Emergency Help! +92 347 0005578
Advanced
Search
  1. Home
  2. سنگھاڑا
سنگھاڑا

سنگھاڑا

  • May 8, 2026
  • 0 Likes
  • 17 Views
  • 0 Comments

سنگھاڑا

نام :

عربی میں مائی جوز، جوز الماء۔ فارسی میں شاہ بلوط آبی۔بنگالی میں پانی پھل۔ اور ہندی میں सिंघाड़ा کہتے ہیں۔

Hakeem Syed Abdulwahab Shah Sherazi

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ شیرازی)

نام انگلش:

Name: Water chestnut

Scientific name: Trapa bispinosa

Family: Trapaceae

تاثیری نام:
مقام پیدائش:
مزاج  طب یونانی:
مزاج  طب پاکستانی:
نفع خاص:
حابس، قابض، مولد ریاح، مغلظ منی، ثقیل، دیر ہضم، مولد سنگ گردہ و مثانہ، مولد قولنج،ہند و پاکخشک سردعضلاتی اعصابیبلغمی امراض

سنگھاڑا Water chestnut Trapa bispinosa सिंघाड़ा

تعارف:

سنگھارا ایک تیرنے والا آبی پودا ہے جس کی جڑیں پانی کے نیچے مٹی میں ہوتی ہیں جبکہ پتے پانی کی سطح پر چھتری کی طرح پھیلے ہوتے ہیں۔ اس کا پھل پانی کے اندر جڑوں کے قریب بنتا ہے۔ یہ پھل نشاستہ (Starch) سے بھرپور ہوتا ہے اور اسے کچا، ابال کر یا سکھا کر اس کا آٹا بنا کر استعمال کیا جاتا ہے۔ طبی طور پر اسے بدن کو طاقت دینے، مادہ منویہ کو گاڑھا کرنے اور خون روکنے والی خصوصیات کے لیے قدیم زمانے سے استعمال کیا جا رہا ہے۔سنگھاڑا پانی میں اُگنے والی ان منفرد نعمتوں میں شامل ہے جنہیں غذا اور دوا دونوں حیثیتوں سے اہم مقام حاصل ہے۔

سنگھاڑا Water chestnut Trapa bispinosa सिंघाड़ा

یہ بھی پڑھیں: سنگ یہود

یہ بھی پڑھیں: طب پاکستانی میں 6 تحریکوں کی علامات

یہ بھی پڑھیں: سنگ سرماہی

سنگھاڑا Water chestnut Trapa bispinosa सिंघाड़ा

کیمیاوی و غذائی  اجزا:

غذائی اجزا

نشاستہ (Starch)  کاربوہائیڈریٹس (Carbohydrates) پروٹین (Proteins)        فائبر (Fiber)

معمولی مقدار میں چکنائی (Lipids/Fats)

وٹامنز

وٹامن بی ون (Thiamine) وٹامن بی ٹو (Riboflavin) وٹامن بی فائیو (Pantothenic Acid)

وٹامن بی سکس (Pyridoxine)      نکوٹینک ایسڈ (Nicotinic Acid)   وٹامن سی (Vitamin C)

وٹامن اے (Vitamin A)           وٹامن ای (Vitamin E) 

معدنیات

کیلشیم (Calcium)         پوٹاشیم (Potassium)     سوڈیم (Sodium)         فاسفورس (Phosphorus)

آئرن (Iron)     میگنیشیم (Magnesium) مینگنیز (Manganese)     زنک (Zinc)     کاپر (Copper)

بائیو ایکٹو اور فائیٹو کیمیکل اجزا

فلیوونائڈز (Flavonoids) فینولک مرکبات (Phenolic Compounds)        سیپوننز (Saponins)

الکلائیڈز (Alkaloids)    ٹیننز (Tannins)                    گلائیکوسائیڈز (Glycosides)        فائٹو اسٹرولز (Phytosterols)

یورسولک ایسڈ (Ursolic Acid)    سائیکلوایوکیلینول (Cycloeucalenol)

امائنو ایسڈز

گلُوٹامک ایسڈ (Glutamic Acid)   ٹرپٹوفین (Tryptophan) ٹائروسین (Tyrosine)

ایلینین (Alanine)       لائسین (Lysine)           لیوسین (Leucine)

سنگھاڑا Water chestnut Trapa bispinosa सिंघाड़ा
Water chestnut (Trapa bispinosa Roxb) on white background

اثرات:

سنگھاڑا محرک عضلات، محلل اعصاب، اور مسکن غدد ہے، رطوبات کو خشک کرتا ہے، حابس، قابض، مولد ریاح، مغلظ منی، ثقیل، دیر ہضم، مولد سنگ گردہ و مثانہ، مولد قولنج، احتباس بول اثرات رکھتا ہے۔

