امرود
نام :
عربی میں جوافة۔ فارسی میں گواوا۔ بنگالی میں پیارا۔ ہندی میں امرود کہتے ہیں۔
نام انگلش:
Guava
Scientific name: Psidium guajava
(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ)
تاثیری نام:
مقام پیدائش:
پاکستان و ہندوستان
مزاج طب یونانی:
تر سرد
مزاج طب پاکستانی:
اعصابی عضلاتی
یہ بھی پڑھیں: السی کے بیج
یہ بھی پڑھیں: الٹ کمبل
یہ بھی پڑھیں: افیون افیم
تعارف:
امرود مشہور عام پھل ہے، جسے ہر کوئی پسند کرتا ہے،اور لوگ اس پر نمک، مرچ، لیموں چھڑک کر بھی کھاتے ہیں۔ امرود دو طرح کا ہوتا ہے: ایک سفید زردی مائل۔ جبکہ دوسرا سفید سرخی مائل۔ ان دونوں کی مزاج میں بھی فرق ہے۔ سفید زردی مائل اعصابی غدی ہے، جبکہ سفید سرخی مائل اعصابی عضلاتی ہے۔
نفع خاص:
مقوی دماغ ، بہترین ہاضم ہے۔
کیمیاوی و غذائی اجزا:
100گرام امرود میں:
وٹامنز
وٹامن سی: 228.3 ملی گرام وٹامن اے (بیٹا کیروٹین ): 0.031 ملی گرام وٹامن ای: 0.73 ملی گرام
وٹامن کے: 0.0026 ملی گرام فولیٹ (وٹامن B9):0.049 ملی گرام تھامین (وٹامن بی 1): 0.067 ملی گرام
ربوفلاوین (وٹامن بی 2): 0.04 ملی گرام نیاسین (وٹامن بی 3): 1.084 ملی گرام پینٹوتھینک ایسڈ (وٹامن بی 5): 0.451 ملی گرام
وٹامن بی 6: 0.11 ملی گرام
معدنیات
پوٹاشیم: 417 ملی گرام کیلشیم: 18 ملی گرام میگنیشیم: 22 ملی گرام فاسفورس: 40 ملی گرام
آئرن: 0.26 ملی گرام زنک: 0.23 ملی گرام کاپر: 0.23 ملی گرام مینگنیج: 0.15 ملی گرام
حیاتیاتی مرکبات
لائکوپین:5.2 ملی گرام – خاص طور پر گلابی یا سرخ امرود میں ۔ فائبر: 5.4 گرام (5400 ملی گرام)
پولی فینول: امرود میں متعدد قسم کے پولی فینولک مرکبات ہوتے ہیں ۔
اثرات:
مفرح ہے، کچا قابض ہے جبکہ پکا ہوا ہو تو ملین بھی ہے، ہاضم، مولد رطوبات و بلغم ہے، مقوی دماغ و اعصاب ہے۔
خواص و فوائد
چونکہ امرود دو طرح کا ہوتا ہے، ایک زردوی مائل اور دوسرا سرخی مائل اس لیے دونوں کے فوائد بھی مختلف ہیں۔ زردی مائل امرودرطوبات کے ساتھ ساتھ حرارت بھی پیدا کرتا ہے۔ جبکہ سرخی مائل امرود رطوبات اور بلغم کے ساتھ ترشی اور سردی پیدا کرتا ہے جس سے بلغم غلیظ ہو جاتا ہے۔ اسی طرح کچا امرود عضلاتی اعصابی یعنی خشک سرد ہوتا ہےاس لیے وہ قابض ہے۔ امرود ان لوگوں کے لیے بہت مفید ہے جن میں رطوبات اور بلغم کی کمی ہو۔
یہاں یہ بات نوٹ کرنے کی ہے کہ اعصابی غذاوں کے ساتھ پانی پینے سے اکثر ہیضہ ہو جاتا ہے، اس لیے امرود کھانے کے بعد پانی پینے سے اجتناب کرنا چاہیے۔
امرود قوت ہاضمہ کو تقویت دیتا ہے، خفقان دور کرتا ہے۔ امرود کی چھال کے جوشاندہ سے ورم لثہ میں غرغرے کرائے جاتے ہیں، اس کے پتوں کی راکھ جالی اثرات رکھتی ہے۔ اس کے پتے دستوں کے لیے مفید ہیں۔
مقدار خوراک:
بقدر ہضم
Discover more from TabeebPedia
Subscribe to get the latest posts sent to your email.
Leave a Reply