Emergency Help! +92 347 0005578
Advanced
Search
  1. Home
  2. آڑو
آڑو

آڑو

  • September 11, 2024
  • 0 Likes
  • 101 Views
  • 0 Comments

آڑو

(تحقیق و تحریر: حکیم سید عبدالوہاب شاہ)

نام:

عربی میں خوک۔ فارسی اور سندھی میں شفتالو۔ کہتے ہیں۔

نام انگلش:

Peach

Scientific name: Prunus persica

تاثیری نام:

نفاخ

مقام پیدائش:

پاکستان، ہندوستان، افغانستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک کے پہاڑی علاقوں میں پایا جاتا ہے۔

مزاج  طب یونانی:

ترش: تر سرد۔ شیریں: تر گرم

مزاج  طب پاکستانی:

ترش: اعصابی عضلاتی۔ شیریں: اعصابی غدی

آڑو Peach Prunus persica 0

تعارف:

آڑو ایک مشہور عام پھل ہے، جو ہر علاقے میں آسانی سے دستیاب ہوتا ہے۔ اس کی 3000 اقسام  ہیں، بعض نہایت شیریں ہوتے ہیں اور بعض اقسام کے آڑو ترش ہوتے ہیں۔ آڑو کا اصل وطن چین ہے جہاں اسے تین ہزار سال پہلے باقاعدہ اگایا گیا تھا۔

آڑو Peach Prunus persica 0

دنیا میں آڑو کی 3000 سے زیادہ اقسام ہیں  جن میں سے تقریباً 800 چین میں اگائی جاتی ہیں، جیسے فلیٹ آڑو، شہد آڑو، نیکٹیرین، پیلا آڑو اور شوٹاؤ۔ ان میں سے، فلیٹ آڑو اپنے بہترین ذائقے اور ذائقے کی وجہ سے چین کے سنکیانگ میں مشہور مخصوص پھلوں میں سے ایک بن گیا ہے۔ آڑو کا ذائقہ اور معیار ہمیشہ محل وقوع، آب و ہوا،اور نشو و نما کے لحاظ سے مختلف ہوتا ہے۔

نفع خاص:

 کیمیاوی طور پر جسم میں خون پیدا کرتا ہے۔

کیمیاوی و غذائی  اجزا:

آڑو میں وٹامنز

وٹامن اے: 0.1467 ملی گرام ۔ وٹامن سی (ایسکوربک ایسڈ): 6.6 ملی گرام ۔ وٹامن ای (الفا ٹوکوفیرول): 0.89 ملی گرام۔

وٹامن کے : 0.0045ملی گرم۔ (وٹامن B1): 0.02 ملی گرام ۔اور وٹامن بی ٹو، بی تھری، بی سکس اور بی نائن بھی پایا جاتا ہے۔

آڑو میں معدنیات

کیلشیم: 9 ملی گرام ۔ آئرن: 0.4 ملی گرام ۔ میگنیشیم: 13 ملی گرام ۔ فاسفورس: 26 ملی گرام ۔ پوٹاشیم: 285 ملی گرام ۔ زنک: 0.24 ملی گرام۔ کاپر: 0.1 ملی گرام ۔ مینگنیج: 0.06 ملی گرام ۔ سیلینیم: 0.0001 ملی گرام ۔

دیگر غذائی معلومات

کیلوریز: 59۔ پروٹین: 1.4 گرام۔ کاربوہائیڈریٹ: 14 گرام۔ فائبر: 2 گرام ۔ شکر: 13 گرام۔ چربی: 0.4 گرام پائی جاتی ہے۔

اثرات:

اگر ترش ہو تو اس کا مزاج تر سرد ہوتا ہے۔ اور اگر شیریں ہو تو اس کا مزاج تر گرم ہوتا ہے۔ یہ اعصابی میں تحریک پیدا کرتا ہے اور عضلات میں تسکین پیدا کرتا ہے۔اس کا زیادہ استعمال نفاخ یعنی اپھارہ پیدا کرتا ہے۔

آڑو Peach Prunus persica 0

خواص و فوائد

وٹامن اے آڑو میں پایا جانے والا ایک  اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو آپ کے مدافعتی نظام کو انفیکشن سے لڑنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ آڑو میں معدنیات آئرن اور زنک بھی ہوتے ہیں، یہ دونوں قوت مدافعت کو بڑھاتے ہیں۔ آڑو پوٹاشیم کا ایک اچھا ذریعہ ہے، جسے آپ کا جسم آپ کے دل کی دھڑکن اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے۔

آڑو کے بیجوں اور گٹھلیوں کو سوڈیم، پوٹاشیم، زنک، تانبا، آئرن، فیٹی ایسڈز ،جن میں لینولینک(linolenic)، اولیک(oleic)، پالمیٹک(palmitic)،  اور لینولک ایسڈ(linoleic acids) شامل ہیں)، فائبر، اور کاربوہائیڈریٹ (سوکروز، گلوکوز، اور فرکٹوز) کے قابل ذکر ذریعہ سمجھا جاتا ہے ۔ مختلف مطالعات کے ابتدائی نتائج  سے یہ  ثابت ہوا ہے کہ آڑو کے پھلوں کے بیجوں اور گٹھلیوں میں پروٹین اور بائیو ایکٹیو پیپٹائڈز کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔

 مقدار خوراک:

حسب ضرورت پانچ سے دس آڑو

 

Important Note

اعلان دستبرداری
اس مضمون کے مندرجات کا مقصد عام صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ، لہذا اسے آپ کی مخصوص حالت کے لیے مناسب طبی مشورے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اس مضمون کا مقصد جڑی بوٹیوں اور کھانوں کے بارے میں تحقیق پر مبنی سائنسی معلومات کو شیئر کرنا ہے۔ آپ کو اس مضمون میں بیان کردہ کسی بھی تجویز پر عمل کرنے یا اس مضمون کے مندرجات کی بنیاد پر علاج کے کسی پروٹوکول کو اپنانے سے پہلے ہمیشہ لائسنس یافتہ میڈیکل پریکٹیشنر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ ہمیشہ لائسنس یافتہ، تجربہ کار ڈاکٹر اور حکیم سے علاج اور مشورہ لیں۔


Discover more from TabeebPedia

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

Discover more from TabeebPedia

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading