے خون کو صاف کرتے ہیں،پھوڑے پھنسی، خارش، چنبل، جذام وغیرہ میں مفید ہیں۔ بابچی ملین بھی ہے۔ کاسر ریاح ہونے کی وجہ سے گیسوں کو توڑ دیتی ہے، چونکہ اس میں گندھک بھی پائی جاتی ہے اس لیے یہ سوزش معدہ، اور درد معدہ میں مفید ہے۔۔ قاتل کرم شکم یعنی پیٹ کے کیڑوں کو مار دیتے ہیں۔
مقدار خوراک:
سفوف آدھا گرام سے ایک گرام تک۔ دو گرام سے زیادہ منع ہے۔
Discover more from TabeebPedia
Subscribe to get the latest posts sent to your email.
Leave a Reply