خواص و فوائد:

حابس و قابض ہونے کی وجہ سے دست و قے بند کرتا ہے، سنگرہنی کے لیے اس کا آٹا نہایت مفید ہے، رطوبات کو ایک دم خشک کرنے کی وجہ سے مولد ریاح ہے، لیکن پیاس کو بجھاتا ہے، حرارت کو تسکین دیتا ہے۔ رطوبات کو غلیظ کرنے کی وجہ سے مغلظ منی ہے، اسی لیے مقوی باہ بھی ہے۔ اس کا زیادہ استعمال گردہ و مثانہ کی پتھری پیدا کرتا ہے۔ سلسل بول، شوگر کے لیے مفید ہے۔

سنگھاڑا Water chestnut Trapa bispinosa सिंघाड़ा

جدید سائنسی تحقیقات:

جدید تحقیقات کے مطابق Trapa bispinosa میں متعدد ایسے بائیو ایکٹو اجزا پائے جاتے ہیں جو اینٹی آکسیڈنٹ، اینٹی انفلیمیٹری، اینٹی ڈایابیٹک اور قلبی تحفظ جیسی خصوصیات رکھتے ہیں۔

اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات

جدید مطالعات سے معلوم ہوا ہے کہ سنگھاڑے کے چھلکے اور پھل میں فینولک مرکبات اور فلیوونائڈز بڑی مقدار میں موجود ہوتے ہیں، جو جسم میں فری ریڈیکلز کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ ان اجزا کی وجہ سے خلیاتی نقصان اور قبل از وقت بڑھاپے کے اثرات کم ہوسکتے ہیں۔

اینٹی انفلیمیٹری اثرات

2026 کی ایک جدید تحقیق میں معلوم ہوا کہ سنگھاڑے کے بیرونی چھلکے کے عرق میں سوزش کم کرنے والی نمایاں خصوصیات موجود ہیں۔ تجرباتی مطالعات میں اس نے جسمانی ورم اور التہاب کو کم کرنے میں مؤثر نتائج دکھائے۔

دل کے تحفظ (Cardioprotective) پر تحقیق

جدید سائنسی تحقیق کے مطابق سنگھاڑے کے بعض فائیٹو کیمیکلز دل کے عضلات کو آکسیڈیٹو اسٹریس سے محفوظ رکھنے میں مددگار ہوسکتے ہیں۔ جانوروں پر کی گئی تحقیق میں اس کے عرق نے دل کے ٹشوز کو نقصان سے بچانے کے آثار ظاہر کیے۔

ذیابیطس پر تحقیق

تحقیقی مطالعات میں Diabetes Mellitus کے مریضوں کے لیے بھی اس پودے کو مفید قرار دیا گیا ہے۔ اس کے چھلکے اور فینولک اجزا نے α-glucosidase enzyme کو کمزور کرنے کی صلاحیت دکھائی، جس سے کھانے کے بعد خون میں شوگر کے اضافے کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

اینٹی کینسر اور خلیاتی تحفظ

بعض لیبارٹری تحقیقات میں سنگھاڑے کے پتوں اور پھل کے عرق نے غیر معمولی خلیاتی افزائش کو روکنے اور اینٹی کینسر سرگرمی ظاہر کی۔ اس کی بنیادی وجہ اس میں موجود پولی فینولز اور ٹیننز کو قرار دیا گیا ہے۔

حوالہ جات:

https://pmc.ncbi.nlm.nih.gov/articles/PMC3941599/

 
https://pubmed.ncbi.nlm.nih.gov/24669216/ 
https://www.mdpi.com/2304-8158/14/24/4304 
https://www.mdpi.com/1420-3049/26/19/5802 

https://www.mdpi.com/2076-3921/11/10/1873

سنگھاڑا Water chestnut Trapa bispinosa सिंघाड़ा

مقدار خوراک:

خشک پانچ سے دس گرام، تازہ زیادہ بھی کھاسکتے ہیں۔

Important Note

اعلان دستبرداری
اس مضمون کے مندرجات کا مقصد عام صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ، لہذا اسے آپ کی مخصوص حالت کے لیے مناسب طبی مشورے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اس مضمون کا مقصد جڑی بوٹیوں اور کھانوں کے بارے میں تحقیق پر مبنی سائنسی معلومات کو شیئر کرنا ہے۔ آپ کو اس مضمون میں بیان کردہ کسی بھی تجویز پر عمل کرنے یا اس مضمون کے مندرجات کی بنیاد پر علاج کے کسی پروٹوکول کو اپنانے سے پہلے ہمیشہ لائسنس یافتہ میڈیکل پریکٹیشنر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ ہمیشہ لائسنس یافتہ، تجربہ کار ڈاکٹر اور حکیم سے علاج اور مشورہ لیں۔

Leave Your Comment