
بطخ
نام :
عربی میں البطۃ۔ فارسی میں قاز۔ سندھی میں بدک کہتے ہیں۔

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ)
نام انگلش:
Name: Duck
Scientific name: Anas platyrhynchos
Family: Anatidae

تاثیری نام:
مقام پیدائش:
ہر علاقے میں
مزاج طب یونانی:
گرم تر
مزاج طب پاکستانی:
غدی اعصابی
یہ بھی پڑھیں: بسکھپرا
یہ بھی پڑھیں: بسفائج
یہ بھی پڑھیں: بسد / مرجان

تعارف:
مشہور پرندہ ہے، جسے گھروں میں بھی پالا جاتا ہے۔ بڑی بطخ کو ہنس مکھ کہا جاتا ہے۔ بطخ کے مختلف رنگ ہوتے ہیں، اور انڈے بھی دیتی ہے۔بطخ کا گوشت اور انڈے کھائے جاتے ہیں۔

نفع خاص:
بدن فربہ کرتی ہے۔
کیمیاوی و غذائی اجزا:
ذیل میں 100 گرام بطخ کے گوشت (بغیر جلد) کی غذائی معلومات دی گئی ہیں:
وٹامنز (ملی گرام میں)
وٹامن B3 (Niacin): 5.1 ملی گرام وٹامن B6: 0.4 ملی گرام وٹامن B12: 0.4 ملی گرام وٹامن A: 9 مائیکروگرام
فولیٹ (Vitamin B9): 6 مائیکروگرام وٹامن E: 0.9 ملی گرام وٹامن K: 3.2 مائیکروگرام
معدنیات (ملی گرام میں)
آئرن (Iron): 2.7 ملی گرام زنک (Zinc): 1.9 ملی گرام فاسفورس (Phosphorus): 140 ملی گرام
میگنیشیم (Magnesium): 19 ملی گرام پوٹاشیم (Potassium): 220 ملی گرام
کیلشیم (Calcium): 8 ملی گرام سوڈیم (Sodium): 63 ملی گرام سیلینیم (Selenium): 14.1 مائیکروگرام
غذائی اجزا
پروٹین: 18 گرام چکنائی: 6 گرام اومیگا-3 فیٹی ایسڈ: 0.12 گرام اومیگا-6 فیٹی ایسڈ: 0.5 گرام کاربوہائیڈریٹس: 0 گرام
انڈے کی غذائیت (100 گرام میں)
وٹامن بی12: 1.1 مائیکروگرام وٹامن ڈی: 82 IU پروٹین: 13 گرام چکنائی: 14.4 گرام
سیچوریٹڈ(Saturated): 3.7 گرام آئرن: 2.7 ملی گرام کولیسٹرول: 600 ملی گرام
اثرات:
دافع ریاح ہے۔

خواص و فوائد
بطخ کا گوشت کثیر الغذا ہے، ریاح کو دفع کرتا ہے، زود ہضم نہیں ہوتا، بدن کو فربہ کرتا ہے۔ گردوں اور باہ کو تقویت دیتا ہے، منی پیدا کرتا ہے۔ گوشت میں چکنائی اور کولیسٹرول زیادہ ہوتا ہے۔
مقدار خوراک:
بقدر ہضم
Discover more from TabeebPedia
Subscribe to get the latest posts sent to your email.
Leave a Reply