Emergency Help! +92 347 0005578
Advanced
Search
  1. Home
  2. املی
املی

املی

  • October 21, 2024
  • 0 Likes
  • 65 Views
  • 0 Comments

املی

نام :

اردو میں املی، عربی اور فارسی میں “تمرہندی” اور  سندھی میں گدامڑی کہتے ہیں۔

نام انگلش:

Tamarind

Scientific name: Tamarindus indica

Hakeem Syed Abdulwahab Shah

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ)

املی Tamarind

تاثیری نام:

مولد سودا، مقوی قلب

مقام پیدائش:

انڈیا ،انڈونیشیا، ملائیشیاء، سری لنکا، فلپائن

مزاج  طب یونانی: 

خشک سرد

مزاج  طب پاکستانی: 

عضلاتی اعصابی

املی Tamarind

یہ بھی پڑھیں: تمام حکماء توجہ فرمائیں!

یہ بھی پڑھیں: امڑہ

یہ بھی پڑھیں: املتاس

املی Tamarind
املی Tamarind

تعارف:

املی کا پورا درخت ہوتا ہے، اور یہ سدا بہار درخت ہے۔ املی کے درخت کے ساتھ گرمیوں کے موسم میں پھول لگتے ہیں، پھر ان سے پھلیاں  نکلتی ہیں جن کی شکل سرس کی پھلیوں  جیسی ہوتی ہے، ان پھلیوں کے اندر املی کے بیج بنتے ہیں اور ان بیجوں کے  گرد املی کا گودا ہوتا ہے۔ ایک من املی کے بیجوں سے تقریبا بیس سے پچیس کلو گودا نکلتا ہے۔اور یہی گودا عام طور پر کھانے پینے میں آتا ہے، البتہ ادویات میں املی کے بیجوں کا استعمال بھی ہوتا ہے۔

انڈونیشیا، ملائیشیاء، سری لنکا، فلپائن اور بحرلکاہل کے جزائر میں پیدا ہوتی ہے، لیکن اب دنیا کے اور بھی بہت سے ممالک اس کی پیداوار کر رہے ہیں جن میں بھارت سرفہرست ہے جہاں سالانہ 3 لاکھ ٹن املی کی پیداوار ہوتی ہے۔ املی کی پیداوار پاکستان میں بہت کم ہے۔

املی Tamarind

نفع خاص:

مولد سودا، مقوی قلب، دافع پیاس

کیمیاوی و غذائی  اجزا:

املی کے گودے کا غذائی مواد (فی 100 گرام)

میکرونٹرینٹس:

توانائی: 239 kcal          کاربوہائیڈریٹس: 62.5 گرام            شکر: 57.4 گرام

غذائی ریشہ: 5.1 گرام         پروٹین: 2.8 گرام                      کل چربی: 0.6 گرام

وٹامنز:

وٹامن سی: 3.5 ملی گرام                 وٹامن بی 1 (تھامین): 0.428 ملی گرام   وٹامن بی2:  0.152 ملی گرام

وٹامن بی 3 (نیاسین): 1.938 ملی گرام   وٹامن بی 5 (پینٹوتھینک ایسڈ): 0.143 ملی گرام

وٹامن بی 6: 0.066 ملی گرام           وٹامن بی 9 (فولیٹ):0.014 ملی گرام

وٹامن اے (بیٹا کیروٹین سے): 30 IU (تقریبا 0.009 ملی گرام بیٹا کیروٹین)

معدنیات:

کیلشیم 74 ملی گرام             آئرن 2.8 ملی گرام  میگنیشیم  92 ملی گرام           فاسفورس 113 ملی گرام

پوٹاشیم628 ملی گرام                   سوڈیم 28 ملی گرام   زنک 0.1 ملی گرام            کاپر 0.86 ملی گرام 

مینگنیج 0.427 ملی گرام       سیلینیم0.0013 ملی گرام

دیگر مرکبات:

ٹارٹرک ایسڈ: تقریباً 8-23 گرام/100 گرام گودا (یہ مرکب املی کو اس کا مخصوص کھٹا ذائقہ دیتا ہے اور یہ ایک طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ بھی ہے)۔

املی Tamarind
املی Tamarind

اثرات:

چونکہ یہ عضلاتی اعصابی مزاج رکھتی ہے، اس لیے اس کے استعمال سے جسم میں ترشی بڑھتی ہے، سودا کی پیدائش ہوتی ہے، بلغم غلیظ ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ اور جسم میں سردی خشکی کے اثرات پیدا ہوتے ہیں۔املی کے بیج قبض پیدا کرتے ہیں۔

خواص و فوائد

املی قے کو دفع کرتی ہے، دل کو طاقت دیتی ہے، بلغم کے لیے مسہل اور مغلظ ہے، بلغمی بخاروں میں مفید ہے اور پیاس بجھاتی ہے۔  املی میں ترشی پائی جاتی ہے، جسے جدید سائنس میں وٹامن سی کہا جاتا ہے۔ چونکہ املی محرک عضلات و قلب ہے، اس لیے اس کے مسلسل استعمال سے قلب و عضلات میں سوزش پیدا ہوکر گھبراہٹ اور بے چینی پیدا ہوجاتی ہے۔بطور دوا استعمال کے لیے ایک سال پرانی املی بہتر سمجھی جاتی ہے۔

مقدار خوراک:

بیس گرام سے پچاس گرام

Important Note

اعلان دستبرداری
اس مضمون کے مندرجات کا مقصد عام صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ، لہذا اسے آپ کی مخصوص حالت کے لیے مناسب طبی مشورے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اس مضمون کا مقصد جڑی بوٹیوں اور کھانوں کے بارے میں تحقیق پر مبنی سائنسی معلومات کو شیئر کرنا ہے۔ آپ کو اس مضمون میں بیان کردہ کسی بھی تجویز پر عمل کرنے یا اس مضمون کے مندرجات کی بنیاد پر علاج کے کسی پروٹوکول کو اپنانے سے پہلے ہمیشہ لائسنس یافتہ میڈیکل پریکٹیشنر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ ہمیشہ لائسنس یافتہ، تجربہ کار ڈاکٹر اور حکیم سے علاج اور مشورہ لیں۔


Discover more from TabeebPedia

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

Discover more from TabeebPedia

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading