Emergency Help! +92 347 0005578
Advanced
Search
  1. Home
  2. چینی (ریفائنڈ سفید شوگر)
چینی (ریفائنڈ سفید شوگر)

چینی (ریفائنڈ سفید شوگر)

  • September 8, 2025
  • 0 Likes
  • 234 Views
  • 0 Comments

چینی (ریفائنڈ سفید شوگر)

نام :

عربی میں سُكَّر۔ فارسی میں شکر۔  اردو میں چینی اور ہندی میں चीनी کہتے ہیں۔

Hakeem Syed Abdulwahab Shah Sherazi

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ شیرازی)

نام انگلش:

Name: Sugar

Scientific name: Sucrose

Family: Carbohydrates

تاثیری نام:
مقام پیدائش:
مزاج  طب یونانی:
مزاج  طب پاکستانی:
نفع خاص:
مفرح،مبرد، مرطب،مسکن العطشہند و پاکستانترسرداعصابی عضلاتی

چینی Sugar Sucrose चीनी
چینی Sugar Sucrose चीनी

تعارف:

چینی دنیا بھر میں غذاوں کو میٹھا کرنے کے لیےکثرت سے  استعمال ہونے والی چیز ہے، جو ہر گھر میں ہوتی ہے۔ موجودہ زمانے میں اس کا استعمال بہت زیادہ ہو گیا ہے۔ چینی عام طور پر سفید، شفاف یا دانے دار شکل میں دستیاب ہوتی ہے۔ یہ کرسٹل نما دانوں کی صورت میں ہوتی ہے، ذائقہ نہایت میٹھا۔ پانی میں فوراً حل ہو جاتی ہے اور چپچپا سا محلول بناتی ہے۔ اس کی کوئی خاص خوشبو نہیں ہوتی، صرف میٹھاس کی تیز کیفیت نمایاں ہوتی ہے۔ چینی کے اصل ماخذ گنے (Saccharum officinarum) اور چقندر (Beta vulgaris) ہیں۔

ریفائنڈ چینی (Refined Sugar) بنانے کا عمل لمبا اور کئی مراحل پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس میں گنے یا چقندر سے رس نکال کر مختلف کیمیکلز اور میکانیکی طریقوں سے صاف کر کے آخر میں سفید قلمی (crystalline) چینی حاصل کی جاتی ہے۔ ریفائن چینی کے بننے کے عمل میں گنے یا بیٹ کے رس کو مختلف مراحل سے گزارا جاتا ہے، جس میں چونا، کاربن ڈائی آکسائیڈ، سلفر ڈائی آکسائیڈ، فاسفورک ایسڈ اور بعض اوقات چارکول استعمال ہوتا ہے۔ اس ساری پروسیسنگ میں قدرتی معدنیات اور بائیو ایکٹو اجزاء تقریباً ختم ہو جاتے ہیں اور نتیجہ صرف خالص سوکروز کی شکل میں ملتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیونٹی

یہ بھی پڑھیں: چینہ / چھوٹا باجرہ

یہ بھی پڑھیں: چیتہ / چترک

چینی Sugar Sucrose चीनी

کیمیاوی و غذائی  اجزا:

کیمیائی ساخت:

چینی کا بنیادی جزو سوکروز (Sucrose) ہے جو ایک ڈائی سیکرائیڈ ہے، یہ دو چھوٹی شکر سے مل کر بنا ہے: گلوکوز اور فرکٹوز۔

اس کا کیمیائی فارمولا: C₁₂H₂₂O₁₁ ہے۔ 1 گرام چینی = تقریباً 4 کیلوریز ہوتی ہیں۔

غذائی اجزاء

ریفائنڈ سفید چینی میں وٹامنز یا معدنیات موجود نہیں، یہ صرف کاربوہائیڈریٹ اور توانائی فراہم کرتی ہے، اسی لیے اسے “خالی کیلوریز” (Empty Calories) کہا جاتا ہے۔

USDA FoodData Central کے مطابق:

سوکروز : 99.9٪     کیلوریز : 390 kcal فی 100 گرام

پروٹین :  صفر              چکنائی : صفر                                فائبر :  صفر                 وٹامنز و منرلز :  نہ ہونے کے برابر

چینی Sugar Sucrose चीनी

اثرات:

چینی محرک اعصاب، مقوی عضلات اور مسکن جگر اثرات رکھتی ہے۔مفرح،مبرد، مرطب،مسکن العطش، مولد رطوبات ہے۔

خواص و فوائد

چینی دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی قدرتی میٹھاس ہے۔ یہ انسان کی غذا میں فوری توانائی کا سب سے تیز ذریعہ ہے۔ قدیم دور میں شہد کے بعد سب سے پہلی مٹھاس کے طور پر چینی نے جگہ بنائی۔چینی  قلیل مقدار میں یہ دل و دماغ کو فرحت دیتی ہے، پیاس بجھاتی ہے اور معدے کو سکون دیتی ہے، مگر کثرتِ استعمال میں یہی چینی جگر و معدہ پر بوجھ ڈالتی ہے اور کئی امراض کو جنم دیتی ہے۔

جدید سائنسی و تحقیقی فوائد

چینی اصل میں سوکروز (Sucrose)ہے۔ سوال پیدا ہوتا ہے سوکروز کیا ہے؟

سوکروز ایک قدرتی کاربوہائیڈریٹ ہے جو زیادہ تر پودوں میں پایا جاتا ہے، بالخصوص گنے اور چقندر میں۔ یہی عام سفید چینی کا بنیادی جزو ہے جو روز مرہ استعمال میں آتا ہے۔ کیمیائی اعتبار سے سوکروز ایک ڈائی سیکرائیڈ ہے، یعنی یہ دو چھوٹی شکر کے مالیکیولز سے مل کر بنتی ہے، ایک گلوکوز اور دوسرا فرکٹوز۔ ان دونوں کے جُڑنے سے سوکروز بنتی ہے جس کا کیمیائی فارمولا C₁₂H₂₂O₁₁ ہے۔

اس کے قدرتی ماخذ گنا اور چقندر ہیں، تاہم کچھ پھل اور سبزیاں جیسے انناس، آم اور مکئی میں بھی یہ پایا جاتا ہے۔ جب سوکروز کو کھایا جاتا ہے تو ہاضمے میں موجود ایک خامرہ (انزائم) جسے سُکریز کہا جاتا ہے، اسے توڑ کر گلوکوز اور فرکٹوز میں تبدیل کر دیتا ہے۔ گلوکوز فوراً خون میں جذب ہو کر فوری توانائی فراہم کرتا ہے، جبکہ فرکٹوز جگر میں جا کر مزید تبدیلیوں سے گزرتا ہے اور بعد میں توانائی یا چربی کی صورت میں محفوظ ہو سکتا ہے۔

فوائد (اعتدال میں)

فوری توانائی کا سب سے تیز ذریعہ۔ دماغ اور پٹھوں کے لیے فوری گلوکوز۔ ہائپوگلیسیمیا میں فوری بہتری۔ کمزور اور تھکے ہوئے افراد کو عارضی سکون۔

نقصانات (زیادہ مقدار میں)

ذیابیطس اور انسولین ریزسٹنس۔ موٹاپا اور فیٹی لیور۔ دل کی بیماریاں اور ہائی بلڈ پریشر۔ دانتوں کی کیویٹی اور سڑن۔ جسم میں وٹامنز اور منرلز کی کمی کو بڑھانا۔ بچوں میں Hyperactivity اور بڑوں میں Chronic fatigue کے مسائل۔ (وکی پیڈیا)

مقدار خوراک:

حسب ضرورت

Important Note

اعلان دستبرداری
اس مضمون کے مندرجات کا مقصد عام صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ، لہذا اسے آپ کی مخصوص حالت کے لیے مناسب طبی مشورے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اس مضمون کا مقصد جڑی بوٹیوں اور کھانوں کے بارے میں تحقیق پر مبنی سائنسی معلومات کو شیئر کرنا ہے۔ آپ کو اس مضمون میں بیان کردہ کسی بھی تجویز پر عمل کرنے یا اس مضمون کے مندرجات کی بنیاد پر علاج کے کسی پروٹوکول کو اپنانے سے پہلے ہمیشہ لائسنس یافتہ میڈیکل پریکٹیشنر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ ہمیشہ لائسنس یافتہ، تجربہ کار ڈاکٹر اور حکیم سے علاج اور مشورہ لیں۔


Discover more from TabeebPedia

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

Discover more from TabeebPedia

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading