Emergency Help! +92 347 0005578
Advanced
Search
  1. Home
  2. انگور
انگور

انگور

  • November 1, 2024
  • 0 Likes
  • 766 Views
  • 0 Comments

انگور

نام :

عربی میں عنب۔ گجراتی میں دہراکھ۔ بنگلہ میں دراکھیا۔ ہندکو میں داکھ کہتے ہیں۔

Hakeem Syed Abdulwahab Shah Sherazi

(تحریر و تحقیق: حکیم مولانا سید عبدالوہاب شاہ شیرازی)

نام انگلش:

Name: Pineapple

Scientific name: Ananas comosus

Family: Bromeliaceae

تاثیری نام:
مقام پیدائش:
مزاج  طب یونانی: 
مزاج  طب پاکستانی: 
نفع خاص:
مقوی، مدر بول، مسقط جنینہند و پاکستانگرم ترغدی اعصابیسوداء کو ختم کرتا ہے۔

انگور Grapes
انگور Grapes

تعارف:

انگور مشہورعام پھل ہے جو ہر جگہ دستیاب ہوتا ہے۔ بڑے چھوٹے ہر کسی کی پسندیدہ چیز ہے۔  انگور کی سائز کے لحاظ سے دو قسمیں ہیں ایک چھوٹا اور دوسرا بڑا۔ اسی طرح شیپ کے لحاظ سے بھی دو قسمیں ہیں ایک گول اور ایک لمبوترا۔ رنگ کے لحاظ سے تین قسمیں ہیں، ایک سبز، ایک زردی مائل سبز، ایک سیاہ۔ اور ذائقے کے لحاظ سے بھی تین قسمیں ہیں ایک شیریں یعنی میٹھا، دوسرا کم میٹھا، اور تیسرا ترش ہوتا ہے۔انگور کی ایک قسم میں بیج بھی نہیں ہوتے، یا کم ہوتے ہیں، ایک قسم میں کافی موٹے موٹے بیج ہوتے ہیں۔انگوروں کو خشک بھی کیا جاتا ہے، خشک ہونے کے بعد چھوٹے کو کشمش اور بڑے کو منقی کہتے ہیں۔چونکہ انگور کی کئی اقسام ہیں اس لیے ان کے مزاج بھی مختلف ہیں جنہیں آگے اثرات کے ضمن میں بیان کر رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: انزروت

یہ بھی پڑھیں: انڈا مرغی

یہ بھی پڑھیں: ٹائمنگ کی ادویات کا نقصان

انگور Grapes
انگور Grapes

کیمیاوی و غذائی  اجزا:

وٹامنز

وٹامن سی، وٹامن کے، وٹامن اے، وٹامن بی ایک (تھامین)، وٹامن بی دو (ریبوفلاوین)، وٹامن بی چھ، فولٹ، نیا سین، پینٹوتھینک ایسڈ

منرلز

پوٹاشیم، فاسفورس، میگنیشیم، کیلشیم، آئرن، مینگنیز، تانبہ، سیلینیم۔

فینولک مرکبات (Phenolic compounds)

ریزیویراٹرول (Resveratrol)         کوئرسیٹن (Quercetin)     کیمپفیٹرول (Kaempferol)

کیٹیچن (Catechin)         ایپی کیٹیچن (Epicatechin)            گیلک ایسڈ (Gallic acid)

کیفک ایسڈ (Caffeic acid)              ہائیڈروکسی بینزوئک ایسڈ (Hydroxy-benzoic acid)

ہائیڈروکسی سینامک ایسڈ (Hydroxy-cinnamic acid)

فلاوونائڈز (Flavonoids)

فلاوونولز (Flavonols)     فلاوونز (Flavones)          فلاوان تھری اولز (Flavan-3-ols)

پروانٹہوسائنیدنز (Proanthocyanidins)

اینتھوسیاننز (Anthocyanins)

مالویڈن (Malvidin)         ڈیل فینڈن (Delphinidin)            پیونیڈن (Peonidin)

پیلوڈن (Pelargonidin) پیٹونائیڈن (Petunidin)

ٹیننز (Tannins)

کنڈینسڈ ٹیننز (Condensed tannins)       ہائیڈرولائزیبل ٹیننز (Hydrolyzable tannins)

ٹرائٹرپینائیڈز (Triterpenoids)

اویلینولک ایسڈ (Oleanolic acid)                 یورولک ایسڈ (Ursolic acid)

نامیاتی تیزاب (Organic acids)

ٹارٹرک ایسڈ (Tartaric acid)        میلیک ایسڈ (Malic acid)                               سٹریک ایسڈ (Citric acid)

حیاتیاتی روغنیات (Bioactive lipids)

فائٹو اسٹرولز (Phytosterols)         لینولینک ایسڈ کے مشتقات (Linolenic acid derivatives)

دیگر اہم اجزا (Other notable compounds)

کلورو فینولک اجزا (Chlorophenolic compounds)           سٹلبینز (Stilbenes)

فینولک الکحلات (Phenolic alcohols)

حوالہ جات: PMC۔  J App Pharm Sci۔  MDPI ۔ 

اثرات:

تازہ اور میٹھا انگور گرم تر یعنی غدی اعصابی ہوتا ہے۔ جبکہ خام یعنی کچا انگور خشک سرد اثرات کا حامل ہوتا ہے۔ جبکہ کشمش اور منقی خشک گرم یعنی عضلاتی غدی مزاج رکھتے ہیں۔اس اعتبار سے تینوں کے اثرات الگ الگ ہیں۔

خواص و فوائد

مجموعی لحاط سے انگور مقوی قلب ہونے کی وجہ سے دل کو طاقت دیتا ہے، پختہ انگور ملین ہونے کی وجہ سے پیٹ کو نرم کرتا ہے۔مولد حرارت ہونے کی وجہ سے حرارت پیدا کرتا ہے، مولد خون ہونے کی وجہ سے صالح خون پیدا کرتا ہے، مشتہی ہونے کی وجہ سے بھوک پیدا کرتا ہے، مبہی ہونے کی وجہ سے قوت باہ میں اضافہ کرتا ہے، اور تازہ انگور جسم میں فربہ پن پیدا کرتا ہے۔ چونکہ انگور میں کچھ کچھ ترشی بھی ہے اس لیے مسلسل استعمال سے قبض بھی ہو سکتی ہے۔ اگر بخار جسم کے اندر ہو تو کشمش اور منقی کھانے سے بخار باہر آجاتا ہے۔

انگور کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس کے کھانے سے نہ ہی جسم میں زہر پیدا ہوتا ہے اور نہ ہی گوشت میں فساد پیدا ہوتا ہے اور نہ ہی خون میں تعفن پیدا ہوتا ہے، یہ ایک ایسی خوراک ہے جو ہر موسم میں دل کی تحریک، دماغ کی تقویت اور جگر کی حرارت کے لیے استعمال کی جاسکتی ہے۔ انگور کا سرکہ بھی تیار کیا جاتا ہے، انگور کے سرکے کا مزاج عضلاتی اعصابی یعنی خشک سرد ہوتا ہے، جو دل کے لیے بہت مفید ہے۔

جدید سائنسی تحقیقات

انگور میں موجود فینولک مرکبات، فلاوونائڈز، ریزیویراٹرول، اینتھوسیاننز، وٹامنز اور منرلز جسم کے لیے کئی طرح کے فوائد رکھتے ہیں۔ یہ دل کی صحت کو بہتر بناتے ہیں، خون کی نالیوں کو لچکدار رکھتے ہیں اور بلڈ پریشر کو متوازن کرتے ہیں۔ آزاد ریڈیکلز کے اثرات کم کرکے اینٹی آکسیڈنٹ تحفظ فراہم کرتے ہیں، دماغی کارکردگی اور یادداشت کو بڑھاتے ہیں، انسولین کی حساسیت بہتر کر کے خون میں شوگر کو کنٹرول کرتے ہیں، ہڈیوں اور جوڑوں کو مضبوط بناتے ہیں، مدافعتی نظام کو طاقت دیتے ہیں، جلد اور آنکھوں کی حفاظت کرتے ہیں اور ہاضمہ کو درست رکھ کر قبض سے بچاتے ہیں۔

مقدار خوراک:

بقدر ہضم

Important Note

اعلان دستبرداری
اس مضمون کے مندرجات کا مقصد عام صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ، لہذا اسے آپ کی مخصوص حالت کے لیے مناسب طبی مشورے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اس مضمون کا مقصد جڑی بوٹیوں اور کھانوں کے بارے میں تحقیق پر مبنی سائنسی معلومات کو شیئر کرنا ہے۔ آپ کو اس مضمون میں بیان کردہ کسی بھی تجویز پر عمل کرنے یا اس مضمون کے مندرجات کی بنیاد پر علاج کے کسی پروٹوکول کو اپنانے سے پہلے ہمیشہ لائسنس یافتہ میڈیکل پریکٹیشنر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ ہمیشہ لائسنس یافتہ، تجربہ کار ڈاکٹر اور حکیم سے علاج اور مشورہ لیں۔


Discover more from TabeebPedia

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

Discover more from TabeebPedia

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading