
زہروں کی اقسام
زہر کی تعریف
زہر (Poison) ایسی مادی شے ہے جو جسم میں داخل ہو کر یا خون میں جذب ہو کر صحت کو نقصان پہنچائے یا زندگی کا خاتمہ کر دے۔
یہ درج ذیل تین راستوں سے جسم میں داخل ہو سکتا ہے:
منہ کے ذریعے : مثلاً زہریلا کھانا یا مشروب۔
سانس کے ذریعے : زہریلی گیسوں یا بخارات کے سانس لینے سے۔
جلد کے ذریعے : سانپ، بچھو، یا دیگر زہریلے جانوروں کے کاٹنے سے۔
زہروں کی بڑی اقسام
1. جلانے والے زہر
مثال: تیزاب، تیز کھار۔ اثر: جلد یا جھلی پر سوزش، جلن اور درد۔
2. خراش پیدا کرنے والے زہر
یہ زہر معدے، آنتوں یا جلد میں خراش اور سوزش پیدا کرتے ہیں۔
ان کی پانچ ذیلی اقسام ہیں:
| قسم | مثال | اثر |
| معدنی | سینکھیا (آرسینک) | سخت خراش، الٹی، دست |
| غیر معدنی | کلورین، برومین | حلق و پھیپھڑوں کی سوزش |
| نباتی | ایلوا، حنظل | معدے کی جلن |
| مشینی | شیشے کا برادہ | آنتوں میں زخم |
| حیوانی | سانپ، بچھو | اعصابی اور عضلاتی نظام پر اثر |

3. دماغ پر اثر انداز ہونے والے زہر
(i) خواب آور زہر۔ مثال: افیون اور اس کے مرکبات۔ اثر: غنودگی، بے ہوشی، نبض کمزور، سانس دھیمی۔
(ii) ہذیان پیدا کرنے والے زہر
مثال: بھنگ، دھتورہ، بیلاڈونا، شراب، کلوروفارم۔ اثر: بے خبری، ہذیان، غیر طبعی حرکات، پھیلی ہوئی پتلیاں۔
- نخاع (Spinal Cord) پر اثر انداز ہونے والے زہر
مثال: کچلہ، بیش (میٹھا تیلیا)۔ اثر: تشنج، دم گھٹنا، بدن نیلا ہونا۔
- دل پر اثر انداز ہونے والے زہر
مثال: بادام تلخ (Hydrocyanic acid)، تمباکو۔ اثر: دل کی رفتار میں کمی یا تیزی، قلبی فالج۔
زہر کے علاج میں احتیاطی تدابیر
وقت ضائع کیے بغیر فوری طبی امداد دیں۔
اگر سانس بند ہو رہا ہو تو مصنوعی سانس شروع کریں۔
اگر زہر تیزاب یا کھار کی صورت میں ہو تو قے نہ کرائیں۔
باقی صورتوں میں قے کروانا ضروری ہے — نمک یا پسی رائی 10 گرام 250 ملی لٹر پانی میں ملا کر دیں۔
اہم زہروں کی علامات و علاج
| زہر | علامات | علاج |
| سینکھیا (آرسینک) | جلن، خونی قے و دست، تشنج | قے کروائیں، دودھ، گھی، انڈے کی سفیدی دیں |
| افیون | سستی، نیند، سانس بند | قے کروائیں، دودھ و چائے دیں، جاگتا رکھیں |
| دھتورہ | ہذیان، خشک حلق، بے ہوشی | قے، مصنوعی سانس، گرم چائے |
| بھنگ | زیادہ باتیں، ہنسی، رونا، بے ہوشی | قے، ترش چیزیں (لیموں، املی) |
| بیش (میٹھا تیلیا) | جسم میں چیونٹیوں جیسا احساس | قے، دودھ و گھی، زہر مہرہ سائیدہ |
| پارہ، رسکپور، دارچکنا، شنگرف | خونی قے، سانس میں دشواری | انڈے کی سفیدی یا لعاب دار مواد دیں |
| مٹی کا تیل | حلق میں جلن، قے میں تیل کی بو | قے، دودھ، پیٹ کو گرم رکھنا |
| کانچ | پیٹ میں درد، خون آلود قے | قے، نرم غذا (چاول، آلو) |
زہریلے جانوروں کے کاٹنے کا علاج
🐍 سانپ کا ڈسنا
علامات: جلن، نیلاہٹ، قے، بولنے میں دشواری۔
ابتدائی علاج: کاٹنے کی جگہ سے 3 انچ اوپر پٹی باندھیں۔ زخم کو کاٹ کر پوٹاشیم پرمینگنیٹ یا لوہے سے داغ دیں۔ مریض کو گرم رکھیں اور فوراً اسپتال لے جائیں۔
نوٹ: سانپوں کے زہر تین قسم کے ہوتے ہیں، اعصابی، عضلاتی، غدی۔ مثلا سنگچور کامن کریٹ، کوبرا کا زہر اعصابی تحریک پیدا کرتا ہے۔ چونکہ وقت کم ہوتا ہے اور یہ معلوم کرنا مشکل ہوتا ہے کہ کس سانپ نے کاٹا اور اس کی تحریک مزاج کیا ہے اس لیے فورا سرکاری ہسپتال لے جاکر ویکسین لگوائیں۔
اس حوالے سے میرا یہ تفصیلی مضمون پڑھیں: سانپ کے زہروں کی تحریک اور مزاج
بچھو کا کاٹنا
علامات: شدید درد، سوزش، قے، تشنج۔علاج: ڈنگ نکال کر لہسن یا مٹی کا تیل لگائیں، بچھو کا زہر غدی ہوتا ہے۔بچھو کو کچل کر لگانا بھی مفید بتایا گیا۔
شہد کی مکھی یا بھڑ کا کاٹنا
علاج: ڈنگ نکال کر میٹھا سوڈا یا دیا سلائی کا محلول لگائیں۔ گیندے کے پتے پیس کر لگانا اور پلانا فائدہ مند ہے۔
باؤلے کتے کا کاٹنا
تین مراحل میں علامات ظاہر ہوتی ہیں:
ابتدائی: درد، سوزش، بخار۔ درمیانی: ہذیان، پانی دیکھ کر تشنج۔ آخری: مکمل فالج اور موت۔
علاج: کاٹے کی جگہ کے اوپر پٹی باندھیں، زخم کھول کر خون نکالیں۔ گرم دودھ پلائیں، مصنوعی سانس دیں۔ فوراً اسپتال میں ریبیز ویکسین لگوانا ضروری ہے۔
Discover more from TabeebPedia
Subscribe to get the latest posts sent to your email.



Leave a Reply