پنج ہلدی
یہ ایک بہت ہی زبردست ہربل نسخہ ہے جو ہر گھر میں ہر وقت موجود رہنا چاہیے، یہ نسخہ آپ کے ہزاروں لاکھوں روپے کے فضول انگریزی علاج پر اٹھنے والے اخراجات کو ختم کرسکتا ہے۔ اس میں پانچ قسم کی ہلدیاں شامل ہیں۔
1۔ کالی ہلدی (یہ ہلدی اندر سے کالی یا جامنی رنگ کی ہوتی ہے۔ )
2۔ آنبہ ہلدی اس کو سفید ہلدی، کچور ہلدی، کپور ہلدی ( پنجابی ) چواں ہلدی ( گجراتی ) آبنا ہلدر ( سندھی ) نر ہینڈ ۔
3۔ دارو ہلدی ( پہاڑی علاقوں کشمیر ہزارہ میں کانٹے دار جھاڑی سنبل کی جڑ)
4۔ جنگلی ہلدی۔ (اس کا سائنسی نام (Curcuma aromatica) ہے
5۔ پیلی ہلدی (یہ عام ہلدی ہے جو گھروں میں ہوتی ہے)
ان سب کو برابر وزن لے کر پاوڈر بنا لیں۔
پھر جب استعمال کرنا ہوتو ایک چمچ یہ پاوڈر لیں، اس میں ایک چٹکی کالی مرچ، اور چنے کے دانے کے برابر ہینگ ڈال کر ایک کپ دودھ یا پانی میں مکس کرکے پی لیں۔ یہ آپ کے جسم کے تمام دردوں میں فوری آرام دے گی۔ یہ بہترین پین کلر ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ نشے کے عادی لوگ مثلا شراب نوشی، چرس وغیرہ یا جو بھی نشہ ہے اس کے عادی لوگ بھی صبح ایک چمچ یہ لے لیا کریں ان کے درد اور تمام تکالیف ختم ہو جائیں گیں۔
Discover more from TabeebPedia
Subscribe to get the latest posts sent to your email.
Leave a Reply