Emergency Help! +92 347 0005578
Advanced
Search
  1. Home
  2. اشنان لانا بوٹی
اشنان لانا بوٹی

اشنان لانا بوٹی

  • October 14, 2024
  • 0 Likes
  • 22 Views
  • 0 Comments

اشنان / لانا بوٹی

Hakeem Syed Abdulwahab Shah

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ)

نام :

عربی میں غضرب ۔ فارسی میں غاسوں۔ پنجابی میں سجی، لانہ۔ سندھی میں لائی۔ اردو میں لانا بوٹی کہتے ہیں۔

نام انگلش:

saltwort

Scientific name: Salsola

اشنان لانا بوٹی
اشنان لانا بوٹی

تاثیری نام:

 جالی، مدر بول و حیض، مسہل

مقام پیدائش:

صحرائی  علاقوں میں۔

مزاج  طب یونانی: 

گرم خشک

مزاج  طب پاکستانی: 

غدی عضلاتی

یہ بھی پڑھیں: اسگندھ اشوگندھا

یہ بھی پڑھیں: اسطوخودوس

یہ بھی پڑھیں: اشق

اشنان لانا بوٹی
اشنان لانا بوٹی

تعارف:

اشنان ایک بوٹی ہے  جس کی لمبی لمبی شاخیں ہوتی ہیں اور اس کے ساتھ پتے نہیں ہوتے، اس بوٹی کی بہت زیادہ اقسام دنیا بھر میں پائی جاتی ہیں۔ اس بوٹی کو جلا کر اس کی کھار بنائی جاتی ہے، جسے سجی کھار کہتے ہیں اور عام طور پر بازار میں اسی صورت میں ملتی ہے۔ اس بوٹی سے کاسٹک سوڈا بائی کارب بھی بنتا ہے۔ بازاری بناسپتی گھی کو بنانے میں اس کا استعمال کیا جاتا ہے، اس کے بغیر بناسپتی گھی نہیں بنتا، یہی وجہ ہے بناسپتی گھی جسم میں کھار پیدا کرتا ہے۔سوڈا بائی کارب کو میٹھا سوڈا بھی کہتے ہیں جسے عام طور پر گھروں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ شور مٹی جو پانی کے کنارے ہوتی ہے اس میں موجود شور بھی کھار ہی ہے لیکن وہ معدنی کھار ہے جبکہ سجی کھار جو اشنان سے تیار ہوتی ہے یہ نباتاتی کھار ہے یہ زیادہ اثرات کی حامل ہوتی ہے۔

نفع خاص:

 مدر بول، مدر حیض

کیمیاوی و غذائی  اجزا:

اشنان کے پودے میں پائے جانے والے وٹامنز اور منرلز کی مقدار (فی 100 گرام):

وٹامنز:

وٹامن A: تقریباً 1000-1500 IU (انٹرنیشنل یونٹس)     وٹامن سی:  20-30 ملی گرام

فولک ایسڈ (وٹامن B9): 30-40 مائیکروگرام                وٹامن K: 200-300 مائیکروگرام

منرلز:

کیلشیم: 80-100 ملی گرام     مگنیشیم: 40-60 ملی گرام     پوٹاشیئم: 400-500 ملی گرام

سوڈیم: 100-200 ملی گرام   آئرن: 2-4 ملی گرام           فاسفورس: 50-70 ملی گرام

دیگر اہم اجزاء:

پروٹین: 2-4 گرام            فائبر: 2-3 گرام    کاربوہائیڈریٹس: 3-5 گرام

اثرات:

جالی، مدر بول و حیض، مسہل، ساقط حمل،

خواص و فوائد

اشنان  مسوں پر لیپ کرنے سے ان کو گرا دیتی ہے ورم طحال کے لیے مفید ہے، کم مقدار ہاضم بھی ہے۔حیض کو جاری کرتی ہے۔ حمل کو گرا دیتی ہے۔اس بوٹی کا استعمال بطور صابن بھی ہوتا ہے۔

مقدار خوراک:

ایک گرام

Important Note

اعلان دستبرداری
اس مضمون کے مندرجات کا مقصد عام صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ، لہذا اسے آپ کی مخصوص حالت کے لیے مناسب طبی مشورے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اس مضمون کا مقصد جڑی بوٹیوں اور کھانوں کے بارے میں تحقیق پر مبنی سائنسی معلومات کو شیئر کرنا ہے۔ آپ کو اس مضمون میں بیان کردہ کسی بھی تجویز پر عمل کرنے یا اس مضمون کے مندرجات کی بنیاد پر علاج کے کسی پروٹوکول کو اپنانے سے پہلے ہمیشہ لائسنس یافتہ میڈیکل پریکٹیشنر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ ہمیشہ لائسنس یافتہ، تجربہ کار ڈاکٹر اور حکیم سے علاج اور مشورہ لیں۔

Leave Your Comment