Emergency Help! +92 347 0005578
Advanced
Search
  1. Home
  2. الائچی کلاں
الائچی کلاں

الائچی کلاں

  • October 17, 2024
  • 0 Likes
  • 201 Views
  • 0 Comments

الائچی کلاں /  بڑی الائچی

نام :

عربی میں قاقلہ کبار۔ فارسی میں ہیل کلاں۔ گجراتی میں موٹا الائچی۔ سندھی میں پھوٹاوڈا۔ بنگالی میں بڈا الائچی کہتے ہیں۔

نام انگلش:

Large Cardamom

Scientific name: Amomum subulatum

Hakeem Syed Abdulwahab Shah

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ)

بڑی الائچی Large Cardamom
بڑی الائچی Large Cardamom

تاثیری نام:

مدر بول، مطیب، ملطف، مقوی، مفرح ،

مقام پیدائش:

سری لنکا، نیپال، انڈونیشیا، ہند و پاکستان

مزاج  طب یونانی: 

تر سرد

مزاج  طب پاکستانی: 

اعصابی عضلاتی

بڑی الائچی Large Cardamom
بڑی الائچی Large Cardamom

یہ بھی پڑھیں: اگر عود

یہ بھی پڑھیں: افیون افیم

یہ بھی پڑھیں: الائچی سبز

بڑی الائچی Large Cardamom
بڑی الائچی Large Cardamom

تعارف:

بڑی الائچی بھی چھوٹی الائچی کے خاندان سے تعلق رکھتی ہے اور اسی طرح کے افعال و خواص رکھتی ہے۔ اس کا پودا ہمیشہ ہرا بھرا رہتا ہے اور تین چار فٹ اونچا ہوتا ہے۔ پتے تقریبا ایک سے ڈیڑھ فٹ لمبے اور چار پانچ انچ چوڑے  تھوڑے گول نالی دار ہوتے ہیں۔ بڑی الائچی کے پھول اور پھل چھوٹی الائچی کے برعکس تنے کے نچلے حصے میں لگتے ہیں۔

بڑی الائچی Large Cardamom
بڑی الائچی Large Cardamom

نفع خاص:

بھوک بڑھاتی ہے۔

کیمیاوی و غذائی  اجزا:

بڑی الائچی، جسے کالی الائچی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، سبز الائچی کے مقابلے میں مختلف غذائیت رکھتی ہے۔ ذیل میں 100 گرام بڑی الائچی میں پائے جانے والے وٹامنز، معدنیات اور حیاتیاتی مرکبات کی تفصیل ہے:

وٹامنز:

وٹامن سی: 12 ملی گرام        وٹامن بی 6: 0.16 ملی گرام    نیاسین (وٹامن بی 3): 2.5 ملی گرام

ربوفلاوین (وٹامن بی 2): 0.16 ملی گرام  تھامین (وٹامن بی 1): 0.17 ملی گرام

بڑی الائچی Large Cardamom
بڑی الائچی Large Cardamom

معدنیات:

کیلشیم: 250 ملی گرام          آئرن: 12 ملی گرام           میگنیشیم: 200 ملی گرام        فاسفورس: 160 ملی گرام

پوٹاشیم: 900 ملی گرام         زنک: 7 ملی گرام              مینگنیج: 22 ملی گرام           کاپر: 0.38 ملی گرام

حیاتیاتی مرکبات:

1,8-سینیول (یوکلپٹول): 40-70 ملی گرام       الفا ٹیرپینول: 10-30 ملی گرام           الفا-پینین: 5-15 ملی گرام

بیٹا پنین: 5-15 ملی گرام       لیمونین: 10-25 ملی گرام    سبینین: 10-20 ملی گرام    کیریوفیلین: 5-10 ملی گرام

اثرات:

مدر بول، مطیب، ملطف، مقوی، مفرح ، حابس اسہال و دافع متلی و قے اثرات کی حامل ہے۔البتہ اس میں چھوٹی الائچی کے برعکس تری کے ساتھ سردی پائی جاتی ہے۔

خواص و فوائد

متلی اور قے کو دفع کرتی ہے۔ اگر گرمی کا سر درد ہوتا تو اس میں بہت مفید ہے۔ بھوک بڑھاتی ہے۔

مقدار خوراک:

ایک گرام

Important Note

اعلان دستبرداری
اس مضمون کے مندرجات کا مقصد عام صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ، لہذا اسے آپ کی مخصوص حالت کے لیے مناسب طبی مشورے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اس مضمون کا مقصد جڑی بوٹیوں اور کھانوں کے بارے میں تحقیق پر مبنی سائنسی معلومات کو شیئر کرنا ہے۔ آپ کو اس مضمون میں بیان کردہ کسی بھی تجویز پر عمل کرنے یا اس مضمون کے مندرجات کی بنیاد پر علاج کے کسی پروٹوکول کو اپنانے سے پہلے ہمیشہ لائسنس یافتہ میڈیکل پریکٹیشنر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ ہمیشہ لائسنس یافتہ، تجربہ کار ڈاکٹر اور حکیم سے علاج اور مشورہ لیں۔


Discover more from TabeebPedia

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

Discover more from TabeebPedia

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading