Emergency Help! +92 347 0005578
Advanced
Search
  1. Home
  2. انزروت
انزروت

انزروت

  • October 30, 2024
  • 0 Likes
  • 85 Views
  • 0 Comments

انزروت

نام :

عربی میں غزروت، سائلہ۔ فارسی میں انجدک، کدرو۔سندھی میں گون۔ ہندی میں لائی کہتے ہیں۔

Hakeem Syed Abdulwahab Shah

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ)

نام انگلش:

Sarcocolla

Scientific name: Astragalus sarcocolla

انزروت Sarcocolla
انزروت Sarcocolla

تاثیری نام:

مسہل۔ جالی، کاسر ریاح

مقام پیدائش:

زیادہ تر ایران میں ہوتا ہے، اس کے علاوہ، کشمیر، بھارت، پاکستان اور عرب ممالک۔

مزاج  طب یونانی: 

گرم خشک درجہ دوم

مزاج  طب پاکستانی: 

غدی عضلاتی

انزروت Sarcocolla
انزروت Sarcocolla

یہ بھی پڑھیں:انڈہ مرغی

یہ بھی پڑھیں: اندرائن، تمہ، حنظل

یہ بھی پڑھیں: اندر جو ، کڑا سک ، کڑا چھال

انزروت

تعارف:

انزروت ایک خارد دار جھاڑی نما پودے کا گوند ہے، اس کا پودا چار سے چھ فٹ اونچا ہوتا ہے،اس پودے کے کانٹے اس کے پتوں سے زیادہ لمبے ہوتے ہیں۔پتے چھوٹے مگر موٹے ہوتے ہیں۔ پتوں اور کانٹوں کے بیچوں بیچ اس کے پھول نکلتے ہیں جو سرخ جامنی رنگ کے غباروں کی طرح ہوتے ہیں،

 انزروت سے ایک سیال نکلتا ہے جو جم کر گوند کی شکل اختیار کر لیتا ہے، اسی گوند کو انزروت کہتے ہیں۔ ذائقے میں یہ گوند انتہائی کڑوی ہوتی ہے۔

نفع خاص:

اندمال زخم، یعنی زخموں کو بھرتا ہے۔

کیمیاوی و غذائی  اجزا:

پولی سیکرائڈز(Polysaccharides) جیسے: ٹراگاکانتھن(Tragacanthon)، بصرین(Biserin)، ارابین(Arabin) موجود ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں: فلاوونائڈز(Flavonoids)، سپوننز (Saponins)، ٹرائی ٹیرپنائڈز(Triterpenoids)

اینٹی مائکروبیل(antimicrobial) بھی پائے جاتے ہیں۔

انزروت Sarcocolla
انزروت Sarcocolla

اثرات:

جالی، قوی، مسہل بلغم، کاسر ریاح، مغری، مجفف،مانع جراثیم، مسَکن الم۔ زہریلا ہے

انزروت Sarcocolla
انزروت Sarcocolla

خواص و فوائد

انزروت کو زخموں پر لگانے سے زخم جلدی ٹھیک ہو جاتے ہیں،  پھوڑے پھنسی، کیل مہاسے پر لگانے سے فائدہ ہوتا ہے۔ مسہل بلغم ہونے کی وجہ سے وجع المفاصل اور عرق النساء میں مفید ہے۔ کاسر ریاح ہونے کی وجہ سے گیس کے اخراج میں مفید ہے۔ مغری و مجفف ہونے کی وجہ سے زخموں کے ادویات اور مرہموں میں استعمال ہوتا ہے۔ مسکن الم ہونے کی وجہ سے دردوں سے نجات خاص طور پر کان درد میں مفید ہے۔

اہم نوٹ: انزروت کا اندرونی استعمال بہت معمولی مقدار میں کیا جاتا ہے کیونکہ یہ زہریلی گوند ہے موت کا خطرہ ہے، البتہ بیرونی استعمال بلا خوف و خطر کیا جاتا ہے۔اندرونی استعمال کی صورت میں روغن بادام اس سے تین چار گنا زیادہ پی لیں۔

مقدار خوراک:

نصف سے ایک گرام۔ دس گرام تک مہلک ہے۔

Important Note

اعلان دستبرداری
اس مضمون کے مندرجات کا مقصد عام صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ، لہذا اسے آپ کی مخصوص حالت کے لیے مناسب طبی مشورے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اس مضمون کا مقصد جڑی بوٹیوں اور کھانوں کے بارے میں تحقیق پر مبنی سائنسی معلومات کو شیئر کرنا ہے۔ آپ کو اس مضمون میں بیان کردہ کسی بھی تجویز پر عمل کرنے یا اس مضمون کے مندرجات کی بنیاد پر علاج کے کسی پروٹوکول کو اپنانے سے پہلے ہمیشہ لائسنس یافتہ میڈیکل پریکٹیشنر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ ہمیشہ لائسنس یافتہ، تجربہ کار ڈاکٹر اور حکیم سے علاج اور مشورہ لیں۔


Discover more from TabeebPedia

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

Discover more from TabeebPedia

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading