بکری
نام :
عربی میں ماعز۔ فارسی میں بز، گوسفند کہتے ہیں۔
(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ)
نام انگلش:
Name: Goat
Scientific name: Capra aegagrus hircus
Family: Bovidae
تاثیری نام:
۔
مقام پیدائش:
ہر ملک میں
مزاج طب یونانی:
گرم تر
مزاج طب پاکستانی:
غدی اعصابی
یہ بھی پڑھیں: بکائن / دھریک
یہ بھی پڑھیں: بطخ
یہ بھی پڑھیں: بسکھپرا
تعارف:
بکری مشہور عام چوپایا ہے، جسے لوگ گھروں میں پالتے ہیں، اور کچھ پہاڑی یا صحرائی لوگ بڑے بڑے ریوڑ پالتے ہیں۔ بکری کا گوشت ہر کوئی پسند کرتا ہے اسی لیے اس کا گوشت مرغی یا گائے بھینس کے گوشت سے زیادہ مہنگا ہوتا ہے۔
نفع خاص:
ٹی بی کے لیے مفید ہے۔
کیمیاوی و غذائی اجزا:
غذائی اجزاء (100 گرام بکری کا گوشت)
کیلوریز: 143 kcal پروٹین: 27 گرام چکنائی: 3 گرام سیرشدہ چکنائی: 0.9 گرام غیر سیرشدہ چکنائی: 2.1 گرام
وٹامنز
وٹامن بی1 (تھائیامین): 0.05 ملی گرام وٹامن بی2 (ریبوفلاوین): 0.2 ملی گرام وٹامن بی3 (نیاسین): 6.5 ملی گرام
وٹامن بی6: 0.4 ملی گرام وٹامن بی12: 2 ملی گرام وٹامن ای: 0.5 ملی گرام
منرلز
کیلشیم: 10 ملی گرام آئرن: 3 ملی گرام فاسفورس: 200 ملی گرام میگنیشیم: 19 ملی گرام پوٹاشیم: 400 ملی گرام
سوڈیم: 85 ملی گرام زنک: 4 ملی گرام کاپر: 0.1 ملی گرام سیلینیم: 10 مائیکرو گرام
دیگر اجزاء
کولیسٹرول: 75 ملی گرام اومیگا-3 فیٹی ایسڈز: 0.15 گرام اومیگا-6 فیٹی ایسڈز: 0.2 گرام
اثرات:
بکری کا گوشت غدد میں تحریک اور اعصاب میں تقویت پیدا کرتا ہے، جبکہ اس کا دودھ اعصابی غدی تاثیر رکھتا ہے۔
خواص و فوائد
بکری کے گوشت میں حرارت بہت زیادہ ہوتی ہے، غدی اعصابی ہونے کی وجہ سے اس میں دق وسل کے ٹی بی کے جراثیم تباہ کرنے کی زبردست قوت ہوتی ہے ۔جو لوگ بکری کا گوشت کثرت سے استعمال کرتے ہیں ان کو ٹی بی نہیں ہوتی اور جن کو ٹی بی ہو جائے تو وہ بھی باقی ساری غذائیں چھوڑ کر صرف بکری کا گوشت استعمال کرنا شروع کردیں تو ٹی بی ٹھیک ہو جاتی ہے۔یہی تاثیر اس کے دودھ کی بھی ہے۔ بکری کے گوشت اور دودھ کی یہ خوبی نہ گائے بھینس کے گوشت میں ہے اور نا ہی بھیڑ کے گوشت میں ہے۔ بکری کا گوشت بہترین ہاضم ہوتا ہے۔کمزور اور دبلے پتلے بچوں کے لیے بکری کا گوشت، کلیجی اور دودھ بہت مفید ہے اس سے وہ موٹے تازے ہو جاتے ہیں۔
بعض ماہرین طب کی تحقیق کے مطابق بکری یا بکرے کے جس عضو کا گوشت کھایا جائے، انسان کے اسی عضو کو طاقت حاصل ہوتی ہے۔ بکری میں ایک اور بہت ہی زبردست خوبی یہ بھی ہے کہ آپ اس کو جس قسم کی جڑی بوٹیاں کھلائیں گے اس کے دودھ میں ان جڑی بوٹیوں کا اثر آجاتا ہے، یعنی آپ بکری کو خاص جڑی بوٹیاں کھلا کر اس کے دودھ سے وہ فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ بکری کی مینگنیاں باقی تمام جانوروں کے گوبر سے زیادہ زمین اور فصل کی زرخیزی کے لیے مفید ہیں۔
مقدار خوراک:
بقدر ہضم
Discover more from TabeebPedia
Subscribe to get the latest posts sent to your email.
Leave a Reply