Emergency Help! +92 347 0005578
Advanced
Search
  1. Home
  2. چیتہ / چترک
چیتہ / چترک

چیتہ / چترک

  • September 5, 2025
  • 0 Likes
  • 104 Views
  • 0 Comments

چیتہ / چترک

نام :

فارسی میں بیخ برندہ۔ عربی میں شیطرج۔ بنگالی میں چترک۔ کشمیری میں شطرنج۔ گجراتی میں چترا۔ ہندی میں چیتہ  کہتے ہیں۔

Hakeem Syed Abdulwahab Shah Sherazi

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ شیرازی)

نام انگلش:

Name: Leadwort Plumbagin

Scientific name: Plumbago zeylanica

Family: Plumbaginaceae

تاثیری نام:
مقام پیدائش:
مزاج  طب یونانی:
مزاج  طب پاکستانی:
نفع خاص:
 جالی، محمر، مفرح، آبلہ انگیزہند و پاکستانگرم خشک، سومغدی عضلاتیسوداوی امراض

چیتہ چترک Leadwort Plumbago zeylanica चित्रक

تعارف:

چیتہ، یا چترک یہ ایک جھاڑی نما بارہماسی پودا ہے جو عموماً ایک سے ڈیڑھ میٹر تک بلند ہوتا ہے۔اس کا تنا لکڑیلا اور پھیلا ہوا ہوتا ہے، چھال ہلکی بھوری یا سرخی مائل بھوری، اور اس کے پتے بیضوی یا لمبوتری شکل کے، کنارے ہلکے دندانے دار، سطح ہلکی کھردری اور سبز مائل زرد رنگت کے ساتھ ہوتے ہیں جبکہ  اس کے پھول چھوٹے، سفید رنگ کے اور گچھوں کی شکل میں شاخوں کے سروں پر لگتے ہیں، اور پھول کے بعد چھوٹے کیپسول نما پھل بنتے ہیں جن میں بیج ہوتے ہیں۔ اس کا ذائقہ جڑ اور چھال تیز اور جلن پیدا کرنے والا ذائقہ رکھتی ہے۔ پھول ہلکی سی خوشبو رکھتے ہیں مگر جڑ اور چھال میں تیز مہک پائی جاتی ہے۔اس کی قریبی اقسام میں پھولوں کے رنگ بدل جاتے ہیں، مثلاً:

چیتہ چترک Leadwort Plumbago zeylanica चित्रक
چیتہ چترک Leadwort Plumbago zeylanica चित्रक
  1. Plumbago zeylanica ۔ زیادہ تر سفید پھول۔
  2. Plumbago auriculata (Cape leadwort) ۔ زیادہ تر نیلے یا آسمانی نیلے پھول۔
  3. Plumbago rosea (syn. Plumbago indica) ۔ گہرے سرخ یا گلابی پھول۔
چترک Plumbago auriculata Cape leadwort
چترک Plumbago rosea syn Plumbago indica

اسی لیے بعض لوگ جب “چترک” کا ذکر کرتے ہیں تو دوسرے رنگوں والے پودے بھی ذہن میں آ جاتے ہیں، حالانکہ اصل آیورویدک چترک (Plumbago zeylanica) کے پھول سفید ہی سمجھے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چھوہارا

یہ بھی پڑھیں: چھوٹی چندن / اسرول

یہ بھی پڑھیں: چھڑیلہ / اشنہ

لیڈورٹ یعنی چترک  ایک مشہور ادویاتی  پودا ہے جو ایشیا اور افریقہ کے گرم علاقوں میں پایا جاتا ہے، خصوصاً بھارت، سری لنکا، پاکستان اور افریقہ میں۔ طب یونانی اور آیورویدک دونوں میں اسے قدیم زمانے سے دوا کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ یونانی اطباء اسے بالخصوص ہاضم، محرک، بلغم خارج کرنے والی اور بواسیر میں مفید مانتے ہیں۔

کیمیاوی و غذائی  اجزا:

لیڈورٹ (Plumbago zeylanica) میں پائے جانے والے اہم مرکبات

1. نفتھوکوئینونز

یہ اس پودے کے سب سے نمایاں فعال مرکبات ہیں، خصوصاً جڑ میں زیادہ مقدار میں پائے جاتے ہیں۔

پلمبیگن (Plumbagin)     چترانون (Chitranone)  مارٹینون (Maritinone)

ایلیپٹون (Elliptone)      ڈروسرون (Droserone)  زئیلانون (Zeylanone)

آئسو زئیلانون (Isozeylanone)      پلمبیجک ایسڈ (Plumbagic acid) اور اس کے گلائیکوسائیڈز

2. کومارنز

یہ خوشبو دار مرکبات ہیں جو طبی اثرات رکھتے ہیں۔

سیزیلن (Seselin)              میتھوکس ی سیزلن (5-Methoxy-seselin)              

سبیروسن (Suberosin)    زینتھائلٹن (Xanthyletin)

3. فلاونوئیڈز اور فینولک مرکبات

یہ طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ ہیں اور جسم کو فری ریڈیکلز سے بچاتے ہیں۔

فلاونوئیڈز (Flavonoids)                                فینولز (Phenolics)           الکلائیڈز (Alkaloids)

گلائیکوسائیڈز (Glycosides)            ٹیننز (Tannins)                               سَیپوننز (Saponins)

ٹرائی ٹرپینوئیڈز (Triterpenoids)   سٹیرائیڈز (Steroids)

4. فیٹی ایسڈز اور سٹیرولز

یہ توانائی اور خلیوں کی صحت کے لیے اہم ہیں۔

لینولیک ایسڈ (Linoleic acid)         پامٹک ایسڈ (Palmitic acid)          نونائل نونانویٹ (Nonylnonanoate)

اسٹیگماسٹرول ایسیٹیٹ (Stigmasterol acetate)     لوپیول ایسیٹیٹ (Lupeol acetate)

فرائیڈی لینول (Friedelinol)           لوپیول (Lupeol)                               لوپانون (Lupanone)

سائٹو سٹیرون (Sitosterone)           اسٹیگماسٹرول (Stigmasterol)       بیٹا سائٹو سٹیرول (β-Sitosterol)

5. دیگر بایو ایکٹو مرکبات

یہ مرکبات مختلف طبی اثرات رکھتے ہیں اور کئی تحقیقات میں سامنے آئے ہیں۔

سِناملڈیہائیڈ ڈائی میتھائل ایسیٹل (Cinnamaldehyde dimethyl acetal)

ایزارون (Asarone)         کرومینول (4-Chromanol)         فیتھالک ایسڈ (Phthalic acid)

فائٹول (Phytol)                 لورک ایسڈ (Lauric acid)               ایرگوسٹینول (Ergost-5-en-3-ol)

چیتہ چترک Leadwort Plumbago zeylanica चित्रक 05

اثرات:

چترک محرک جگر، محلل عضلات اور مسکن جگر ہے، کیمیاوی طور پر خون کے قوام میں لطافت پیدا کرتا ہے۔ کاسر ریاح، جالی، محمر، مفرح، آبلہ انگیز اثرات کا حامل ہے۔

خواص و فوائد

چترک آبلہ انگیز ہونے کی وجہ سے بیرونی طور پر سخت قسم کے اورام تحلیل کرنے کے لیے یا ایسے زخم یا پھوڑے جن کے کنارے موٹے ہو گئے ہوں ان کو جلا کر ختم کرنے کے لیے یا ایسے زخموں کو کچا کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں کیونکہ جب تک زخم کے کنارے کچے نہ ہو جائیں زخم کو آرام نہیں آیا کرتا۔ طبیب حضرات مجلوق کے عضو تناسل پر آبلہ ڈالنے کے لیے بھی اس کا استعمال کرتے ہیں۔ چیتہ، یا چترک کو کھانے سے اس کا زیادہ اثر اعضائے مردانہ و زنانہ پر ہوتا ہے، چنانچہ یہ عورت کے رحم پر اثرانداز ہو کر  حمل کو گرا دیتا ہے۔کاسر ریاح اور مسہل ہونے کی وجہ سے گیسوں کو ختم کرتا ہے، اور آنتوں میں زیادہ صفراء گرا کر دست لانے کا باعث بنتا ہے۔ چترک اپنے محمر اثرات کی وجہ سے طحال، رسولیوں، داد چنبل وغیرہ پر بطور ضماد لگایا جاتا ہے، جس سے طحال اپنی حالت پر آجاتا ہے، رسولیاں تحلیل ہو جاتی ہیں اور داد چنبل میں آرام ملتا ہے۔الغرض سوداوی امراض و علامات میں بے حد مفید ہے۔بواسیر کے لیے بھی مفید ہے۔ زیادہ مقدار خوراک نقصان دہ ہو سکتی ہے، کیونکہ قریب بسم ہے۔

جدید سائنسی و تحقیقی فوائد

جدید سائنسی مطالعات نے اس پودے میں موجود کئی فعال اجزاء کو شناخت کیا ہے:

Plumbagin: یہ ایک نَیف تھاکوین (naphthoquinone) مرکب ہے جو اس پودے کی جڑ اور پتے میں پایا جاتا ہے۔ یہ مرکب اینٹی مائیکروبیل، اینٹی کینسر، اینٹی انفلامیٹری اور اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات رکھتا ہے۔

Flavonoids اور Phenolic compounds: یہ اجزاء جسم میں فری ریڈیکلز کے خلاف کام کرتے ہیں اور مدافعتی نظام کو مضبوط بناتے ہیں۔

Alkaloids: محدود مقدار میں پائے جاتے ہیں اور دواؤں کے اثرات بڑھاتے ہیں۔

طبی فوائد پر تحقیقات

  1. ہاضم اور بھوک آور: آیورویدک اور یونانی طب میں اسے ہاضم اور بھوک بڑھانے والی دوا کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔
  2. اینٹی کینسر اثرات: اس کا سب سے اہم جزو پلمبیگن (Plumbagin) ہے، جو مختلف اقسام کے سرطان (چھاتی، پھیپھڑے، لبلبہ، میلا نوما، پروسٹیٹ اور خون کے سرطان) میں خلیوں کی غیر معمولی بڑھوتری کو روکتا ہے۔ تحقیقی تجربات (in vitro اور in vivo) سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ پلمبیگن سرطان کے خلیوں میں اپوپٹوسس (programmed cell death) کو متحرک کرتا ہے۔

کینسر کے علاج کے لیے سس پلاٹن (Cisplatin) دوا استعمال کرائی جاتی ہے،جو کہ  ایک مؤثر اینٹی کینسر دوا ہے جو مختلف کینسرز (سر، گلا، پھیپھڑے، خصیے، بیضہ دانی اور چھاتی) میں استعمال ہوتی ہے، مگر اس کا سب سے بڑا نقصان nephrotoxicity (گردوں کو نقصان پہنچانا) ہے۔ اس لیے جڑی بوٹیوں کے ذریعے علاج کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔ چنانچہ سائنسی اداروں نے چترک کا اس حوالے سے ٹیسٹ کیا کہ آیا یہ کینسر کے علاج میں گردوں کو نقصان تو نہیں پہنچاتی، تحقیقات کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی کہ : چترک (P. zeylanica) نے cisplatin-induced گردوں کو پہنچنے والے نقصان کو واضح طور پر کم کیا اور ان کی حفاظت کی۔ چترک (Plumbago zeylanica) کی جڑوں سے تیار کیا گیا عرق (extract) ایک تجربے میں چوہوں پر آزمایا گیا جنہیں کینسر کی دوا cisplatin دی گئی تھی۔ یہ دوا اگرچہ کینسر کے علاج میں استعمال ہوتی ہے مگر اس کا سب سے بڑا نقصان یہ ہے کہ یہ گردوں کو بری طرح متاثر کرتی ہے۔تحقیق سے یہ ثابت ہوا کہ جن چوہوں کو cisplatin کے ساتھ ساتھ چترک کا عرق بھی دیا گیا:

ان کے گردے کم خراب ہوئے۔خون میں یوریا اور کریٹینین کی سطح نارمل کے قریب رہی۔ گردوں کے اندر سوجن اور ٹشوز کی خرابی کم ہوئی۔ قدرتی حفاظتی نظام (antioxidants) مضبوط ہوا جس سے زہریلے اثرات کم ہو گئے۔

  1. اینٹی مائیکروبیل: جراثیم کش اور فنگس کش اثرات رکھتا ہے، اس لیے جلدی امراض اور زخموں پر بیرونی طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
  2. اینٹی انفلامیٹری: سوزش کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
  3. خون کی گردش: خون کو حرکت میں لانے اور جمی ہوئی رکاوٹیں دور کرنے میں مددگار ہے۔
  4. زہریلا پن:                 زیادہ مقدار میں یہ پودا زہریلا اثر دکھا سکتا ہے، خصوصاً جڑ کا پاؤڈر جلد پر لگانے سے جلن اور چھالے پڑ جاتے ہیں۔ اسی لیے اس کا استعمال ہمیشہ ماہر طبیب کی نگرانی میں ہونا چاہیے۔

حوالہ: پی ایم سی، این آئی ایچ:

چیتہ چترک Leadwort Plumbago zeylanica चित्रक
چیتہ چترک Leadwort Plumbago zeylanica चित्रक

مقدار خوراک:

آدھا سے ایک گرام

Important Note

اعلان دستبرداری
اس مضمون کے مندرجات کا مقصد عام صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ، لہذا اسے آپ کی مخصوص حالت کے لیے مناسب طبی مشورے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اس مضمون کا مقصد جڑی بوٹیوں اور کھانوں کے بارے میں تحقیق پر مبنی سائنسی معلومات کو شیئر کرنا ہے۔ آپ کو اس مضمون میں بیان کردہ کسی بھی تجویز پر عمل کرنے یا اس مضمون کے مندرجات کی بنیاد پر علاج کے کسی پروٹوکول کو اپنانے سے پہلے ہمیشہ لائسنس یافتہ میڈیکل پریکٹیشنر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ ہمیشہ لائسنس یافتہ، تجربہ کار ڈاکٹر اور حکیم سے علاج اور مشورہ لیں۔


Discover more from TabeebPedia

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

Discover more from TabeebPedia

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading