
دھتورہ
- October 21, 2025
- 0 Likes
- 141 Views
- 0 Comments
دھتورہ
نام :
عربی میں جوز ماثل۔ فارسی میں تاتورہ، گوز ماثل اور ہندی میں کہتے ہیں۔

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ شیرازی)
نام انگلش:
Name: Jimsonweed / Thornapple
Scientific name: Datura stramonium
Family: Solanaceae
تاثیری نام: | مقام پیدائش: | مزاج طب یونانی: | مزاج طب پاکستانی: | نفع خاص: |
| مسکن، مخدر، مجفف، منوم، مغلظ بلغم، مقی، ممسک، قاتل | ہند و پاکستان | خشک سرد درجہ چہارم | عضلاتی اعصابی | اعصابی زہروں کا تریاق |

تعارف:
دھتورہ ایک زہریلا پودا ہے، یہ ایک چھوٹا، جھاڑی نما یا سالانہ پودا ہے، عام طور پر 0.5 سے 1.5 میٹر تک بڑھتا ہے۔ تنا ہلکا سبز اور قدرے بالوں والا ہوتا ہے۔اس کے پتے بڑے، چوڑے، اور کناروں پر کھردرے (serrated) ہوتے ہیں بینگن کے پتوں کی طرح۔ ان کی خوشبو کچی اور تلخ ہوتی ہے۔اس کے پھول سفید یا ہلکے پیلے رنگ کے، پھول کی لمبائی تقریباً 10–20 سینٹی میٹر۔ اس کا پھل کانٹے دار بیجوں والے، ہارڈ شیل والے پھل، جو پکنے کے بعد پھٹ جاتے ہیں اور بیج باہر آجاتے ہیں۔اور بیج چھوٹے، کالی یا بھوری رنگ کے، سخت اور تلخ ذائقے والے۔
سن 2022 میں آسٹریلیا میں اچانک دو سو سے زیادہ لوگوں کے بیمار ہونے کی اطلاع ملی، تحقیقات کرنے پر پتا چلا کہ جن جن لوگوں نے پالک کھائے تھے وہ بیمار ہوئے ہیں، کیونکہ پالک کے پتوں میں دھتورہ کے پتے مکس ہو گئے تھے، جو شاید کھیت سے پالک چنتے وقت ساتھ غلطی سے شامل ہوگئے تھے۔
دھتورہ کے بیج اور پتے ادویات میں استعمال ہوتے ہیں، دھتورہ سنسکرت زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب پاگل کرنے والا ہے۔دھتورہ انتہائی زہریلا پودا ہے اس لیے بہت احتیاط کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دونا مروا
یہ بھی پڑھیں: دوقو / جنگلی گاجر
یہ بھی پڑھیں: دودھ گھوڑی

کیمیاوی و غذائی اجزا:
1. ٹروپین الکالوئڈز (Tropane Alkaloids)
اہم مرکبات:
ایٹروپین (Atropine) سکاپولامین (Scopolamine) ہیوسایسایمین (Hyoscyamine)
اثر اور خصوصیات: اعصابی نظام پر اثر ڈال کر درد کش اور سکون دینے والے اثرات پیدا کرتے ہیں۔ زیادہ مقدار میں hallucinations، delirium، دل کی دھڑکن بڑھنا، آنکھوں کی پتلی پھیلنا، سانس رکنے کا خطرہ۔
- فلیونوائڈز (Flavonoids) 3. ٹیننز (Tannins) 4. سیپوننز (Saponins)
- اسٹیرائڈز اور کارڈیک گلائکوسائیڈز (Steroids & Cardiac Glycosides) 6. فینولز (Phenols)
7. دیگر بائیو ایکٹو کمپاؤنڈز
کیتین (Cathine) سپرائمین (Spermine) ایمپھیٹامین قسم کے مرکبات (Amphetamine derivatives)

