Emergency Help! +92 347 0005578
Advanced
Search
  1. Home
  2. برف
برف

برف

  • December 2, 2024
  • 0 Likes
  • 189 Views
  • 0 Comments

برف

نام :

عربی میں ثلج۔ فارسی میں یخ کہتے ہیں۔

Hakeem Syed Abdulwahab Shah

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ)

نام انگلش:

Name: Ice

Scientific name: solid water

برف ice solid water
برف ice solid water

Family:

تاثیری نام:

قابض، مخدر، مسکن

مقام پیدائش:

دنیا بھر میں

مزاج  طب یونانی: 

خشک سرد

مزاج  طب پاکستانی: 

عضلاتی اعصابی

برف ice solid water
برف ice solid water

یہ بھی پڑھیں: بدہارا / بدھارا

یہ بھی پڑھیں: بداری کند/  بدھاری قند

یہ بھی پڑھیں: بچھو

تعارف:

برف مشہور عام چیز ہے، جب پانی انتہائی سردی سے جم جاتا ہے تو اسے برف کہا جاتا ہے۔ برف دو قسم کی ہوتی ہے۔ ایک قدرتی برف جو سرد علاقوں میں برستی بھی ہے اور پانی جمنے سے بھی ہوتی ہے۔ اور دوسری برف مصنوعی ہے جسے خود فریزر یا کارخانے میں جمایا جاتا ہے۔

برف پانی کا ٹھوس مرحلہ ہے (H₂O) جب مائع پانی 0°C (32°F) سے کم درجہ حرارت پر معیاری ماحولیاتی دباؤ پر جم جاتا ہے۔برف  ہائیڈروجن بانڈنگ کی وجہ سے اس کا ایک منفرد کرسٹل ڈھانچہ ہے، جس کی وجہ سے برف کی کثافت مائع پانی سے کم ہوتی ہے، اسی لیے یہ پانی کے اوپر تیرتی بھی ہے۔

نفع خاص:

ٹھنڈک دیتی ہے۔

کیمیاوی و غذائی  اجزا:

آئس یعنی برف  میں وٹامنز، معدنیات اور اجزاء

برف، ٹھوس شکل میں خالص پانی ہونے کی وجہ سے، اس میں وٹامنز یا معدنیات شامل نہیں ہوتے جب تک کہ اس پانی میں موجود نہ ہو جس سے یہ بنائی گئی  ہے۔ اگر پانی میں معدنیات شامل ہیں، تو  اس پانی سے بننے والی برف  میں بھی  ہو سکتے ہیں۔ چونکہ برف کو عام طور پر غذائیت کے مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جاتا، اس لیے اس کی قدر اس کے غذائی اجزاء کے بجائے ٹھنڈک کی خصوصیات میں ہوتی ہے۔

اثرات:

عضلاتی محرک، اعصابی محلل اور غدد میں تسکین پیدا کرتی ہے۔ قابض، مخدر اور مسکن ہے یعنی جس مقام پر لگائی جائے اس مقام کو کچھ دیر بعد بے حس اور سن کردیتی ہے۔ جس مقام پر برف لگائی جائے وہاں جگر انتہائی سرد ہو جاتی ہے، جس کے رفع کرنے کے لیے طبیعت مدبرہ بدن وہاں دوران خون تیز کردیتی ہے جس کی وجہ سے وہ جگہ سرخ ہو جاتی ہے اور اندرونی طور پر جلن محسوس ہوتی ہے۔

خواص و فوائد

کسی کو نکسیر آجائے تو ناک اور ماتھے پر برف لگانے سے شریانوں میں انتہائی سکیڑ پیدا کر فورا خون آنا بند ہو جاتا ہے۔ برف چوسنے سے متلی اور قے رک جاتی ہے۔ گرمی کے بخار کو برف تسکین دیتی ہے۔برف پانی میں ڈال کر پینے سے زیادہ بہتر یہ ہے کہ گلاس کو برف میں رکھ کر ٹھنڈا کیا جائے۔  سرد مزاج والوں اور بوڑھے لوگوں کے لیے برف نقصان دہ ہے۔برف کو چبا کر کھانا دانتوں کو نقصان دیتا ہے۔ اگر جسم پر یا گلے میں جونک چمٹ جائے تو برف لگانے سے چھوڑ دیتی ہے۔

برف کا استعمال کریو تھراپی (cryotherapy)میں کیا جاتا ہے، جہاں مقامی ٹھنڈک زخموں کے بعد سوزش، درد اور سوجن کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے۔ اس کا استعمال جراحی کے طریقہ کار میں بھی ہوتا ہے، جیسے کرائیو سرجری، ٹیومر جیسے غیر معمولی ٹشوز کو تباہ کرنے کے لیے۔

مقدار خوراک:

حسب ضرورت

Important Note

اعلان دستبرداری
اس مضمون کے مندرجات کا مقصد عام صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ، لہذا اسے آپ کی مخصوص حالت کے لیے مناسب طبی مشورے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اس مضمون کا مقصد جڑی بوٹیوں اور کھانوں کے بارے میں تحقیق پر مبنی سائنسی معلومات کو شیئر کرنا ہے۔ آپ کو اس مضمون میں بیان کردہ کسی بھی تجویز پر عمل کرنے یا اس مضمون کے مندرجات کی بنیاد پر علاج کے کسی پروٹوکول کو اپنانے سے پہلے ہمیشہ لائسنس یافتہ میڈیکل پریکٹیشنر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ ہمیشہ لائسنس یافتہ، تجربہ کار ڈاکٹر اور حکیم سے علاج اور مشورہ لیں۔


Discover more from TabeebPedia

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

Discover more from TabeebPedia

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading