Emergency Help! +92 347 0005578
Advanced
Search
  1. Home
  2. زمرد /  پنا
زمرد /  پنا

زمرد /  پنا

  • December 23, 2025
  • 0 Likes
  • 195 Views
  • 0 Comments

زمرد /  پنا

نام :

عربی، فارسی میں زمرد۔ بنگالی میں پانا۔ ہندی میں پنا पन्ना کہتے ہیں۔

Hakeem Syed Abdulwahab Shah Sherazi

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ شیرازی)

نام انگلش:

Name: Emerald

Scientific name: Emerald variety

Family: Beryl mineral

تاثیری نام:
مقام پیدائش:
مزاج  طب یونانی: 
مزاج  طب پاکستانی: 
نفع خاص:
حابس، قابض، رادع،  مقوی معدہ، دافع جریانمصر، سوڈانخشک سرد درجہ سومعضلاتی اعصابیمقوی قلب

زمرد پنا Emerald Beryl mineral पन्ना
زمرد پنا Emerald Beryl mineral पन्ना

تعارف:

زمرد قیمتی اور قدیم زمانے سے معروف جواہر پتھر ہے جو اپنے گہرے سبز رنگ، شفافیت اور وقار کی وجہ سے دنیا بھر میں پہچانا جاتا ہے۔ اس کا سبز رنگ بنیادی طور پر کرومیم اور بعض اوقات وینیڈیم کی موجودگی کی وجہ سے ہوتا ہے۔ قدیم تہذیبوں میں زمرد کو حکمت، بصیرت اور شاہانہ وقار کی علامت سمجھا جاتا تھا۔ مصر، ایران اور برصغیر میں اس کو خاص مقام حاصل رہا ہے۔

اصلی زمرد کی پہچان اس کے قدرتی سبز رنگ، شفاف مگر اندرونی باریک دراڑوں یا ریشوں جیسی ساخت سے کی جاتی ہے، جنہیں ماہرین قدرتی علامت سمجھتے ہیں۔ یہ پتھر عموماً ٹھنڈک دینے والا احساس رکھتا ہے اور روشنی میں اس کا رنگ گہرائی کے ساتھ جھلکتا ہے۔ سختی کے اعتبار سے یہ درمیانی درجے کا ہوتا ہے، اسی لیے اسے کاٹنے اور جڑنے میں احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔ قدرتی زمرد عام طور پر بالکل بے عیب نہیں ہوتا، جبکہ بالکل شفاف اور بے داغ پتھر اکثر مصنوعی ہونے کے امکانات رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ریگ ماہی

یہ بھی پڑھیں: ریوند چینی / ریوند خطائی

یہ بھی پڑھیں: ریٹھہ

زمرد پنا Emerald Beryl mineral पन्ना

کیمیاوی و غذائی  اجزا:

1. کیماوی ساخت (Chemical Composition)

زمرد بنیادی طور پر بیریل (Beryl) نامی معدنیات کی سبز قسم ہے جس کا کیماوی فارمولا درج ذیل ہے:

  • Be₃Al₂(SiO₃)₆

اس میں شامل عناصر:                بیریلیم (Beryllium, Be)              پارس (Aluminum, Al)

                                                سیلیکون (Silicon, Si)                    آکسیجن (Oxygen, O)

یہ سب مجموعی طور پر سیلیکٹ معدنیات (silicate minerals) کے طور پر جڑے ہوتے ہیں۔

2. رنگت کا سبب بننے والے عناصر (Trace Elements)

زمرد کو اس کا خاص سبز رنگ اس میں شامل مقداراً کم مگر اہم عناصر کی وجہ سے ملتا ہے:

کروم (Chromium, Cr)              وینیڈیم (Vanadium, V)              یہ عناصر بیریل کے کرسٹل ڈھانچے میں المونیم کی جگہ لے کر خاص سبز رنگ پیدا کرتے ہیں۔

3. دیگر ٹریس ایلیمنٹس (Inclusions and Minor Components)

