Emergency Help! +92 347 0005578
Advanced
Search
  1. Home
  2. چونگیں
چونگیں

چونگیں

  • August 28, 2025
  • 0 Likes
  • 145 Views
  • 3 Comments

چونگیں

نام :

اردو میں چونگیں ، چرانگلی،  چرانگلیاں کہتے ہیں۔ پشتو میں پامنکےاور شینا زبان میں شل چچی کہتے ہیں۔ بروہی میں مارموت کہتے ہیں۔

Hakeem Syed Abdulwahab Shah Sherazi

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ شیرازی)

نام انگلش:

Name: Caralluma Fimbriata

Scientific name: Caralluma tuberculata

Family: Asclepiadaceae

تاثیری نام:
مقام پیدائش:
مزاج  طب یونانی:
مزاج  طب پاکستانی:
نفع خاص:
مخرج سوداء، محرک جگرہند و پاکستانگرم خشکغدی عضلاتیبھوک مٹاتی ہے

چونگ Caralluma Fimbriata caralluma tuberculata चूंग
چونگ Caralluma Fimbriata caralluma tuberculata चूंग

تعارف:

چونگیں کیکٹس کی  طرح  کی  سبزی ہے جسے قیمے اور مٹر کے ساتھ پکا کر کھایا جاتا ہے۔ ایک گودے دار، رسیلا اور  خود رو پہاڑی پودا ہے اس کا ذائقہ کریلے کی طرح کڑوا ہوتا ہے، چونگا پہاڑوں میں کانٹے دار جھاڑیوں کے نیچے سایہ دار جگہوں، چٹانوں کی دراڑوں اور گھاس پھوس میں اگتا ہے۔ اس کا تنا سبز، موٹا اور رسیلا، عموماً 15–30 سینٹی میٹر اونچا ہوتا ہے، اس کی شکل کیکٹس جیسا دکھائی دیتا ہے لیکن اصل میں کیکٹس نہیں ہے۔اس کے پھول کناروں پر جھرمٹ کی صورت میں نکلتے ہیں، رنگ جامنی یا سرخی مائل، کناروں پر باریک ریشے (fringed) ہوتے ہیں (اسی لیے نام “fimbriata” رکھا گیا ہے)۔ یہ گرم علاقوں کا پودا ہے بھارت، پاکستان اور سری لنکا میں پایا جاتا ہے۔ پاکستان میں یہ وزیرستان، ہنگو، کوہاٹ، کرک، بنوں  اور وادی سوں کے گرم پہاڑی علاقوں میں بہ آسانی دستیاب ہوتا ہے۔ چونگا  پر پتے نہیں اگتے بلکہ گھیکوار کی طرح اس کے انگلی نما سرے نکلتے ہیں جس کی جلد کی سطح کانٹے نما کھردری ہوتی ہے۔ پختہ پودے کے سروں پر سینگ نما پھلی لگتی ہے جس میں بیچ ہوتا ہے بیچ کے گرد روئی کے باریک بال ہوتے ہیں جو بیج کے اڑنے میں مدد دیتے ہیں۔

چونگا کی پیداوار کم ہو رہی ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ عام طور پر لوگ جلدی میں اسے جڑوں سے اکھاڑ دیتے ہیں اور دوسری وجہ اس کی کم گروتھ ہے یعنی یہ تیزی سے پیدا ہونے یا بڑا ہونے والا پودا نہیں ہے۔ چونگیں کو آپ اپنے گھر میں بھی لگا سکتے ہیں اس کی ٹہنی بھی لگ جاتی ہے، بس مٹی نرم ہونی چاہیے یعنی مٹی میں آدھی ریت مکس کر دیں اور پودے کو دھوپ میں رکھیں۔

چونگ Caralluma Fimbriata caralluma tuberculata चूंग
چونگ Caralluma Fimbriata caralluma tuberculata चूंग

یہ بھی پڑھیں: چونا

یہ بھی پڑھیں: چولائی ساگ

یہ بھی پڑھیں: چوب چینی

چونگ Caralluma Fimbriata caralluma tuberculata चूंग

کیمیاوی و غذائی  اجزا:

1. غذائی اجزاء (Nutritional composition)

پانی: تقریباً 82٪۔      کاربوہائیڈریٹ: 55٪ کے قریب۔              پروٹین: 3.5٪۔      چکنائی: 5–6٪۔       فائبر: 15٪ سے زیادہ

راکھ (Mineral ash): 2٪ کے قریب            

امائنو ایسڈز (فی 100 گرام خشک وزن)

آئسولیوسین: 1578 ملی گرام   پرولین: 484 ملی گرام              لائسن: 317 ملی گرام                                ویلِن: 343 ملی گرام

