
جوکھار
نام :
عربی میں نطرون۔ بنگالی میں یوچھار۔ پنجابی میں جوار کا نمک کہتے ہیں۔

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ شیرازی)
نام انگلش:
Name: Potash
Scientific name:
Family: Grasses
تاثیری نام: | مقام پیدائش: | مزاج طب یونانی: | مزاج طب پاکستانی: | نفع خاص: |
مدر بول، ملین، مخرج سنگ | ہند و پاک | تر سرد | اعصابی عضلاتی | غدی امراض |

تعارف:
جوکھار ایک قسم کا مصنوعی نمک ہے جسے جو کے پودے کو جلا کر اس کی راکھ سے تیار کرتے ہیں۔ جوکھار بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ: جو کے پودے (اکثر مکمل جڑی بوٹی یعنی جڑ، تنا، پتے) کو اکٹھا کر کے دھوپ میں خشک کیا جاتا ہے۔ پھر اسے مکمل طور پر جلا دیا جاتا ہے یہاں تک کہ راکھ بن جائے۔ اس راکھ کو پانی میں گھولا جاتا ہے۔ پھر اس پانی کو چھان کر محفوظ کر کے ابالا جاتا ہے یا دھوپ میں رکھ دیا جاتا ہے۔جب پانی خشک ہو جائے تو نیچے نمک نما سفید مادہ رہ جاتا ہے — یہی “جوکھار” ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جوز سرو
یہ بھی پڑھیں: جوانسہ
یہ بھی پڑھیں: جوار، چری

کیمیاوی و غذائی اجزا:
جو پودے کی راکھ میں درج ذیل مادے ہو سکتے ہیں:
پوٹاشیم کاربونیٹ، کیلشیم آکسائیڈ، میگنیشیم، فاسفیٹس، یہ تمام الکالائن اثر رکھتے ہیں،

اثرات:
جوکھار اعصابی عضلاتی محرک شدید ہے یعنی دماغ و اعصاب کو مشینی طور پر شدید تحریک دیتا ہے، خون میں رطوبات کو بڑھا کر بلغم کا اضافہ کرتا ہے اور جوش خون کو ختم کرتا ہے۔مدر بول، مخرج سنگ گردہ و مثانہ، مولد و مخرج رطوبات رقیقہ، مخرج صفراء، ملین اثرات کا حامل ہے۔
خواص و فوائد
جوکھار مدر بول ہونے کی وجہ سے بندش پیشاب اور پیشاب کے قطروں کے لیے خاص دوا ہے۔ جگر کی تحریک کی وجہ سے ہونے والے غشائے مخاطی کے زخموں اور ورموں کے لے اکسیر ہے خاص طور پر سوزاک کی سوزش ورم کے لیے بہترین چیز ہے۔ گردہ و مثانہ کی پتھریوں کو بھی خارج کرتا ہے۔اسی طرح معدہ اور آنتوں کی خشکی کو دور کرکے قبض کو ختم کرتا ہے۔
اہم نکتہ: مدر بول ادویہ اعصابی مزاج رکھتی ہیں، اور مدر حیض ادویہ عضلاتی مزاج رکھتی ہیں۔

مقدار خوراک:
آدھا سے ایک گرام
Discover more from TabeebPedia
Subscribe to get the latest posts sent to your email.
Leave a Reply