املتاس
نام :
فارسی میں خیار شنبر۔ سندھی میں چہکنی۔ بنگالی میں سونڈالی۔ سنسکرت میں سورنگا کہتے ہیں۔
نام انگلش:
Golden shower tree
Scientific name: Cassia fistula
(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ)
تاثیری نام:
مقام پیدائش:
ہند و پاکستان
مزاج طب یونانی:
تر گرم
مزاج طب پاکستانی:
اعصابی غدی
یہ بھی پڑھیں: امڑہ
یہ بھی پڑھیں: افسنتین
یہ بھی پڑھیں: امرود
تعارف:
املتاس بلند و بالا درخت ہوتا ہے جس کا تنا زیادہ بڑا نہیں ہوتا۔ املتاس کی شاخیں ڈیڑھ فٹ لمبی ہوتی ہیں جن پر جوڑوں کی صورت پتے لگے ہوتے ہیں جو شکل میں جامن کے پتوں سے ملتے جلتے ہیں، املتاس پر پانچ پنکھڑیوں والے سنہری زرد پھول لگتے ہیں، جس سے پورا درخت نہایت خوبصورت لگتا ہے۔ان پھولوں سے لمبی لمبی پھلیاں نکلتی ہیں جن کی لمبائی ڈیڑھ دو فٹ تک ہوتی ہے، جب یہ پھلیاں پک جاتی ہیں تو ان کا رنگ بھورا ہو جاتا ہے۔ ان پھلیوں کے اندر خانے ہوتے ہیں ہیں اور ان خانوں میں صاف اور چپٹا ہوا بیضوی بھورے رنگ کا سرخی مائل سیاہ رنگ کا گودا لپٹا ہوتا ہے۔ یہی گودا اس میں سب سے کار آمد چیز ہے۔ املتاس کے پھولوں سے گلقند بھی بنائی جاتی ہے۔ ان پھلیوں میں سکے کے برابر مغز املتاس ہوتا ہے جسے مغز فلوس یا مغز شبر بھی کہتے ہیں۔ اس کے پتوں اور پھولوں کو بطور ساگ پکا کر کھایا بھی جاتا ہے۔
نفع خاص:
بہترین مسہل و ملین قبض کشا
کیمیاوی و غذائی اجزا:
مقدار فی 100 گرام:
غذائی مرکبات
پروٹین: تقریباً 19.94 گرام کاربوہائیڈریٹس: تقریباً 26.30 گرام
معدنیات
کیلشیم: : تقریباً 67.99 ملی گرام پوٹاشیم: تقریباً 31.15 ملی گرام آئرن لوہا: تقریباً 0.70 ملی گرام
میگنیشیم: تقریباً 50 ملی گرام فاسفورس: تقریباً 24 ملی گرام زنک: : تقریباً 0.06 ملی گرام
وٹامنز
املتاس میں وٹامن کے مواد پر مخصوص سائنسی ڈیٹا بہت محدود ہے۔ تاہم، یہ پودا اپنے حیاتیاتی مرکبات اور روائتی دواؤں کی خصوصیات کے لیے زیادہ مشہور ہے بجائے اس کے کہ اس میں وٹامنز موجود ہیں۔ املتاس کے پودے میں کئی کیمیائی اجزاء ہوتے ہیں لینولک ایسڈ، گلوٹامک ایسڈ، فینی لالینین، پرولین، آکسالک ایسڈ، ٹیننز، فسٹولن۔
اثرات:
اعصابی غدی ملین اثرات کا حامل ہے، کیمیاوی طور پر خون میں کھاری پن پیدا کرتا ہے۔ مقئی ہے۔جگر، گردوں اور غدد میں تحلیل پیدا کرتا ہے اور قلب و عضلات میں تسکین پیدا کرتا ہے۔دافع حرارت، مخرج صفراء و بلغم بھی ہے۔
خواص و فوائد
جگر، گردے کی سوزش ، ورم اور دردوں میں مفید ہے، نقرس کی بیماری بھی بے خطا دوا ہے۔املتاس نہایت ہی لطیف ملین اور مسہل ہے۔یہ تمام فوائد املتاس کے گودے کے ہیں اور یہی خواص اس کے پوست کے بھی ہیں البتہ پوست میں رطوبت کی کمی ہوتی ہے۔ املتاس ایساالطیف مسہل اور ملین ہےجو حاملہ عورتوں اور بچوں کو بھی دیا جاسکتا ہے۔
مقدار خوراک:
گودا 20 سے پچاس گرام۔ پوست دو سے پانچ گرام
Discover more from TabeebPedia
Subscribe to get the latest posts sent to your email.
Leave a Reply