Emergency Help! +92 347 0005578
Advanced
Search
  1. Home
  2. بارتنگ تخم
بارتنگ تخم

بارتنگ تخم

  • November 13, 2024
  • 0 Likes
  • 1148 Views
  • 0 Comments

بارتنگ تخم

نام :

عربی میں بزر لسان الحمل۔ فارسی میں بارتنگ سبز۔ سندھی کنٹرو کہتے ہیں۔

Hakeem Syed Abdulwahab Shah Sherazi

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ شیرازی)

نام انگلش:

Name: Broadleaf plantain

Scientific name: Plantago Major

Family: Plantaginaceae

تاثیری نام:
مقام پیدائش:
مزاج  طب یونانی: 
مزاج  طب پاکستانی: 
نفع خاص:
قابض، مسکن، حابس الدمہندو پاکخشک سردعضلاتی اعصابینکسیر، اور خون کے بہاو کو روکتا ہے۔

بار تنگ Broadleaf plantain Plantago बार्टिंग
بار تنگ Broadleaf plantain Plantago बार्टिंग

 تعارف:

بارتنگ تخم ایک بوٹی ہے جس کے پتے بکری کی زبان کی طرح ہوتے ہیں۔ اس کی شناخت اس کے چوڑے، بیضوی پتوں سے ہوتی ہے جن کی الگ رگیں اور چھوٹے پھولوں کی سبز، پتلی چوڑیاں ہیں۔ اس کا رنگ سبز، ذائقہ تلخ ہوتا ہے۔اس کا پودا ایک گز تک لمبا ہوتا ہے، ٹہنیوں پر زرد رنگ کے پھول نکلتے ہیں، انہی پھولوں کے مکمل ہونے کے بعد سیاہ رنگ کے گول بنفشی مائل بیج نکلتے ہیں، جو تخم بارتنگ کے نام سے جانے جاتے ہیں، اس کی جڑ بھی دوا کے طور پر استعمال کی جاتی ہے۔  اس میں مختلف وٹامنز (A, C, K)  اور معدنیات (کیلشیم، میگنیشیم، پوٹاشیم) کے ساتھ ساتھ حیاتیاتی مرکبات جیسے الانٹوئن اور آکوبن بھی پائے جاتے ہیں، جو اپنے زخموں کو بھرنے اور شفا دینے کے لیے مشہور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بادیان خطائی

یہ بھی پڑھیں:بادر نجبویہ

یہ بھی پڑھیں:بادام شیریں

بار تنگ Broadleaf plantain Plantago बार्टिंग
بار تنگ Broadleaf plantain Plantago बार्टिंग

کیمیاوی و غذائی  اجزا:

کاربوہائیڈریٹس اور گوندی اجزا

میوسی لیج (Mucilage)           پولی سیکیرائیڈز (Polysaccharides)     اوکیوبن (Aucubin)             کیٹالپول (Catalpol)

فینولک مرکبات

کیفیک ایسڈ (Caffeic acid) کلوروجینک ایسڈ (Chlorogenic acid)                                فیرولک ایسڈ (Ferulic acid)

فلاوونائڈز

ایپی جینن (Apigenin)، لیوٹیلن (Luteolin)، اسکیوٹیلیرین (Scutellarein)، بائیکیلین (Baicalein)، ہسپیدولن (Hispidulin)، نیپیٹن (Nepetin)، پلینٹاگوسائیڈ (Plantagoside)، ٹیننز (Tannins)۔

بار تنگ Broadleaf plantain Plantago बार्टिंग
بار تنگ Broadleaf plantain Plantago बार्टिंग

ایسڈز

اولیانولک ایسڈ (Oleanolic acid)، یورسو لک ایسڈ (Ursolic acid)، فیٹی ایسڈز (Fatty acids)، لِپِڈز (Lipids)

امینو ایسڈز (Amino acids)، پروٹینز (Proteins)، سائٹرک ایسڈ (Citric acid)، میلک ایسڈ (Malic acid)۔

وٹامنز

وٹامن اے (Vitamin A)     وٹامن سی (Vitamin C)        وٹامن کے (Vitamin K)

منرلز

کیلشیم        پوٹاشیم      میگنیشیم    فاسفورس   آئرن        زنک         سلیکان / سلیسک ایسڈ۔

اثرات:

بارتنگ تخم محرک عضلات، محلل اعصاب، مسکن غدد ہے۔ کیمیاوی طور پر خون میں ٹھنڈک پیدا کرنے کے ساتھ سوداویت کو زیادہ کرتے ہیں۔

خواص و فوائد

بارتنگ تخم درد میں سکون دیتا ہے، حابس خون ہے، اور نکسیر کے لیے خاص طور پر مفید ہے۔ نہ صرف ناک سے خون بلکہ دیگر اعضاء سے بھی خون کے بہنے کو روکتا ہے۔ اسی طرح دستوں میں بھی مفید ہے۔اس کے پانی سے کلی کرنا حلق، دانتوں اور مسوڑوں کے درد کو رفع کرتا ہے۔  خونی قے، کثرت حیض میں بھی مفید ہے۔

جدید سائنسی تحقیقات

جدید سائنسی تحقیقات کے مطابق براڈ لیف پلانٹین(بارتنگ) ایک کثیر الجہتی طبی پودا ہے جس کے اثرات صرف روایتی دعوؤں تک محدود نہیں بلکہ جدید حیاتیاتی و میڈیکل تحقیق سے بھی ثابت ہو چکے ہیں۔ اس کے پتے، بیج اور رس میں پائے جانے والے بایو ایکٹو مرکبات انسانی جسم کے مختلف نظاموں پر ہمہ جہت اثر ڈالتے ہیں۔ سائنسی مطالعہ یہ واضح کرتا ہے کہ پلانٹین میں موجود اریڈوئڈ گلائیکوسائیڈز اور فینولک مرکبات مضبوط سوزش کم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جدید ریسرچ میں اسے جلدی سوزش، زخموں، جلنے اور خراشوں میں شفا بخش پایا گیا ہے۔ لیبارٹری اور جانوروں پر ہونے والی تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ پلانٹین زخم بھرنے کے عمل کو تیز کرتا ہے اور جراثیمی افزائش کو روکتا ہے، اسی لیے اسے قدرتی اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی سیپٹک پودا تسلیم کیا جاتا ہے۔

جدید فارماکولوجیکل اسٹڈیز کے مطابق پلانٹین (بارتنگ)کے اجزا مدافعتی نظام کو متوازن کرتے ہیں۔ یہ نہ صرف جسم کو بیرونی جراثیم کے خلاف مضبوط بناتے ہیں بلکہ حد سے بڑھی ہوئی مدافعتی سوزش کو بھی کم کرتے ہیں۔ اسی بنیاد پر جدید طب میں اسے الرجی، ناک کی سوزش اور بعض خودکار مدافعتی کیفیتوں میں معاون مانا جا رہا ہے۔ نظامِ ہضم کے حوالے سے جدید تحقیق بتاتی ہے کہ پلانٹین میں موجود میوسی لیج اور پولی سیکیرائیڈز آنتوں کی اندرونی جھلی کو تحفظ دیتے ہیں۔ یہ معدہ اور آنتوں کی سوزش، السر، اسہال اور قبض دونوں صورتوں میں مفید ثابت ہوتے ہیں۔ سائنسی اعتبار سے یہ اجزا آنتوں میں حفاظتی تہہ بنا کر تیزابیت اور جلن کو کم کرتے ہیں، اسی لیے جدید نیچروپیتھک میڈیسن میں اسے گٹ ہیلتھ کے لیے اہم سمجھا جاتا ہے۔

بارتنگ  کے اینٹی آکسیڈنٹ اثرات پر بھی جدید تحقیق موجود ہے۔ اس میں شامل فلاوونائڈز اور فینولک ایسڈز خلیوں کو آکسیڈیٹو اسٹریس سے بچاتے ہیں، جو کینسر، دل کے امراض اور قبل از وقت بڑھاپے کی ایک بڑی وجہ مانا جاتا ہے۔ اسی بنیاد پر جدید سائنس اسے حفاظتی غذاؤں میں شمار کرتی ہے۔ سانس کے نظام پر اس کے اثرات بھی جدید مطالعات سے واضح ہوئے ہیں۔ پلانٹین کھانسی، گلے کی خراش اور سانس کی نالی کی سوزش میں قدرتی سکون آور اثر دکھاتا ہے۔ جدید تحقیق کے مطابق یہ بلغم کو نرم کرتا ہے اور سانس کی نالی کی جلن کو کم کرتا ہے، اسی لیے اسے ہربل کھانسی کی ادویات میں شامل کیا جاتا ہے۔

مختصراً، جدید سائنسی و طبی تحقیق کی روشنی میں Broadleaf Plantain ایک ایسا پودا ہے جو سوزش کم کرنے، زخم بھرنے، مدافعتی توازن، نظامِ ہضم، جلد، سانس اور جگر کے لیے بیک وقت مفید ثابت ہوتا ہے۔ یہی ہمہ جہتی خصوصیات اسے محض روایتی جڑی بوٹی نہیں بلکہ ایک سائنسی طور پر تسلیم شدہ میڈیسنل پلانٹ بناتی ہیں۔

حوالہ جات:
https://pubmed.ncbi.nlm.nih.gov/29028587/

pubmed

https://globinmed.com/medicinal_herbs/plantago-major-83285globinmed
https://www.ijmsphr.com/index.php/ijmsphr/article/view/21ijmsphr
بار تنگ Broadleaf plantain Plantago बार्टिंग
بار تنگ Broadleaf plantain Plantago बार्टिंग

مقدار خوراک:

پانچ گرام

Important Note

اعلان دستبرداری
اس مضمون کے مندرجات کا مقصد عام صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ، لہذا اسے آپ کی مخصوص حالت کے لیے مناسب طبی مشورے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اس مضمون کا مقصد جڑی بوٹیوں اور کھانوں کے بارے میں تحقیق پر مبنی سائنسی معلومات کو شیئر کرنا ہے۔ آپ کو اس مضمون میں بیان کردہ کسی بھی تجویز پر عمل کرنے یا اس مضمون کے مندرجات کی بنیاد پر علاج کے کسی پروٹوکول کو اپنانے سے پہلے ہمیشہ لائسنس یافتہ میڈیکل پریکٹیشنر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ ہمیشہ لائسنس یافتہ، تجربہ کار ڈاکٹر اور حکیم سے علاج اور مشورہ لیں۔


Discover more from TabeebPedia

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

Discover more from TabeebPedia

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading