
اندرائن، تمہ، حنظل
- October 29, 2024
- 0 Likes
- 1104 Views
- 0 Comments
اندرائن / تمہ
نام :
عربی میں حنظل۔ فارسی میں خرپذہ تلخ۔ اردو میں تُمہ، پھرپھیندوا۔ بنگالی میں ماکال۔ سندھی میں ٹوہ کہتے ہیں۔ اس کے علاوہ اسے صحرائی لوکی، یا کڑوی ککڑی، یا کریلا سیب بھی کہا جاتا ہے۔

(تحریر و تحقیق: حکیم مولانا سید عبدالوہاب شاہ شیرازی)
نام انگلش:
Name: Colocynth
Scientific name: Citrullus colocynthis
Family: Cucurbitaceae
تاثیری نام: | مقام پیدائش: | مزاج طب یونانی: | مزاج طب پاکستانی: | نفع خاص: |
| مسہل، محلل، مسقط حمل، مخرج بلغم و سودا | ہندو پاکستان | گرم خشک تیسرے درجے میں | غدی عضلاتی | مسہل ہے، جلاب لاتا ہے۔ |

تعارف:
اندرائن یعنی تمہ ایک خود رو بیل دار پودا ہے جو اکثر دریاوں کے کنارے ریتلی اور پتھریلی زمینوں میں برسات کے موسم میں اگ آتا ہے۔ یہ تربوز کی طرح بیل ہوتی ہے، اور پتے بھی تربوز کی طرح ہوتے ہیں، اس کا پھل بھی تربوز کی طرح ہوتا ہے مگر سائز تربوز سے چھوٹا یعنی سیب کے برابر یا اس بھی چھوٹا ہوتا ہے۔ پہلے سبز رنگ کا ہوتا ہے، پکنے کے بعد زرد رنگ کا ہو جاتا ہے۔ اس کے پھل کے اندر اوجڑی کی طرح اس کا گودا ہوتا ہے اور اس گودے کے اندر اس کے بیج ہوتے ہیں۔ بطور دوا اس کے پھل کا چھلکا، اس کا گودا اور اس کی جڑ استعمال کی جاتی ہے۔ بیجوں کو استعمال نہیں کیا جاتا کیونکہ وہ زیادہ زہریلے اثرات رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اندر جو ، کڑا سک ، کڑا چھال
یہ بھی پڑھیں: انجیر
یہ بھی پڑھیں: انجبار

کیمیاوی و غذائی اجزا:
کیوکربیٹاسنز (Cucurbitacins)
کیوکربیٹاسن A، B، C، D، E، I، J، K، L، کولوکنتھوسائیڈ A، B
گلیکوسائیڈز (Glycosides)
کولوکنتھِن، کولوکنتھائین، α‑elaterin
الکلوائڈز (Alkaloids)
4‑میتھائل کوینولین، 6‑ہائڈروکسی کوینولین، کولائن مشتقات
فلیونوائڈز (Flavonoids)
آئیسو وائیٹیکسِن، آئیسو اورینٹِن، کیورسیٹِن، کیمفرول
فینولک ایسڈز (Phenolic Acids)
گیلیک ایسڈ، کیفیک ایسڈ، فیروئلک ایسڈ
سٹیرول / پھیٹوسٹیرول (Sterols / Phytosterols)
اسپائنسٹرول
چربی والے تیل (Fatty Acids)
لینولک ایسڈ، اولیک ایسڈ، پامِٹک ایسڈ

سپونِنز و ٹیننز (Saponins & Tannins)
امینو ایسڈز و وٹامنز (Amino Acids & Vitamins)
آرجنائن، اسپارٹِک ایسڈ، وٹامن B1، B2، B3
ٹوکوفیرول / کیروٹینز (Tocopherols / Carotenes)
α‑Tocopherol، γ‑Tocopherol، β‑Carotene
معدنیات ، وٹامنز
کیلشیم ، میگنیشیم ، مینگنیز ، پوٹاشیم ، فاسفورس ، آئرن ، زنک ۔ وٹامن B1 (Thiamine)، وٹامن B2 (Riboflavin)، وٹامن B3 (Niacin)
حوالہ جات: پی ایم سی۔ (Egyptian Herbal Monograph)۔ (فارمیسی 180)۔
کیوکیباٹاسنز(Cucurbitacins) :ایک ایسا مرکب ہے جو کھیرا، خربوزہ ، تمہ وغیرہ قسم کے پودوں میں پایا جاتا ہے، جو کڑواہٹ پیدا کرتا ہے اور اس کی زیادہ مقدار زہریلی ہوتی ہے۔

اثرات:
اندرائن یعنی تمہ غدد میں شدید تحریک، عضلات میں تحلیل اور اعصاب میں تسکین پیدا کرتا ہے۔ محلل، مسقط حمل، مخرج بلغم و سودا اثرات رکھتا ہے۔

خواص و فوائد
اندرائن امراض باردہ یعنی ٹھنڈک کے امراض مثلا مرگی، رعشہ، فالج، لقوہ، وجع المفاصل جوڑوں کا درد، عرق النساء اور قبض میں مفید مسہل ہے۔لیکن اس کا تنہاء ، اور زیادہ مقدار میں استعمال منع ہےکیونکہ یہ قریب بسم(زہر کے قریب) ہے۔ اس کا زیادہ استعمال سخت نقصان دہ بلکہ قاتل بھی ہے۔یہ سخت مروڑ پیدا کرتی ہے اس لیے اسے دیگر مسکن ادویہ کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے۔ مسقط حمل ہونے کی وجہ سے حمل کو گرا دیتا ہے، حمل گرانے کے لیے اس کے پانی کا نچوڑ روئی میں بھگو کر بطور فرزجہ استعمال کیا جاتا ہے۔
بہرہ پن: اندرائن کا رس اور تلوں کا تیل ہموزن کسی برتن میں اچھی طرح پکائیں جب پانی جل جائے اورصرف تیل رہ جائے تو ہر روز نیم گرم کرکے ایک دو قطرے کان میں ڈالنے سے بہرہ پن دور ہو جاتا ہے۔
ہاضم اجوائن: اندرائن کے پھل میں نمک سانبھر اور ا جوائن بھر کر اس کا منہ بند کر کے دھوپ میں خشک کر لیں اس کے بعد نکال کر پیس لیں یہ سفوف ایک دو ماشہ کھانے سے پیٹ درد اپھارہ اور قبض وغیرہ امراض دور ہوجاتے ہیں۔
پیٹ کے کیڑے: گودا پھل اندرائن، بابڑنگ، نیم کے پتے، ہرڑ، سیاہ نمک، سیندھا برا بر وزن لے کر سفوف بنائیں اور تین سے پانچ ماہ تک صبح و شام گرم پانی سے دیں پیٹ کے کیڑے کو مارنے کے لئے نہایت ہی مفید ہے۔
تلی کا بڑھنا: اندرائن کے پھل کا سر کاٹ کر اس میں کھانے کا نمک باریک پسا ہوا دس تولہ بھر دیں اس کے بعد کٹا ہوا سرجوڑ کر تمام پھول پر آٹا لیپ کے تنور میں پکائیں جب آٹا خشک ہو جائے تو اتار کر حنظل( تمہ) کو پیس کر سفوف بنائیں یہ سفوف تین سے چار ماشہ تک صبح شام مریض کو گرم پانی سے دیں چند ہی دنوں میں تلی اپنی اصلی جگہ پر آ جائے گی۔

جدید سائنسی تحقیقات
- بلڈ شوگر کم کرنے میں مددگار: اندرائن(تمہ) کے بیج اور پھل کے اجزاء خون میں شکر کو قابو میں رکھنے میں مدد کرتے ہیں، اس لیے ذیابیطس میں مفید ہو سکتا ہے۔
- قبض اور ہاضمے کے مسائل دور کرتا ہے: یہ ہاضمہ بہتر بناتا ہے اور قبض یا معدے کی بھاری پن کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
- سوزش اور درد کم کرنا: کچھ اجزاء جسم میں سوجن اور درد کو کم کرتے ہیں، جیسے پیٹ کے درد یا ہلکی سوجن میں فائدہ ہوتا ہے۔
- جلد اور انفیکشن کے لیے فائدہ مند: کولوکنتھ یعنی اندرائن(تمہ) میں بیکٹیریا اور فنگس کے خلاف خصوصیات ہیں، جو جلد کے چھوٹے انفیکشن یا خارش میں مددگار ہیں۔
- کینسر سے لڑنے میں تحقیقاتی اثر: کچھ تجرباتی مطالعات میں اندرائن(تمہ) نے کینسر کے خلیات کی بڑھوتری کو روکنے میں اثر دکھایا ہے، حالانکہ یہ ابھی کلینیکل استعمال کے لیے محدود ہے۔
- اینٹی آکسیڈینٹ اثر: اندرائن(تمہ) میں موجود اجزاء خلیات کو نقصان پہنچانے والے آزاد ریڈیکلز سے بچاتے ہیں اور جسم کو جوان اور صحت مند رکھنے میں مددگار ہیں۔
- مدافعتی نظام مضبوط کرنا: یہ جسم کی قدرتی دفاعی صلاحیت کو بہتر بناتا ہے، تاکہ بیماریوں کے خلاف لڑائی آسان ہو۔
- اینٹی بیکٹیریل خصوصیات: اندرائن(تمہ) کے کچھ اجزاء جراثیم اور بیکٹیریا کے خلاف بھی کام کرتے ہیں، اس لیے چھوٹے انفیکشنز میں فائدہ دے سکتا ہے۔
نوٹ: اندرائن(تمہ) زہریلا بھی ہو سکتا ہے، اس لیے صرف چھوٹی مقدار اور ماہر کی ہدایت کے مطابق استعمال کرنا چاہیے۔
حوالہ جات: (bentham science)۔ (ایم ڈی پی آئی)۔ (pubmed)۔ (ایشین جرنل بائیو سائنس)۔

مقدار خوراک:
ایک گرام
Discover more from TabeebPedia
Subscribe to get the latest posts sent to your email.


Leave a Reply