اثرات:
عضلات میں شدید تحریک، اعصاب میں تحلیل اور غدد میں تسکین پیدا کرتا ہے، کیمیاوی طور پر خون کے قوام کا گاڑھا کرتا ہے۔ مسکن، مخدر، مجفف، منوم، دافع تشنج، مغلظ بلغم، مقی، ممسک، قاتل اثرات کا حامل ہے۔

خواص و فوائد
دھتورہ بطور دوا مناسب مقدار میں مسکن، مخدر، منوم تاثیر حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، اسی لیے اس کے پتے، پانی اور اس سے تیار کیے گئے روغن سے وجع المفاصل، جوڑوں کا درد، عرق النساء، درد شقیقہ دور ہو جاتے ہیں۔مقوی باہ اثرات بھی رکھتا ہے۔ شدید عضلاتی تحریک پیدا کرنے کی وجہ سے اعصابی فالج، لقوہ میں مفید ہے۔بعض اوقات اسے افیون کی جگہ بھی استعمال کیا جاتا ہے۔پاگل کتے کے کاٹے ہوئے مریض کو حفظ ماتقدم کے طور پر دھتورہ استعمال کرایا جاتا ہے۔اگر اس کی ذرا سی زیادہ مقدار استعمال کر لی جائے تو انسان پاگل ہو جاتا ہے، آنکھوں کے ڈیلے باہر نکل جاتے ہیں، انتہائی خطرناک زہر ہے۔ اس کے استعمال سے منہ خشک ہو جاتا ہے اور شدید پیاس لگتی ہے، آنکھوں کی پتلی پھیل جاتی ہے (بینائی دھندلی ہو جاتی ہے)، دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی ہے، بعد میں خیالی مناظر،ذہنی الجھن اور حرکت میں مشکلات پیدا ہوتی ہیں، اگر زیادہ مقدار میں لیا جائے تو سانس رکنے کے باعث موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔ اگر کوئی غلطی سے کھا لے تو اس کے پتوں کے زہر کو کپاس کے پتوں اور بیج کے زہر کو کپاس کے بیج کھلانے سے کم کیا جاسکتا ہے۔ اس کے ساتھ ستاھ رائی کھلا کر الٹی کرانا بھی ضروری ہے۔

دھتورہ میں زہریلے اجزاء تمام حصوں میں موجود ہیں، لیکن سب سے زیادہ زہریلے بیج ہوتے ہیں، پتوں اور پھولوں میں بھی toxicity ہوتی ہے، مگر بیج کے مقابلے میں کم، چھال اور جڑ میں toxicity نسبتاً کم مگر پھر بھی خطرناک ہو سکتی ہے۔
حوالہ: این آئی ایچ۔

جدید سائنسی و تحقیقی فوائد
دھتورہ میں ایٹروپین (Atropine) سکاپولامین (Scopolamine) ہیوسایسایمین (Hyoscyamine)جیسے tropane الکالوئڈز پائے جاتے ہیں۔ یہ مرکبات عصبی نظام پر اثر انداز ہوتے ہیں، ہلکی مقدار میں درد کش اور عضلاتی سکون فراہم کرتے ہیں۔
اینٹی اسپاسموڈک اثر: تحقیقی مطالعات نے دکھایا کہ Datura stramonium کا استخراج پھیپھڑوں کی نالیوں کو آرام دے کر دمہ اور bronchitis میں فائدہ مند ہے۔
زہریلا اثر: زیادہ مقدار میں لینے سے hallucinations، دل کی دھڑکن میں اضافہ، دھندلا پن، اور حتیٰ کہ موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔
میکانزم: Tropane alkaloids muscarinic acetylcholine receptors کو بلاک کرتے ہیں، جس سے پٹھوں اور عصبی نظام پر سکون آتا ہے، مگر زہریلے اثرات بھی پیدا ہوتے ہیں۔
حوالہ: پی ایم سی۔

مقدار خوراک:
(1/8) رتی ۔0.015 گرام، یعنی 15 ملی گرام
Discover more from TabeebPedia
Subscribe to get the latest posts sent to your email.


Leave a Reply