
روغن مالکنگنی
نام :
اردو میں مال کنگنی کا تیل ہندی میں मालकांगनी तेल کہتے ہیں۔

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ شیرازی)
نام انگلش:
Name: Oil of Staff tree Celastrus paniculatus Seeds
Scientific name: Celastrus
Family: Celastraceae
تاثیری نام: | مقام پیدائش: | مزاج طب یونانی: | مزاج طب پاکستانی: | نفع خاص: |
| منقی دماغ، مقوی معدہ، ہاضم طعام، کاسر ریاح، مصفی خون | ہند و پاک | خشک گرم درجہ دوم | عضلاتی غدی | امراض باردہ بلغمی میں |
تعارف:
مال کنگنی، جسے انگریزی میں Staff Tree اور سائنسی دنیا میں Celastrus paniculatus کہا جاتا ہے، ایک معروف درخت نما بیل ہے۔ یہ یونانی و آیورویدک طب دونوں میں نہایت قیمتی دوا شمار ہوتی ہے۔اس کے بیجوں سے تیل نکالا جاتا ہے جو مختلف طلاوں اور خوراکی طور پر بطور دوا مستعمل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: روغن سرسوں
یہ بھی پڑھیں: روغن زیتون
یہ بھی پڑھیں: روغن خشخاش

کیمیاوی و غذائی اجزا:
1۔ چربی والے تیزاب (Fatty Acids)
پالمیٹک تیزاب (Palmitic acid) اسٹیئرک تیزاب (Stearic acid) اولیئک تیزاب (Oleic acid)
لینولک تیزاب (Linoleic acid) لینولینک تیزاب (Linolenic acid)
2۔ ٹرپینائیڈز / سسکویٹرپین مرکبات (Terpenoids / Sesquiterpene Derivatives)
سسکویٹرپین ایسٹرز (Sesquiterpene esters) ایگروفیورن مشتقات (Agarofuran derivatives)
ٹرائی ایسیٹو آکسی بینزوئیل ایگروفیورن (1α,8β-triacetoxy-9β-benzoyloxy-dihydro-β-agarofuran)
پریسٹیمیرن (Pristimerin) بیٹا-ایمیرن (β-amyrin)
3۔ الکلائیڈ مرکبات (Alkaloids)
سیلاسترین (Celastrine) سیلاپانن (Celapanin) سیلاپانیگن / سیلاپانیجین (Celapanigin / Celapanigine)
پانیکولیٹین (Paniculatine)
4۔ پودینی سٹیرولز (Phytosterols)
بیٹا سائیٹو سٹیرول (β-Sitosterol) اسٹیگماسٹیرول (Stigmasterol) کیمپسٹیرول (Campesterol)
5۔ پولی الکحل مشتقات (Polyols / Polyalcohol Derivatives)
مالکنگونین (Malkangunin) مالکنگونیول / مالکنگونینول (Malkanguniol / Malkanguninol)
دیگر پولی الکحل ایسٹرز (Other poly-alcohol esters)
6۔ فینولک اور فلاوونائیڈ اجزا (Phenolic & Flavonoid Compounds)
فینولک تیزابات (Phenolic acids) فلاوونائیڈ اجزا (Flavonoids)
اینٹی آکسیڈینٹ مرکبات (Antioxidant constituents)

اثرات:
روغن مالکنگنی عضلاتی میں تحریک، اعصاب میں تحلیل اور غدد میں تقویت پیدا کرتا ہے، منقی دماغ، دافع علامات بلغمیہ و باردہ، نافع وجع القطن، مقوی معدہ، ہاضم طعام، کاسر ریاح، مصفی خون اثرات رکھتا ہے۔
خواص و فوائد:
روغن مال کنگنی چونکہ عضلاتی غدی مقوی تیل ہے اس لیے اس تیل کی مالش جسم کو طاقت دیتی ہے، ضعف عضلات میں بہت ہی مفید ہے، ضعف باہ کے مریضوں کے لیے یہ تیل عضو تناسل پر مالش کرنا مفید ہے۔ امساک و انتشار پیدا کرتا ہے۔ محلل اعصاب ہونے کی وجہ سے امراض بلغمیہ، امراض باردہ میں مفید ہے، دردوں میں فائدہ دیتا ہے، چنانچہ کمر درد، جوڑوں کا درد میں اس کی مالش اور اندرونی طور پر استعمال فائدہ دیتا ہے۔ مصفی خون ہونے کی وجہ سے خون کو صاف کرتا ہے اور امراض جلد میں بھی مفید ہے، ہاضم اور کاسر ریاح ہونے کی وجہ سے معدہ کے لیے بھی مفید ہے۔ روغن ماکنگنی کو وجع المفاصل ،فالج لقوہ درد کمر نقرس عرق النساء وغیرہ میں مالش کرنے سے فائدہ ہوتا ہے۔ یہی روغن مالکنگنی مقوی باہ طلاء میں شامل کرتے ہیں جوکہ محرک اعصاب مصفیٰ خون ہونے کے باعث جذام برص اور جرب و حکہ میں استعمال کرتے ہیں ۔
جدید سائنسی تحقیقات:
مالکنگنی کا تیل دماغ اور اعصاب کے لیے بہت مفید سمجھا جاتا ہے۔ اس میں پائے جانے والے فعال اجزا دماغی خلیات کو مضبوط کرتے ہیں، یادداشت بہتر بناتے ہیں اور توجہ مرکوز کرنے میں مددگار ہوتے ہیں۔ یہ ذہنی تھکن اور اضطراب کو کم کرتا ہے اور اعصابی نظام کو سکون فراہم کرتا ہے۔ نیند کے مسائل جیسے بے خوابی میں بھی یہ تیل فائدہ مند پایا گیا ہے۔
اس کے علاوہ، مالکنگنی کا تیل جسم کے دیگر نظامات کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ یہ آزاد ریڈیکلز کو کم کرکے جسم کی حفاظت کرتا ہے، معدے کی کمزوری دور کرتا ہے اور بھوک بڑھانے میں معاون ہے۔ بعض تحقیقات میں یہ تیل فالج یا لرزش کے مریضوں میں اعصابی تحریک بہتر کرنے میں بھی مددگار پایا گیا ہے۔ تاہم، انسانوں پر مکمل سائنسی تجربات محدود ہیں، اس لیے استعمال میں محتاط رہنا چاہیے۔
1. Oriental Journal of Chemistry (1988) Chemical examination of Celastrus paniculatus seeds. Available at:
https://www.orientjchem.org/vol14no3/chemical-examination-of-celastrus-paniculatus-seeds (Accessed: 7 December 2025).
2. Kulkarni YA, Agarwal S & Garud MS (2015) Effect of Jyotishmati (Celastrus paniculatus) seeds in animal model of pain and inflammation in mice. Journal of Ayurvedic & Integrative Medicine. Available at: https://pmc.ncbi.nlm.nih.gov/articles/PMC4484053 (Accessed: 7 December 2025)
3. Sharma, G.N., Kaur, H., Shrivastava, B. & Arora, S.C. (2020) ‘A review from historical to current-Celastrus paniculatus’, International Journal of Pharmacy and Pharmaceutical Sciences, 12(8), pp. 15–20. Available at: https://journals.innovareacademics.in/index.php/ijpps/article/view/38470 (Accessed: 7 December 2025)
4. Arora, N. (2014) ‘GC–MS analysis of the essential oil of Celastrus paniculatus seeds’, Journal name (as per article), volume(issue). Available at: https://www.sciencedirect.com/science/article/abs/pii/S0926669014004580 (Accessed: 7 December 2025)

مقدار خوراک:
دو گرام
Discover more from TabeebPedia
Subscribe to get the latest posts sent to your email.




Leave a Reply