
بسفائج
نام :
عربی میں اخراس الکلب۔ فارسی میں افراس الکلب۔ ہندی میں کہنکالی کہتے ہیں۔

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ)
نام انگلش:
Name: Polypody
Scientific name: Polypodium
Family: Ferns

تاثیری نام:
مقام پیدائش:
25ڈگری سے کم گرمی والے علاقوں میں
مزاج طب یونانی:
خشک گرم
مزاج طب پاکستانی:
عضلاتی غدی

یہ بھی پڑھیں: بسد / مرجان
یہ بھی پڑھیں: بڑھل / ڈھیو
یہ بھی پڑھیں: بریارا / بریالہ
تعارف:
بسفائج خوبصورت پتیوں والے ایک پودے کی جڑ ہے، یہ جڑ اندر سے سبز ہوتی ہے۔
نفع خاص:
بلغم اور سوداء کو خارج کرتی ہے۔

کیمیاوی و غذائی اجزا:
اہم کیمیائی اجزا (فی 100 گرام):
شیکیمک ایسڈ (Shikimic Acid): مقدار: 533.93 ملی گرام۔ یہ اینٹی آکسیڈنٹ اور سوزش کم کرنے والی خصوصیات رکھتا ہے۔
گیلک ایسڈ (Gallic Acid): مقدار: 179.13 ملی گرام۔ یہ اینٹی آکسیڈنٹ اور بیکٹیریا کے خلاف موثر طاقت رکھتا ہے۔
3-O-کیفیک ایسڈ (Caffeoylquinic Acid):مقدار: 5,877.83 ملی گرام
5-O-کیفیک ایسڈ: مقدار: 25.65 ملی گرام (+)-کیٹچن (Catechin):مقدار: 387.98 ملی گرام
(-)-ایپی کیٹچن (Epicatechin):مقدار: 715.85 ملی گرام روٹین (Rutin):مقدار: 42.27 ملی گرام
ہائپروسائیڈ (Hyperoside):مقدار: 9.13 ملی گرام 3,5-دی-O-کیفیک ایسڈ:مقدار: 10.6 ملی گرام
معدنیات (Minerals) فی 100 گرام:
اگرچہ تحقیق میں بسفیج کے معدنی اجزا کی مقدار واضح نہیں، لیکن اس میں درج ذیل معدنیات اہم ہیں:
کیلشیم (Calcium) میگنیشیم (Magnesium) پوٹاشیم (Potassium) آئرن (Iron)
سلفر (Sulfur) کلورائیڈ (Chloride)
غذائی خصوصیات (فی 100 گرام):
یہ ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ کا ذریعہ ہے، جو جسم میں خلیاتی نقصان کو روکتا ہے۔ فی 100 گرام میں پولیفینولز کی مجموعی مقدار تقریباً 7 گرام ہے، جو اس کی غذائی اور طبی اہمیت کو واضح کرتی ہے۔

اثرات:
عضلات میں تحریک، اعصاب میں تحلیل اور غدد میں تقویت پیدا کرتی ہے۔مسہل بلغم، مسہل سودا اثرات رکھتی ہے۔
خواص و فوائد
بسفائج بلغمی کھانسی، بلغمی دمہ میں مفید اور بلغم کا اخراج کرتی ہے۔اسی طرح عضلاتی غدی ہونے کی وجہ سے سودا کا اخراج بھی کرتی ہے۔یرقان اسود کے لیے بہت مفید ہے۔چونکہ غدد کو تقویت دیتی ہے اس لیے اس کے استعمال سے سودا کے اخراج کے ساتھ ساتھ صفراء کی پیدائش شروع ہو جاتی ہے، لہذا بسفائج مقوی معدہ، مخرج ریاح، محلل سدہ و قولنج اور دوسرے سوداوی امراض میں مفید ہے۔ایسے پھوڑے پھنسیاں جن میں سفید رطوبت بھر جاتی ہے یا ان پر خارش ہوتی ہے ان کے لیے بھی بہت ہی مفید ہے۔جدید سائنسی تحقیقات میں بھی یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ اسے جلد کے زخموں کے علاج کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ پولیفینولز پر مبنی مرکبات کی موجودگی کے باعث، یہ جلد کی حفاظت اور عمر بڑھنے کے اثرات کو کم کرنے میں ممکنہ طور پر مفید ہے۔
بلغم اور سودا (Black bile) کو خارج کرنے کے لیے۔ دل کو تقویت دینے کے لیے (Cardiotonic)۔ گیس اور بدہضمی کو کم کرنے کے لیے (Carminative)۔ دمہ، کھانسی، اور سینے کے امراض، جوڑوں کے درد، بواسیر، اور اعصابی کمزوری، جلد کے مسائل جیسے زخم اور انگلیوں کے درمیان دراڑیں ان تمام مسائل میں مفید ہے۔

جدید سائنسی تحقیقات کے مطابق بسفائج اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات رکھتی ہے، اس میں موجود پولیفینولز آکسیڈیٹو اسٹریس کو کم کرتے ہیں، جو عمر بڑھنے اور بیماریوں کے خلاف مفید ہیں۔خلیات کی مرمت ، خاص طور پر زخم بھرنے اور جلد کی حفاظت میں مفید ہے، اس میں موجود مرکبات جلد کو UV شعاعوں سے نقصان سے بچاتے ہیں۔
مقدار خوراک:
پانچ گرام
Discover more from TabeebPedia
Subscribe to get the latest posts sent to your email.
Leave a Reply