ٹرپٹوفین: 157 ملی گرام           فینائل الانین: 142 ملی گرام     دیگر (میتھایونین، لیوسین وغیرہ): قلیل مقدار میں

2. وٹامنز

تفصیلی وٹامن پروفائل پر براہِ راست اعداد و شمار کم دستیاب ہیں، لیکن دیگر Caralluma اقسام کی طرح اس میں کچھ وٹامن C اور کیروٹینائڈز کی موجودگی رپورٹ ہوئی ہے جو اس کی اینٹی آکسیڈنٹ سرگرمی میں کردار ادا کرتے ہیں۔ مزید مخصوص وٹامن ڈیٹا کے لیے فوڈ کمپوزیشن اسٹڈیز کی ضرورت ہے۔

3. معدنیات (Minerals)

چونگ میں کیلشیم (Ca)، فاسفورس (P)، آئرن (Fe)، پوٹاشیم (K)، میگنیشیم (Mg)، سوڈیم (Na) پائے جاتے ہیں۔ (یہ تفصیل مختلف ethnobotanical رپورٹس اور Caralluma کی دیگر species پر کیے گئے تجزیوں سے اخذ کی گئی ہے۔)

4. بایو ایکٹو مرکبات (Bioactive compounds)

چونگ (Caralluma fimbriata) کی طبی خصوصیات زیادہ تر ان بایو ایکٹو کیمیکلز کی وجہ سے ہیں:

  1. پریگنین گلائکوسائیڈز (Pregnane glycosides: caratubersides, boucerocides وغیرہ) یہ بھوک کم کرنے اور وزن گھٹانے میں کردار
  2. فلیوون گلائکوسائیڈز (Flavone glycosides) طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ
  3. ساپوننز (Saponins) کولیسٹرول کم کرنے اور مدافعتی نظام کو منظم (immune modulation) کرنے میں مددگار
  4. ٹریٹرپینائیڈز (Triterpenoids) اینٹی سوزش خصوصیات

حوالہ: این آئی ایچ امریکا

چونگ Caralluma Fimbriata caralluma tuberculata चूंग

اثرات:

چونگ غدد میں تحریک، عضلات میں تحلیل اور اعصاب میں تقویت پیدا کرتی ہے۔ مخرج سوداء، محرک جگر

اس سبزی کا اہم اثر یہ ہے کہ یہ بھوک اور پیاس کو مٹاتی ہے۔

چونگ Caralluma Fimbriata caralluma tuberculata चूंग

خواص و فوائد

چونگیں موٹاپے کو ختم کرتی ہے۔ گیس، تیزابیت میں مفید ہے۔ شوگر کو کنٹرول کرتی ہے۔ خون کو صاف کرتی ہے۔ اسے کوٹ کر خارش والی جگہ پر لگانے سے خارش کا خاتمہ ہوتا ہے۔ چونگا  میں موجود کڑواہٹ بلڈ شوگر لیول اعتدال پر لانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چونگا بھوک یا اشتہا مٹانے کی صلاحیت کی وجہ سے وزن گھٹانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اس لیے یہ موٹاپے کے مریضوں کے لیے نسخہ کیمیا ہے اس کے علاوہ یہ میٹھی چیزیں کھانے کی رغبت یا اشتہا کو بھی مار دیتی ہے اس لیے یہ میٹھی چیزوں کے خلاف ڈھال کا کام بھی انجام دیتی ہے ۔ بھوک مٹانے کی خاصیت کی وجہ سے پرانے وقتوں میں شکاری لوگ پہاڑوں میں خود کو سیر رکھنے کے لیے چونگا کا استعمال کرتے تھے۔

چونگا کی کئی اقسام ہیں جن  میں ملیریا کے خلاف، اینٹی السر، اینٹی آکسیڈینٹ، اور اینٹی پرولیفیریٹو خصوصیات ہیں اور یہ ذیابیطس، گٹھیا، فالج، جذام اور سوزش کے علاج کے لیے روایتی ادویات میں بڑے پیمانے پر استعمال ہوتی ہیں۔ کیریلوما  یعنی چونگا میں ،  ٹیومر، فنگل انفیکشن، کینسر سے بچاو کی صلاحیت ہے۔

جدید سائنسی و تحقیقی فوائد

اس پودے میں کیا کیا پایا جاتا ہے؟

تحقیق سے پتا چلا ہے کہ چونگ کے مختلف حصوں میں یہ اہم قدرتی اجزاء ہوتے ہیں:

  1. فینولک مرکبات (Phenolics) : یہ طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہوتے ہیں، جسم کو فری ریڈیکلز سے بچاتے ہیں۔
  2. فلیوونائڈز (Flavonoids) : دل، جگر اور قوتِ مدافعت کو مضبوط کرتے ہیں۔
  3. رُوٹِن (Rutin) اور گیلک ایسڈ (Gallic acid) جیسے خاص بایو ایکٹو کمپاؤنڈ: یہ خلیوں کو نقصان سے بچاتے ہیں اور بڑھاپے کی رفتار کم کرتے ہیں۔
  4. ساپوننز اور ٹرائی ٹرپینوئڈز : کولیسٹرول کم کرنے اور سوزش ختم کرنے میں مددگار۔
چونگ Caralluma Fimbriata caralluma tuberculata चूंग
چونگ Caralluma Fimbriata caralluma tuberculata चूंग

اس کے فوائد اور اثرات

اینٹی آکسیڈنٹ: یہ پودا جسم سے زہریلے مادے (free radicals) کو ختم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

اس سے کینسر اور دل کی بیماریوں جیسے خطرناک امراض کے امکانات کم ہوتے ہیں۔

اینٹی مائیکروبیل (جراثیم کش): اس کے کچھ extracts نے بیکٹیریا اور فنگس کے خلاف اچھا اثر دکھایا۔خاص طور پر بعض فنگس کو مارنے میں مؤثر پایا گیا۔

اینٹی لیِشمانیئل: تجربات سے پتا چلا کہ یہ پودا لیِشمانیاسس (جلدی بیماری جو پرجیوی جرثومے سے ہوتی ہے) کے علاج میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

کینسر کے خلیوں کے خلاف: انسانی خون کے سرطان (leukemia) کے خلیوں پر کیے گئے ٹیسٹ میں چونگ کے extract نے ان کی بڑھوتری روکی۔اس کا مطلب ہے کہ مستقبل میں یہ کینسر کے علاج میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

کولیسٹرول اور دل کی صحت: اس میں موجود ساپوننز اور دوسرے اجزاء کولیسٹرول کم کرتے ہیں۔دل کو صحت مند رکھنے میں مددگار ہیں۔

ذیابیطس اور وزن گھٹانے میں: دیگر تحقیقات کے مطابق اس کے خاص اجزاء (pregnane glycosides) بھوک کم کرتے ہیں اور بلڈ شوگر کو قابو میں رکھتے ہیں۔اس لیے یہ ذیابیطس اور موٹاپے دونوں کے لیے فائدہ مند ہے۔

حوالہ: نیشنل لائبریری آف میڈیسن امریکا۔ تحقیق قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد

چونگ (Caralluma fimbriata) ایک غذائیت رکھنے والا پودا ہے جس میں اہم معدنیات، پروٹین، فائبر اور ضروری امائنو ایسڈز موجود ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ pregnane glycosides، flavonoids، saponins اور phenolics جیسے طاقتور بایو ایکٹو مرکبات کا خزانہ ہے۔ یہی مرکبات اسے بھوک کم کرنے، ذیابیطس اور موٹاپے پر قابو پانے، اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی انفلیمیٹری اثرات میں مؤثر بناتے ہیں۔ اس کی Nutraceutical potential یہ ہے کہ اسے قدرتی antioxidant additive کے طور پر خوراکی مصنوعات میں استعمال کیا جا سکتا ہے، جو مصنوعی antioxidants کا ایک محفوظ متبادل فراہم کرتا ہے۔

چونگ Caralluma Fimbriata caralluma tuberculata चूंग

مقدار خوراک:

بطور سبزی بقدر ہضم

Important Note

اعلان دستبرداری
اس مضمون کے مندرجات کا مقصد عام صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ، لہذا اسے آپ کی مخصوص حالت کے لیے مناسب طبی مشورے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اس مضمون کا مقصد جڑی بوٹیوں اور کھانوں کے بارے میں تحقیق پر مبنی سائنسی معلومات کو شیئر کرنا ہے۔ آپ کو اس مضمون میں بیان کردہ کسی بھی تجویز پر عمل کرنے یا اس مضمون کے مندرجات کی بنیاد پر علاج کے کسی پروٹوکول کو اپنانے سے پہلے ہمیشہ لائسنس یافتہ میڈیکل پریکٹیشنر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ ہمیشہ لائسنس یافتہ، تجربہ کار ڈاکٹر اور حکیم سے علاج اور مشورہ لیں۔


Discover more from TabeebPedia

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

3 Comments

  •  2 weeks ago

    Your blog is a true gem in the world of online content. I’m continually impressed by the depth of your research and the clarity of your writing. Thank you for sharing your wisdom with us.

  •  2 weeks ago

    Nice blog here Also your site loads up fast What host are you using Can I get your affiliate link to your host I wish my web site loaded up as quickly as yours lol

  •  2 weeks ago

    Nice blog here Also your site loads up fast What host are you using Can I get your affiliate link to your host I wish my web site loaded up as quickly as yours lol

Leave a Reply

Discover more from TabeebPedia

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading