مسوڑھوں سے خون جاری ہونا
ازطرف حکیم فیضان شاہد بلوچ
بعض لوگوں کے مسوڑھوں سے خون اتا ہے خصوصا جب وہ صبح کو نیند سے بیدار ہوتے ہیں تو اس وقت مسوڑھوں سے خون بہت زیادہ شدت سے آتا ہے اکثر لوگ اس کو ایک معمولی چیز سمجھتے ہیں اور دانتوں کے یا مسوڑھوں کی خرابی کے ساتھ تعبیر کرتے ہیں اصل میں اگر دیکھا جائے تو یہ ایک بہت پریشان کن علامت ہے اور یہ علامات بعض دفعہ مختلف اعضاء کی خرابی کی نشاندہی کر رہی ہوتی ہے لیکن ہم اس سے صرف نظر کرتے ہیں اور خون کو بند کرنے کے لیے مختلف منجن یا ٹوتھ پیسٹ استعمال کر کے مطمئن ہو جاتے ہیں کہ بیماری کا خاتمہ ہو گیا.
منجن اور ٹوتھ پیسٹ کے اندر ایسے اجزاء شامل ہوتے ہیں جو وقتی طور پر مسوڑھوں کا خون روک دیتے ہیں لیکن اندر ہی اندر بہت سارے آرگنز کو نقصان پہنچ رہا ہوتا ہے بذات خود مسوڑھوں سے خون کا رسنا بھی اور پھر اس کا پیٹ کے اندر چلے جانا خصوصا معدے کے اندر آنتوں کے اندر چلے جانا بھی مختلف امراض پیدا کرنے کے لیے کافی ہے لیکن خون کا مسوڑھوں سے رسنا کچھ اعضاء کی خرابی کی طرف اشارہ کرتا ہے اس میں اکثر اوقات یہ علامت جگر کی خرابی کی وجہ سے بھی پیدا ہو سکتی ہے اس کے علاوہ نظام ہضم کی خرابیاں خصوصا معدہ اور انتوں کے امراض معدہ کے اندر تیزابیت کا بڑھ جانا اور پھر اس کی وجہ سے خون میں تیزابیت کا بڑھنا جسم میں خون کی کمی اور خون کی خرابی کی وجہ سے بھی مسنون سے خون ا سکتا ہے اس کے ساتھ ساتھ نظام اعصاب خصوصا اعصاب کے اندر جب شکست وریخت ہوتی ہے اور ایسا اکثر اس وقت ہوتا ہے جب ذیابیطس خون کی خرابی اور ناقص غذا کی وجہ سے نظام اعصاب متاثر ہو جاتا ہے اور عضلات کے اندر بھی پلپلا پن پیدا ہو جاتا ہے اور اس کی وجہ سے عضلات کے اندر کلیاتی اعتبار سے ورم رخو کی کیفیت پیدا ہو جاتی ہے اس کی وجہ سے مختلف اعضاء کی ہڈیوں پر جو گوشت چڑھا ہوا ہوتا ہے وہ مضبوطی کے ساتھ ہڈی کے ساتھ نئی چمٹ سکتا مسوڑے بھی کیونکہ مسکولر ٹشوز سے بنے ہوئے ہوتے ہیں اس لیے بھی ان خرابیوں کی وجہ سے مسوڑے بھی دانتوں کے ساتھ صحیح پیوست نہیں ہوتے اور وہ پھول جاتے ہیں اور ان سے خون رسنا شروع ہو جاتا ہے
مسوڑھوں سے خون انے کی شکایت میں اچھے منجن ضرور استعمال کریں اور ساتھ ہی مسواک کا استعمال بھی کریں پانچ وقت مسواک کا استعمال نہ صرف مسوڑھوں کو مضبوط کرتا ہے بلکہ معدے اور جگر کی بہت ساری بیماریوں میں بھی فائدہ مند ہے اس سلسلے میں میرے تجربے میں جو چیز ائی ہے وہ کرتمہ کی جڑ کا مسواک ہے کرتمہ کی جڑ کا مسواک بہت ہی اعلی چیز ہے جسم میں شوگر لیول کو کم کرتا ہے جگر کو طاقت دیتا ہے قبض کو دور کرتا ہے اس کے ساتھ ساتھ معدے کی اصلاح کرتا ہے اور خون کی خرابیوں کو دور کرتا ہے اس میں ایک چیز ضرور یاد رکھنی چاہیے کہ مسواک کو استعمال کرنے کا ایک خاص طریقہ ہے جو انشاءاللہ میں ائندہ ارٹیکل میں بیان کر دوں گا فی الحال اس بات کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ مسوڑوں سے خون انے کی صورت میں ہمیں کیا کرنا چاہیے جیسا کہ میں نے پہلے بتایا کہ اچھے منجن کے ساتھ ساتھ اور مسواک کے ساتھ ساتھ معدہ اور جگر کی اصلاح کریں اور اگر پھر بھی خون نہ رک رہا ہو تو خون کی بزریعہ ٹیسٹ رپورٹ تشخیص کروائیں اور اس میں دیکھیں کہ کیا مسئلہ ا رہا ہے اگر شوگر کے مریضوں میں یہ مسئلہ ہو تو اعصاب کو تقویت دیں عضلات کو خصوصی تقویت دیں اور ساتھ ہی نظام ہضم اور جگر کی اصلاح کی طرف سختی سے کار بند ہو جائیں اگر دیگر شدید امراض مثلا خون کی خرابی خون کا کینسر وغیرہ یا ایسے امراض جن میں خون کی شدید کمی ہو جاتی ہے مثلا سوء القنیہ وغیرہ تو اس قسم کے امراض میں خون کی اصلاح کے ساتھ ساتھ مقوی قلب اور خون پیدا کرنے والی ادویات دیں قلب کی بعض بیماریوں کے پیدا ہونے میں بعض اوقات مسوڑھے اور دانت ذمہ دار ہوتے ہیں اور خصوصا مسوڑوں کی پیپ بہت زیادہ قلب کی کیواڑیوں کو اور اس کی رگوں کو خصوصا شریان اعظم کو اور کورنری شریان کو نقصان پہنچاتی ہے بعض دفعہ یوں بھی ہوتا ہے کہ قلب کے امراض کی وجہ سے بھی کیونکہ مسوڑوں کو خون کی سپلائی بہتر طرح سے نہیں ہو سکتی اس وجہ سے بھی مسوڑھوں میں سے خون آنا شروع ہو جاتا ہے تو بہرحال بہت ساری وجوہات ہیں اس چھوٹی سی علامت کو معمولی نہ سمجھیں اور جب بھی اس قسم کی علامت ہو تو ہمیشہ سبب کو جان کر اس کا علاج کریں.
Discover more from TabeebPedia
Subscribe to get the latest posts sent to your email.
Leave a Reply