قدرتی زمرد میں مائیکرو پیمانے پر شامل دیگر عناصر اور معدنیات بھی پائے جاتے ہیں، خاص طور پر مختلف ماخذات کے مطابق، مثلاً:

لوہا (Iron, Fe)   میگنیشیم (Magnesium, Mg)، سکینڈیم (Scandium, Sc)،الکلی دھاتیں (Alkali metals)

یہ اجزاء پتھر کے اندر انکلوژنز (inclusions) یا داخلی خصوصیات کے طور پر موجود ہو سکتے ہیں۔

حوالہ جات:  (وکی پیڈیا)۔  (جی آئی اے)۔  (emerald)۔ 

زمرد پنا Emerald Beryl mineral पन्ना
Closeup of a bunch of many green rough uncut emerald crystals

اثرات:

زمرد عضلات میں تحریک، اعصاب میں تحلیل اور غدد میں تسکین پیدا کرتا ہے۔کیمیاوی طور پر خون میں غلظت اور گاڑھا پن پیدا کرکے سوداء کی مقدار بڑھا دیتا ہے۔ فاضل رطوبات کو خشک کرکے دل کو تقویت دیتا ہے۔ حابس، قابض، رادع،  مقوی معدہ، دافع جریان، مسکن صفراء و حرارت اثرات رکھتا ہے۔

خواص و فوائد

زمرد اپنی انتہائی خشکی کی وجہ سے بلغم کو غلیظ کر دیتا ہے جس سے ایک طرف تو رطوبات جم جاتی ہیں دوسری طرف خون واپس ہو جاتا ہے، یہی رادع ادویہ کا خاصا ہے۔ محرک قلب و عضلات ہونے کی وجہ سے امراض وبائیہ، دست، قے، طاعون، ہیضہ اور چیچک وغیرہ کے لیے اعلیٰ درجے کی دوا ہے۔ اعصابی زہروں کے لیے تریاق کا کام کرتا ہے۔جب دل ڈوب رہا ہون انتہائی ضعف قلب ہو اس موقع پر اس کا استعمال آب حیات ثابت ہوتا ہے، کیونکہ یہ مولد حرارت غریزی ہے۔

احتیاط: زمرد میں موجود کرومیم اور دیگر ممکنہ زہریلے عناصر گردوں، جگر اور خون میں جمع ہو کر سنگین مسائل پیدا کر سکتے ہیں۔اس لیے از خود استعمال سے اجتناب کریں۔ ماہر کشتہ ساز مستند حکیم کا تیار کردہ نسخہ ہی اس کی تجویز پر استعمال کریں۔

زمرد پنا Emerald Beryl mineral पन्ना
زمرد پنا Emerald Beryl mineral पन्ना

جدید سائنسی تحقیقات

جدید سائنس میں ابھی تک زمرد کے خوراکی طور پر کھانے پر تحقیق نہیں ہے وہ اسے بطور خوراک کھانے کو درست نہیں سمجھتے، البتہ اس کے سبز رنگ کی وجہ سے رنگ تھراپی یا نفسیاتی طور پر فوائد کے قائل ہیں۔

مقدار خوراک:

کشتہ  دو چاول

Important Note

اعلان دستبرداری
اس مضمون کے مندرجات کا مقصد عام صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ، لہذا اسے آپ کی مخصوص حالت کے لیے مناسب طبی مشورے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اس مضمون کا مقصد جڑی بوٹیوں اور کھانوں کے بارے میں تحقیق پر مبنی سائنسی معلومات کو شیئر کرنا ہے۔ آپ کو اس مضمون میں بیان کردہ کسی بھی تجویز پر عمل کرنے یا اس مضمون کے مندرجات کی بنیاد پر علاج کے کسی پروٹوکول کو اپنانے سے پہلے ہمیشہ لائسنس یافتہ میڈیکل پریکٹیشنر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ ہمیشہ لائسنس یافتہ، تجربہ کار ڈاکٹر اور حکیم سے علاج اور مشورہ لیں۔


Discover more from TabeebPedia

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

Discover more from TabeebPedia

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading