
پتھر پھوڑی / پتھر چٹ / زخم حیات
نام :
عربی میں کاسرالحجر۔ اردو میں پتھر چٹ، زخم حیات۔ہندی میں پاتھار چٹ، بھوج پترا۔ بنگالی میں پاتھر جور کہتے ہیں۔

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ شیرازی)
نام انگلش:
Name: Folha da Fortuna
Scientific name: Kalanchoe pinnata
Family: Crassulaceae
تاثیری نام: | مقام پیدائش: | مزاج طب یونانی: | مزاج طب پاکستانی: | نفع خاص: |
مدر بول۔ مخرج حصات۔ دافع سوزاک | ہند و پاک، برازیل | تر گرم | اعصابی غدی | پتھری کو نکالنا ، زخموں کو بھرنا |

تعارف:
پتھر چٹ ایک دو فٹ اونچا پودا ہے، اس کے پتے: موٹے، گہرے سبز رنگ کے، کناروں پر چھوٹے ننھے پودے اگتے ہیں۔ اس کے پھول: گھنٹی کی شکل کے، ہلکے جامنی یا سرخ رنگ کے، لمبے تنے پر اگتے ہیں۔ اس کا تنا: نرم، ہلکا سبز یا سرخی مائل، زیادہ پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کی جڑیں: چھوٹی اور کمزور، لیکن آسانی سے اگنے والی۔۔ کئی لوگ اپنے گملوں میں بھی اسے لگاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاپڑا شاہترہ
یہ بھی پڑھیں: پپیتا
یہ بھی پڑھیں: پپلی / فلفل دراز

کیمیاوی و غذائی اجزا:
پتھر چٹ میں مندرجہ ذیل حیاتیاتی فعال مرکبات پائے گئے ہیں:
(الف) فلیوونائیڈز (Flavonoids)
کیرسیٹن (Quercetin) – اینٹی آکسیڈنٹ، اینٹی سوزش، زخم بھرنے میں مددگار
کیمپفی رول (Kaempferol) – مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے اور سوزش کم کرنے میں مفید
روٹین (Rutin) – خون کی نالیوں کو مضبوط کرتا ہے، دل کی صحت کے لیے مفید
(ب) بوفاڈینولائیڈز (Bufadienolides)
بریوفائیلین اے (Bryophyllin A) – اینٹی کینسر، کینسر کے خلیات کی افزائش کو روکتا ہے
برسالڈیجینن (Bersaldegenin) – دل کے افعال بہتر بناتا ہے، مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے
(ج) نامیاتی تیزاب (Organic Acids)
کیفک ایسڈ (Caffeic Acid) – جگر کے لیے مفید، اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات رکھتا ہے
فومارک ایسڈ (Fumaric Acid) – معدے کے السر میں مددگار، جسم سے زہریلے مادے خارج کرتا ہے۔
اثرات:
اعصاب میں تحریک، غدد میں تحلیل اور عضلات میں تسکین پیدا کرتا ہے، کیمیاوی طور پر خون میں بلغم اور رطوبات پیدا کرتا ہے۔مدر بول،مخرج حصات، دافع سوزاک، مخرج صفراء، مولد بلغم ہے۔
خواص و فوائد
پتھر چٹ شدید اعصابی اثرات رکھنے کی وجہ سے صفراوی امراض میں بہت مفید ہے، اسی لیے سوزاک کے لیے بہترین چیز ہے۔ پیشاب کی بندش کو ختم کرتا ہے۔ کچھ لوگوں نے کہا ہے پتھر چٹ ، پتھریوں کو توڑتا ہے۔ پتھریوں کے حوالے سے ایک اصول یاد رکھیں: پتھریاں ہمیشہ عضلاتی تحریک میں بنتی ہیں، غدی تحریک میں ٹوٹتی ہیں، اور اعصابی تحریک میں اخراج پاتی ہیں۔ اس اعتبار سے پتھر چٹ ٹوٹی ہوئی پتھریوں کو نکالتا تو ہے لیکن پتھری کو توڑتا نہیں ہے۔ پتھر چٹ چونکہ مخرج صفراء ہے اس لیے یرقان یعنی پیلیا میں بھی مفید ہے۔ زخموں کو ٹھیک کرنے اور جلدی بھرنے میں بھی بہت مفید ہے اسی لیے اسے اردو میں زخم حیات بھی کہا جاتا ہے۔
جدید تحقیقات
اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی وائرل خصوصیات
ہرپس وائرس (Herpes Virus) – جلدی انفیکشن کے خلاف مؤثر۔
ہیپاٹائٹس سی وائرس (Hepatitis C Virus) – جگر کی بیماریوں کے خلاف مدافعتی اثر رکھتا ہے۔
اسٹیفیلوکوکس بیکٹیریا (Staphylococcus Bacteria) – جلدی اور سانس کی انفیکشن میں مؤثر۔
ایچ آئی وی وائرس (HIV Virus) – برازیلی تحقیق کے مطابق، اس کے خلاف مدافعتی اثر رکھتا ہے۔
یہ تمام مرکبات پتھر چٹ کو ایک قیمتی قدرتی دواجاتی پودا بناتے ہیں، جو جگر، معدہ، مدافعتی نظام، جلدی بیماریوں، اور کینسر کے خلاف مفید ثابت ہو سکتا ہے۔
مقدار خوراک:
پانچ گرام
Discover more from TabeebPedia
Subscribe to get the latest posts sent to your email.
Leave a Reply