
وبائی پیچش
حکیم فیضان شاہد بلوچ
آج کل موسم کی تبدیلی کے ساتھ اور کچھ دیگر وجوہات کی بنا پر پیچش کی ایک ایسی قسم پھیلی ہوئی ہے کہ جس کی وجہ سے چھوٹی آنتوں کے مقام پر اور بڑی آنت میں ہلکا ہلکا درد محسوس ہوتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ سیاہی مائل پاخانہ اتا ہے بھوک کم ہو جاتی ہے ہلکا ہلکا بخار ہوتا ہے اور بعض شدید حالتوں میں پاخانے کے ساتھ خون بھی انا شروع ہو جاتا ہے۔

ان تمام حالتوں میں اکثر اوقات یہ بھی بات تجربے میں ائی ہے کہ مریض پر پیچش کی کوئی دوائی کارگر ثابت نہیں ہوتی اور مرد بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی کے مصداق تکلیف بڑھتی جاتی ہے اور مریض مختلف قسم کی دوائیں کھا کھا کر تنگ ہو جاتا ہے بعض ماہرین فن اس کو وبائی پیچش بھی کہہ رہے ہیں اور کچھ لوگ یا کچھ معالجین اس کو کسی وائرس کا شاخسانہ قرار دے رہے ہیں بہرحال وجہ جو بھی ہو اس مرض نے بہت سارے لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے دیگر بخاروں کی طرح مثلا ڈینگی بخار اور بڑے بڑے امراض کے پھیلنے کے پیش نظر ابھی تک اس مرض کی شدت سامنے نہیں ائی لیکن یہ مرض بھی وباء کی طرح پھیل چکا ہے اور بہت سارے علاقوں میں اس کی شکایات موصول ہوئی ہیں اس کی سب سے بڑی علامت سیاہی مائل پاخانہ اور انتوں میں ہلکا ہلکا درد ہے میرے پاس اس قسم کے جو مریض ائے اور میں نے ان کو جب چیک کیا تو ان کی آنتوں میں سوزش اور معمولی ورم بھی پایا گیا اور نبض بھی منشاری چل رہی تھی
بعض بلغمی مزاج مریضوں میں بخار کی شدت بھی زیادہ تھی مختلف دوائیں جب اس تکلیف میں استعمال کی گئیں تو رزلٹ اس حوالے سے سامنے نہیں آئے سوچ بچار کے بعد جب نسخے کو ترتیب دیا تو بہت زیادہ فائدہ ہوا اور اس مرض کی علامات میں تخفیف ہو گئی میں اج اپنے اطباء کرام کے سامنے اس ترتیب کو پیش کروں گا اس مرض میں سب سے پہلے تو اصل وجہ یہ سامنے ائی ہے کہ یہ مرض گرم غذاؤں کے استعمال کرنے سے یا ایسی غذاؤں کے استعمال کرنے سے زیادہ شدت سے سامنے اتا ہے جو غذائیں مصنوعی طور پر تیار ہوتی ہیں مثلا پیزا برگر وغیرہ اس کے علاوہ جن لوگوں نے میوہ جات خصوصا خشک میوہ جات کثرت سے استعمال کیے ان کو بھی اس تکلیف میں مبتلا پایا تو اس مرض میں پہلے پہلے تو گرم چیزیں اور غذائیں بالکل بند کر دیں خصوصا وہ غذائیں جن کا مزاج گرم خشک ہو اس کے علاوہ اس مرض میں دلیہ ،چاول کی کھچڑی چاول کی کھیر ،ساگودانہ کسٹرڈ، جو کا دلیہ، ہلکا بکری کے گوشت میں بنا ہوا شوربہ ایسی چیزیں ہیں جو نہ صرف مرض کو ختم کرنے میں کردار ادا کرتی ہیں بلکہ علامات میں بھی بہت سرعت کے ساتھ تخفیف پیدا کرتی ہیں اس مرض میں میں نے کچھ مفردات کا استعمال کیا مثلا پوست سنگدانہ مرغ اوراناردانہ ہم وزن لے کر ان کو پیس کر اس میں اگر پوست سنگدانہ مرغ اور انار دانہ کی مقدار پاؤ پاؤ بھر ہو تو چار تولہ اسپغول مسلم ملا دیں اور یہ سفوف صبح و شام خالی پیٹ عرق مکو کے ساتھ استعمال کروائیں اور سفوف پیچش جو کتاب مطب و نسخہ نویسی میں درج ہے وہ استعمال کروائیں بعد از غذا دوپہر اور رات۔۔ اور سوتے وقت چھ گرام چہار تخم اور ساتھ ایک ٹکیہ حب رال کی استعمال کروائیں اس سے انتوں کی سوجن اور ورم دور ہو جاتا ہے بلکہ جو دن میں بار بار سیاہی مائل نرم پاخانہ اتا ہے اور پیٹ میں جو گرانی محسوس ہوتی ہے وہ بھی کم ہو جاتی ہے بخار کے لیے صرف عرق گاؤ زباں دن میں تین بار دو دو گھونٹ پلائیں اس ترتیب سے اگر دوائیں ادل بدل کر کے دی جائیں اور یہی دوائیں استعمال کروائی جائیں تو مرض میں بہت جلدی تخفیف ہو جاتی ہے۔
Discover more from TabeebPedia
Subscribe to get the latest posts sent to your email.
Leave a Reply