Emergency Help! +92 347 0005578
Advanced
Search
  1. Home
  2. برہم ڈنڈی
برہم ڈنڈی

برہم ڈنڈی

  • December 3, 2024
  • 0 Likes
  • 82 Views
  • 0 Comments

برہم ڈنڈی

نام :

عربی میں رائی الجمال۔ سندھی میں لبھ۔ بنگالی میں سیال کانٹا کہتے ہیں۔

Hakeem Syed Abdulwahab Shah

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ)

نام انگلش:

Name: Yellow Thistle

Scientific name: Centaurea solstitialis

Family: Asteraceae

برہم ڈنڈی Yellow Thistle Centaurea solstitialis पीला थीस्ल
برہم ڈنڈی Yellow Thistle Centaurea solstitialis पीला थीस्ल

تاثیری نام:

مصفی خون، مخرج بلغم، مقوی

مقام پیدائش:

ہند وپاک

مزاج  طب یونانی: 

خشک گرم

مزاج  طب پاکستانی: 

عضلاتی غدی

یہ بھی پڑھیں: برف

یہ بھی پڑھیں: بدہارا / بدھارا

یہ بھی پڑھیں: بداری کند/  بدھاری قند

برہم ڈنڈی Yellow Thistle Centaurea solstitialis पीला थीस्ल

تعارف:

ایک مشہور بوٹی ہے جس کی شاخیں باریک اور پھول کٹوری نما نیلا سرخی مائل ہوتا ہے۔ اس بوٹی کے پتے سفید ہوتے ہیں اور اس کی جڑ سے ایک لمبی ڈنڈی ایک بالشت تک نکلتی ہے جس کے سر پر  پیلے رنگ کا پھول لگتا ہے۔ برہم ڈنڈی کی ایک اور قسم بھی ہوتی ہے جسے برہمی بوٹی کہا جاتا ہے۔اسی طرح اس کی ایک تیسری قسم بھی ہے جو اس سے کافی ملتی جلتی ہے اسے اونٹ کٹارہ کہا جاتا ہے جو ایک گز تک اونچی ہوتی ہے، اور اس پر اخروٹ کے برابر کانٹے دار ڈوڈہ لگتا ہے۔ برہم ڈنڈی کی تیرا اقسام ہیں:

برہم ڈنڈی کی تیرا اقسام

نفع خاص:

مصفی خون، خارش، پھوڑے پھنسی کے لیے۔

برہم ڈنڈی Yellow Thistle Centaurea solstitialis पीला थीस्ल
برہم ڈنڈی Yellow Thistle Centaurea solstitialis पीला थीस्ल

کیمیاوی و غذائی  اجزا:

پودے میں مختلف قسم کے بایو ایکٹیو مرکبات ہوتے ہیں، جن میں فلیوونائڈز، سیسکوٹرپین لییکٹونز، اور فینولک ایسڈ شامل ہیں۔  یہ مرکبات اپنی اینٹی آکسیڈینٹ اور اینٹی سوزش خصوصیات کے لئے مشہور ہیں۔

فی 100 گرام خشک  میں:

وٹامنز

وٹامن سی ~ 1–5 ملی گرام       وٹامن ای (ٹوکوفیرولز) ~ 0.5–1 ملی گرام

برہم ڈنڈی میں جدید دریافتیں

معدنیات

کیلشیم ~50–100 ملی گرام   میگنیشیم ~ 10–25 ملی گرام   پوٹاشیم ~50–120 ملی گرام

آئرن ~0.5–2 ملی گرام      زنک ~0.1–0.3 ملی گرام

برہم ڈنڈی Yellow Thistle Centaurea solstitialis पीला थीस्ल

اثرات:

محرک عضلات اور مخرج و مسہل  بلغم اثرات رکھتی ہے۔گھوڑے اگر کھا لیں تو ایک بیماری کا شکار ہو جاتے ہیں۔

برہم ڈنڈی میں جدید ثابت شدہ اثرات

برہم ڈنڈی میں جدید ثابت شدہ اثرات

خواص و فوائد

برہم ڈنڈی بلغمی بخاروں اور تپ لرزہ کے لیے مفید ہے۔ بلغمی رطوبات کے متعفن ہونے سے پیدا ہونے والے پھوڑے پھنسیوں اور خارش کے لیے بہترین چیز ہے۔خون کو صاف کرتی ہے۔ بلغم کو خارج کرتی ہے اسی لیے بلغمی کھانسی اور دمہ کے لیے بھی مفید ہے۔ اس کے بیج قے آور ہوتے ہیں، اس لیے قے لانے اور پھیپھڑوں سے بلغم نکالنے کے لیے اس کے بیج استعمال کیے جاتے ہیں۔

پھوڑے، پھنسیوں، خارش، چنبل اور جلد کے امراض کے لیے  اندرونی اور بیرونی طور پر بہت مفید ہے۔

مقدار خوراک:

تین سے پانچ گرام

Important Note

اعلان دستبرداری
اس مضمون کے مندرجات کا مقصد عام صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ، لہذا اسے آپ کی مخصوص حالت کے لیے مناسب طبی مشورے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اس مضمون کا مقصد جڑی بوٹیوں اور کھانوں کے بارے میں تحقیق پر مبنی سائنسی معلومات کو شیئر کرنا ہے۔ آپ کو اس مضمون میں بیان کردہ کسی بھی تجویز پر عمل کرنے یا اس مضمون کے مندرجات کی بنیاد پر علاج کے کسی پروٹوکول کو اپنانے سے پہلے ہمیشہ لائسنس یافتہ میڈیکل پریکٹیشنر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ ہمیشہ لائسنس یافتہ، تجربہ کار ڈاکٹر اور حکیم سے علاج اور مشورہ لیں۔


Discover more from TabeebPedia

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

Discover more from TabeebPedia

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading