
انناس
نام :
عربی میں أناناس۔ بنگالی میں انارس کہتے ہیں۔

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ)
نام انگلش:
Pineapple
Scientific name: Ananas comosus

تاثیری نام:
مقام پیدائش:
ہند و پاکستان
مزاج طب یونانی:
گرم تر
مزاج طب پاکستانی:
غدی اعصابی

یہ بھی پڑھیں: انگور
یہ بھی پڑھیں:انڈہ مرغی
یہ بھی پڑھیں: انکول

تعارف:
انناس کا پودا دو تین فٹ اونچا ہوتا ہے، اس کے پتے کیوڑے اور بانس کے پتوں کی طرح ہوتے ہیں، جبکہ اس کی جڑ گھیکوار کی جڑ کی طرح ہوتی ہے۔ اس کی ڈالیوں کے اگلے حصہ کو کاٹ کر بویا جاتا ہے جس سے نیا پودا بن جاتا ہے۔ پودے کے درمیان سے چھوٹی شاخیں نکلتی ہیں جن پر چھوٹے چھوٹے نیلے رنگ کے پھول لگتے ہیں ، اور پھر پھولوں سے پھل بنتے ہیں، پھل پر موٹا سا چھلکا ہوتا ہے جس پر ابھار در ابھار بنے ہوتے ہیں، اس چھلکے کو اتارنے کے بعد اندر سے زرد رنگ کا گودا نکلتا ہے جو کھایا جاتا ہے۔ پکے ہوئے پھل کا ذائقہ شیریں جبکہ خام پھل کا ذائقہ ترش ہوتا ہے۔
نفع خاص:
سوداء کو ختم کرتا ہے۔
کیمیاوی و غذائی اجزا:
ذیل میں 100 گرام انناس میں پائے جانے والے غذائی اجزاء کا تخمینہ ہے:
میکرونٹرینٹس(Macronutrients):
کیلوری: 50 کیلوری کاربوہائیڈریٹ: 13.1 گرام شکر: 9.85 گرام
غذائی ریشہ: 1.4 گرام پروٹین: 0.54 گرام چربی: 0.12 گرام
وٹامنز:
وٹامن سی (ایسکوربک ایسڈ): 47.8 ملی گرام وٹامن اے: 3مائیکروگرام ( ریٹینول ایکٹیویویلینٹس (RAE))
وٹامن بی 1 (تھامین): 0.079 ملی گرام وٹامن بی(Riboflavin)2: 0.031 ملی گرام
وٹامن بی 3 (نیاسین): 0.5 ملی گرام وٹامن بی 5 (پینٹوتھینک ایسڈ): 0.213 ملی گرام
وٹامن بی 6: 0.112 ملی گرام فولیٹ (وٹامن B9): 18 مائیکروگرام
وٹامن ای (الفا ٹوکوفیرول): 0.02 ملی گرام وٹامنK: 0.7مائیکروگرام
معدنیات:
کیلشیم: 13 ملی گرام آئرن: 0.29 ملی گرام میگنیشیم: 12 ملی گرام فاسفورس: 8 ملی گرام
پوٹاشیم: 109 ملی گرام سوڈیم: 1 ملی گرام زنک: 0.12 ملی گرام کاپر: 0.11 ملی گرام
مینگنیج: 0.927 ملی گرام
دیگر غذائی مرکبات:
برومیلین(Bromelain): تازہ انناس میں برومیلین ہوتا ہے،یہ ایک انزائم ہے جو سوزش اور ہاضمہ کے فوائد رکھتا ہے۔
پانی کا مواد: پانی: 86.0 گرام
اثرات:
پختہ پھل غدی اعصابی ہوتا ہے، غدد میں تحریک پیدا کرتا ہے، مولد صفراء ہے۔ محرک جگر وگردہ، مقوی قلب، مدر بول و حیض، مسقط جنین، ملین، قاطع سوداء ، معرق و مفرح ہوتا ہے۔جبکہ کچا پھل عضلاتی اعصابی ہے۔
خواص و فوائد
انناس بہت اعلیٰ قسم کا قاطع سوداء یعنی سوداء کو ختم کرنے والا پھل ہے جس کی وجہ سے قلب میں تقویت پیدا ہوتی ہے۔ چونکہ مسقط جنین ہے اس لیے حاملہ خواتین کو باالکل نہیں کھانا چاہیے۔غدی ہونے کی وجہ سے بہترین ملین ہے۔
مقدار خوراک:
بقدر ہضم
Discover more from TabeebPedia
Subscribe to get the latest posts sent to your email.
Leave a Reply