
تالیس پتر
نام :
عربی میں زرنب۔ فارسی میں سروترکستانی۔ ہندی میں تالیش پتر۔ سنسکرت: تالیس پتر، تالیس پاترا، تالیس پترم ۔ اورتمل میں تالیشم پتری کہتے ہیں۔

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ شیرازی)
نام انگلش:
Name: Silver Fir
Scientific name: Abies Webbiana
Family: Pinaceae
تاثیری نام: | مقام پیدائش: | مزاج طب یونانی: | مزاج طب پاکستانی: | نفع خاص: |
محلل ، حابس ، مقوی باہ | ہند و پاک | خشک گرم | عضلاتی غدی | بلغمی امراض |
تعارف:
تالیس پتر یہ ایک لمبا مخروطی درخت ہے جو 30-50 میٹر تک اونچا ہو سکتا ہے۔ اس کا تنا مضبوط، سیدھا اور بھورے رنگ کا ہوتا ہے۔ درخت کا چھال کھردرا اور دھاری دار ہوتا ہے۔ پتے سدا بہار (Evergreen) اور لمبے، پتلے اور نوکیلے ہوتے ہیں۔ ان کا رنگ گہرا سبز ہوتا ہے اور نیچے کی سطح ہلکی چاندی مائل ہوتی ہے۔ پتوں کی لمبائی 2.5 سے 5 سینٹی میٹر تک ہو سکتی ہے۔ پتوں کو رگڑنے سے ایک مخصوص خوشبو خارج ہوتی ہے، جو اسے دیگر درختوں سے منفرد بناتی ہے۔اس کے پھول زیادہ نمایاں نہیں ہوتے، لیکن پھل مخروطی شکل کے (Cones) ہوتے ہیں۔پھل کا رنگ ابتدا میں سبز اور بعد میں بھورا ہو جاتا ہے۔ ان میں چھوٹے بیج ہوتے ہیں جو اگنے کے لیے ہوائی راستے سے بکھرتے ہیں۔
تالیس پتر کا درخت زیادہ تر ہمالیہ کے پہاڑی علاقوں، نیپال، بھوٹان، شمالی ہندوستان اور پاکستان میں پایا جاتا ہے۔ یہ بلند پہاڑی جنگلات (2500-4000 میٹر کی بلندی) پر اگتا ہے۔ اس درخت کے موٹے پوست کے اوپر کی پتلی چھال کو تالیس پتر کہتے ہیں، جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ اس کے پتوں کو تالیس پتر کہا جاتا ہے جو کہ خوشبودار، لمبے ، بیضوی شکل کے ہوتے ہیں۔ یہ درخت 30-50 میٹر تک لمبا ہو سکتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: تال مکھانہ
یہ بھی پڑھیں: تاڑ / پالمیرا کھجور
یہ بھی پڑھیں: پیلو / مسواک درخت

کیمیاوی و غذائی اجزا:
کیمیائی اجزا:
پودے کے پتوں سے درج ذیل کیمیائی مرکبات حاصل کیے گئے ہیں:
مونوٹیرپینز (Monoterpenes): ضروری تیل (Essential oil) میں پائے جاتے ہیں۔
فلیوونائڈز (Flavonoids): اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات رکھتے ہیں۔
بائی فلیوونائڈ گلیکوسائیڈز (Biflavonoid Glycosides): اینٹی انفلامیٹری اثر رکھتے ہیں۔
فائیٹو سٹیرولز (Phytosterols): جسم میں کولیسٹرول کم کرنے میں مددگار ہو سکتے ہیں۔
ڈیٹرپین گلیکوسائیڈز (Diterpene Glycosides – ٹیکسول جیسے مرکبات): ممکنہ طور پر کینسر کے علاج میں مفید۔
(+)-Pinitol: اینٹی انفلامیٹری خصوصیات رکھتا ہے۔
حوالہ: https://pmc.ncbi.nlm.nih.gov/articles/PMC3141312/
وٹامنز:
وٹامن سی (Vitamin C)۔ وٹامن ای (Vitamin E)۔
منرلز:
پوٹاشیم (Potassium)۔ کیلشیم (Calcium)۔ فاسفورس (Phosphorus)۔
اثرات:
محرک قلب، محلل اعصاب، مقوی غدد ہے۔ مخرج بلغم، محلل ریاح، حابس رطوبات، مقوی باہ اثرات رکھتا ہے۔
خواص و فوائد
تالیس پتر بلغم کا اخراج کرتا ہے، جس کی وجہ سے بلغمی کھانسی، بلغمی دمہ اور تنگی سانس کی بیماریوں میں اس کے پتوں کا جوشاندہ بہت فائدہ مند ہے۔حابس رطوبات ہونے کی وجہ سے دست، اسہال، قے اور پیشاب کی کثرت کو روکتا ہے، عضلاتی غدی اثرات کی وجہ سے اعصابی امراض میں مفید ہے۔

جدید سائنسی تحقیقات:
تالیس پتر کے پتوں کے کچے عرق (crude extracts) میں درج ذیل طبی خصوصیات پائی گئی ہیں:
اینٹی بیکٹیریل (Antibacterial): بیکٹیریا کے خلاف مزاحمت رکھتا ہے۔
ماسٹ سیل اسٹیبلائزنگ (Mast Cell Stabilizing): الرجی اور سوزش میں مددگار۔
انزائٹی کم کرنے والا (Anxiolytic): ذہنی دباؤ اور بے چینی کو کم کرنے میں مددگار۔
اینٹی ٹیومر (Anti-tumor): کینسر کے خلیوں کی افزائش کو روکنے میں ممکنہ کردار۔
اینٹی انفلامیٹری (Anti-inflammatory): جسم میں سوزش کم کرنے میں معاون۔
اینٹی تسّیو (Antitussive): کھانسی کو کم کرنے والا اثر رکھتا ہے۔
مرکزی اعصابی نظام پر اثر (CNS Depressant): نیند لانے اور اعصابی تناؤ کم کرنے میں مددگار۔
حوالہ: https://pmc.ncbi.nlm.nih.gov/articles/PMC3141312/

مقدار خوراک:
دوگرام
Discover more from TabeebPedia
Subscribe to get the latest posts sent to your email.
Leave a Reply