Emergency Help! +92 347 0005578
Advanced
Search
  1. Home
  2. دار چینی
دار چینی

دار چینی

  • October 2, 2025
  • 0 Likes
  • 108 Views
  • 0 Comments

دار چینی

نام :

عربی میں قرفہ۔ فارسی میں دار چینی۔ ہندی میں دال چینی दालचीनी کہتے ہیں۔

Hakeem Syed Abdulwahab Shah Sherazi

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ شیرازی)

نام انگلش:

Name: Ceylon Cinnamon

Scientific name: Cinnamomum verum

Family: Lauraceae

تاثیری نام:
مقام پیدائش:
مزاج  طب یونانی:
مزاج  طب پاکستانی:
نفع خاص:
محرک قلب، مقوی باہ، قابض، حابس، جالی، مسکن اوجاعہند و پاکستانخشک گرمعضلاتی غدیبلغمی امراض

دار چینی Ceylon Cinnamon Cinnamomum verum दालचीनी

تعارف:

سیلون دار چینی ایک خوشبودار درخت ہے جو خاص طور پر سری لنکا (قدیم نام سیلون) میں پایا جاتا ہے۔ یہ درخت ہمیشہ ہرا بھرا رہتا ہے، 10 سے 15 میٹر تک اونچا ہوتا ہے۔ اس کی چھال باریک، نرم اور بھوری مائل زردی لئے ہوئے ہوتی ہے۔ پتے بیضوی، چکنے اور خوشبودار ہوتے ہیں جن پر ہلکی سی چمک پائی جاتی ہے۔ پھول چھوٹے اور سفید مائل زرد رنگ کے ہوتے ہیں، جبکہ اس کے پھل بیضوی اور سیاہ رنگ کے نکلتے ہیں۔دارچینی سے تیل بھی نکالا جاتا ہے۔ برصغیر کے مصالحوں کا اہم حصہ ہے۔

مارکیٹ میں عام طور پر دو قسم کی دارچینی ملتی ہے:

اصلی سیلون دار چینی (Cinnamomum verum): باریک اور ہلکی، ذائقے میں قدرے میٹھی اور خوشبودار۔

کاسیا دارچینی (Cinnamomum cassia): زیادہ سخت، گہرے رنگ کی اور ذائقے میں تیز۔ یہ عام طور پر سستی ہوتی ہے اور اکثر “دارچینی” کے نام سے فروخت ہوتی ہے،اسے ہم نے تج کے ضمن میں بیان کردیا ہے، لیکن اصلی نہیں سمجھی جاتی۔

یہ بھی پڑھیں: دار چکنا

یہ بھی پڑھیں: داد مردن / داد بوٹی

یہ بھی پڑھیں: خوب کلاں

دار چینی Ceylon Cinnamon Cinnamomum verum दालचीनी
دار چینی Ceylon Cinnamon Cinnamomum verum दालचीनी

کیمیاوی و غذائی  اجزا:

1. خوشبودار تیل کے اجزاء (Essential oil constituents)

سینامالڈیہائیڈ (Cinnamaldehyde) : بنیادی جز، خوشبو اور ذائقے کا اصل سبب، جراثیم کش اور اینٹی ڈایابیٹک اثر رکھتا ہے۔

یوجینول (Eugenol) : سوزش کش، درد کم کرنے والا اور اینٹی سیپٹک۔

لینالول (Linalool) : خوشبو دار اور سکون آور۔

کافیرین (Caryophyllene) : اینٹی آکسیڈینٹ اور سوزش کش۔

سینامک ایسڈ (Cinnamic acid) : اینٹی آکسیڈینٹ اور حفاظتی کردار۔

سینامائل ایسیٹیٹ (Cinnamyl acetate) : خوشبو اور ذائقے میں اضافہ کرنے والا۔

دار چینی Ceylon Cinnamon Cinnamomum verum दालचीनी
دار چینی Ceylon Cinnamon Cinnamomum verum दालचीनी

2. فینولک مرکبات (Phenolic compounds)

پروانتھو سائنائیڈنز (Proanthocyanidins) : مضبوط اینٹی آکسیڈینٹ، دل کی حفاظت کرنے والے۔

کوارسیٹن (Quercetin) :سوزش کم کرنے والا اور مدافعتی نظام کو مضبوط کرنے والا۔

کیٹیچنز (Catechins) : اینٹی آکسیڈینٹ، جگر کی حفاظت اور بلڈ شوگر کنٹرول میں مددگار۔

3. فلیونوئڈز اور دیگر اجزاء

کیمفیرول (Kaempferol) : اینٹی کینسر اور اینٹی آکسیڈینٹ۔

آئیسو فلیوونز (Isoflavones) : ہارمونی توازن اور اینٹی آکسیڈینٹ کردار۔

ٹیننز (Tannins) :قابض (Astringent) اثر، اسہال اور انفیکشن کے خلاف مددگار۔

دار چینی Ceylon Cinnamon Cinnamomum verum दालचीनी

4. دیگر بایو ایکٹو کمپاؤنڈز

کومرین (Coumarin) : بہت کم مقدار میں پایا جاتا ہے (کاسیا دارچینی میں زیادہ ہوتا ہے، سیلون دارچینی میں تقریباً نہ ہونے کے برابر)۔

ٹریٹرپینز (Triterpenes) : اینٹی سوزش اور مدافعتی نظام کے معاون۔

رال اور گم (Resins & Gums) : ذائقے اور خوشبو میں اضافہ کرتے ہیں، ساتھ ہی حفاظتی اثر رکھتے ہیں۔

5. غذائی اجزاء

دارچینی میں معدنیات بھی پائے جاتے ہیں جیسے کیلشیم، میگنیشیم، آئرن، پوٹاشیم اور مینگنیز۔

وٹامن کی تھوڑی مقدار بھی موجود ہے، خاص طور پر وٹامن K اور کچھ B وٹامنز۔

دار چینی Ceylon Cinnamon Cinnamomum verum दालचीनी
دار چینی Ceylon Cinnamon Cinnamomum verum दालचीनी

اثرات:

دار چینی عضلات میں تحریک، اعصاب میں تحلیل اور غدد میں تقویت پیدا کرتی ہے۔ کیمیاوی طور پر حرارت غریزی کو بڑھاتی ہے۔ محرک قلب، مقوی باہ، قابض، حابس، جالی، مسکن اوجاع اثرات رکھتی ہے۔

خواص و فوائد

دار چینی قلب و عضلات کو تحریک دینے کے لیے بہترین چیز ہے، دافع تعفن اور خوشبودار ہونے کی وجہ سے رطوبات کو ختم کرتی ہے۔ دانتوں کو مضبوط کرتی ہے، جالی ہونے کی وجہ سے امراض جلد میں بطور ضماد استعمال کی جاتی ہے۔ دردوں کو تسکین دیتی ہے اسی لیے کمر، جوڑوں کے درد کے نسخوں میں شامل کی جاتی ہے۔ جسم کو بلغم سے پاک کرتی ہے اور سردی سے ہونے والے امراض میں مفید ہے۔ محرک عضلات ہونے کی وجہ سے ضعف باہ میں مفید ہے۔ حابس و قابض ہونے کی وجہ سے لیکوریا اور جریان منی کو دو کرتی ہے۔ رحم کے عضلات کو تحریک دے کر خون حیض جاری کرتی ہے۔

جدید سائنسی و تحقیقی فوائد

جدید سائنسی تحقیقات میں سیلون دارچینی کے مختلف پہلوؤں پر ریسرچ کی گئی ہے:

اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات

سیلون دارچینی میں پولی فینولز اور پروانتھو سائنائیڈنز جیسے مرکبات پائے جاتے ہیں جو جسم کو آکسیڈیٹو اسٹریس سے بچاتے ہیں۔

اینٹی ڈایابیٹک اثرات

تحقیقات میں پایا گیا کہ سیلون دارچینی انسولین کے اثر کو بہتر بناتی ہے اور خون میں شکر کی سطح کم کرتی ہے۔

اینٹی مائیکروبیل خصوصیات

اس کے تیل (Cinnamon bark oil) میں “سینامالڈیہائیڈ” پایا جاتا ہے جو بیکٹیریا، فنگس اور وائرس کے خلاف مؤثر ہے۔

قلبی امراض پر اثر

کچھ مطالعات کے مطابق سیلون دارچینی کولیسٹرول (LDL) اور ٹرائی گلیسرائیڈز کو کم کرتی ہے جبکہ اچھا کولیسٹرول (HDL) بڑھاتی ہے۔

کاسیا دارچینی کے مقابلے میں بہتر

کاسیا دارچینی میں “کومرین” (Coumarin) زیادہ مقدار میں ہوتا ہے جو جگر کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے، جبکہ سیلون دارچینی میں اس کی مقدار نہ ہونے کے برابر ہے۔ اسی لیے اسے “True Cinnamon” کہا جاتا ہے۔

حوالہ: این آئی ایچ۔ 

دار چینی Ceylon Cinnamon Cinnamomum verum दालचीनी
دار چینی Ceylon Cinnamon Cinnamomum verum दालचीनी

مقدار خوراک:

ایک سے دو گرام

Important Note

اعلان دستبرداری
اس مضمون کے مندرجات کا مقصد عام صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ، لہذا اسے آپ کی مخصوص حالت کے لیے مناسب طبی مشورے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اس مضمون کا مقصد جڑی بوٹیوں اور کھانوں کے بارے میں تحقیق پر مبنی سائنسی معلومات کو شیئر کرنا ہے۔ آپ کو اس مضمون میں بیان کردہ کسی بھی تجویز پر عمل کرنے یا اس مضمون کے مندرجات کی بنیاد پر علاج کے کسی پروٹوکول کو اپنانے سے پہلے ہمیشہ لائسنس یافتہ میڈیکل پریکٹیشنر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ ہمیشہ لائسنس یافتہ، تجربہ کار ڈاکٹر اور حکیم سے علاج اور مشورہ لیں۔


Discover more from TabeebPedia

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

Discover more from TabeebPedia

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading