Emergency Help! +92 347 0005578
Advanced
Search
  1. Home
  2. امڑہ
امڑہ

امڑہ

  • October 19, 2024
  • 0 Likes
  • 537 Views
  • 0 Comments

امڑہ

نام :

مرہٹی میں انباڑہ۔ بنگالی میں آمڈہ اور نیپا میں لاپسی  کہتے ہیں۔ ہندوستان کے کچھ علاقوں میں اسے امباجھنگا بھی کہتے ہیں۔

Hakeem Syed Abdulwahab Shah Sherazi

(تحریر و تحقیق: حکیم مولانا سید عبدالوہاب شاہ شیرازی)

نام انگلش:

Name: Hog Plum

Scientific name: Spondias mombin

Family: Cashews

تاثیری نام:
مقام پیدائش:
مزاج  طب یونانی: 
مزاج  طب پاکستانی: 
نفع خاص:
قابض، مسکن صفراء، مقوی قلبہندو پاکستانخشک سردعضلاتی اعصابیبلغمی امراض میں مفید ہے۔ وٹامن سی اور پوٹاشیم کے حصول کا ذریعہ ہے۔

امڑہ Hog Plum
امڑہ Hog Plum

تعارف:

مشہورپھل ہے جوکہ چھوٹے آم کے مشابہ ہوتا ہے اسی لیے اسے امڑہ کہتے ہیں۔ اسے آپ آم اور بیری کے درمیان کی ایک چیز بھی کہ سکتے ہیں، یعنی یہ آم اور بیری دونوں سے مشابہت رکھتا ہے۔ اس کادرخت ایک  گز سے  تین یاچار میٹر تک بلند ہوتا ہے۔ اور امریکا میں پائی جانے والی قسم کی اونچائی ستر فٹ تک بھی ہوتی ہے۔ امڑہ کو  سرد موسم میں پھل لگتاہے۔اس کا رنگ خام ہونے کے حالت میں سبز جبکہ پختہ ہونے پر زرد ہوتا ہے۔ اس کا ذائقہ خام حالت میں  ترش جبکہ پختہ کامزہ کھٹا میٹھا ہوجاتاہے۔اس کا اچار بھی بنایا جاتا ہے۔اور کچھ لوگ اس کی جیم بھی بناتےہیں۔

امڑہ Hog Plum
امڑہ Hog Plum

یہ بھی پڑھیں: تمام حکماء توجہ فرمائیں!

یہ بھی پڑھیں: امرود

یہ بھی پڑھیں: السی کے بیج

امڑہ Hog Plum

کیمیاوی و غذائی  اجزا:

نباتاتی مرکبات (Phytochemical classes)

ٹیننز (Tannins)،              فلاوونوئڈز (Flavonoids)،              سابونِنز (Saponins)

ٹرائی ٹرپینز (Triterpenes)،             کیروٹینائڈز (Carotenoids)

 مخصوص بایو ایکٹو اجزاء (Specific Bioactive Compounds)

کلوروژینک ایسڈ (Chlorogenic acid)،        ایلیجک ایسڈ (Ellagic acid)،           قؤرسیٹِن (Quercetin)

رُوٹِن (Rutin)،    لوئیپول (Lupeol)،              فتی تیزاب (Fatty acids)

 غذائی اور معدنی اجزاء (Nutritional / Mineral Constituents)

پوٹاشیم (Potassium)، کیلشیم (Calcium)، آئرن (Iron)، میگنیشیم (Magnesium)، فاسفورس (Phosphorus)، زنک (Zinc)

حوالہ جات

ایم ڈی پی آئی۔  پی ایم سی۔ 

امڑہ Hog Plum

اثرات:

امڑہ عضلات میں تحریک، اعصاب میں تحلیل اور غدد میں تسکین پیدا کرتا ہے۔  قابض ، مسکن صفراء، مقوی قلب اثرات رکھتا ہے۔

خواص و فوائد

بلغمی امراض میں بہت مفید ہے، صفراء کی زیادتی کو ختم کر دیتا ہے۔اس کی گٹھلی کے اندر گری کھانا حیض کو بند کر دیتی ہے۔پیشاب کی زیادتی کو روکتا ہے۔

امڑہ Hog Plum

جدید سائنسی تحقیقات

امڑہ (S. mombin )کے پھل میں وٹامن سی، کیروٹینوئڈز، پوٹاشیم اور دیگر معدنیات پائے جاتے ہیں، جو قوت مدافعت، آنکھوں کی صحت اور دل و خون کی نظام کے لیے فائدہ مند ہیں۔ غذائی ریشہ (Dietary fiber) ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے اور قبض سے بچاتا ہے۔

اس کے پتّے، پھل اور بیج میں موجود فلاوونوئڈز، ٹیننز اور کیروٹینوئڈز آزاد ریڈیکلز (free radicals) کے اثرات کو کم کرتے ہیں، یوں جسمانی خلیات کو نقصان سے بچاتے ہیں۔

امڑہ  کے خام نکالے گئے اجزاء زخم، سوزش، بخار اور انفیکشن کے خلاف اثر رکھتے ہیں۔ بیکٹیریل اور وائرل انفیکشن میں بھی مددگار ثابت ہوئے ہیں۔ کچھ مطالعات میں پتہ چلا ہے کہ فلاوونوئڈز اعصاب کو نقصان سے بچاتے ہیں اور قلبی نظام کے لیے مددگار ہیں۔

حوالہ جات

پی ایم سی۔ Pharmaceutical Sciences۔  pubmed ۔ 

مقدار خوراک:

بقدر ہضم کھا سکتے ہیں۔

Important Note

اعلان دستبرداری
اس مضمون کے مندرجات کا مقصد عام صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ، لہذا اسے آپ کی مخصوص حالت کے لیے مناسب طبی مشورے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اس مضمون کا مقصد جڑی بوٹیوں اور کھانوں کے بارے میں تحقیق پر مبنی سائنسی معلومات کو شیئر کرنا ہے۔ آپ کو اس مضمون میں بیان کردہ کسی بھی تجویز پر عمل کرنے یا اس مضمون کے مندرجات کی بنیاد پر علاج کے کسی پروٹوکول کو اپنانے سے پہلے ہمیشہ لائسنس یافتہ میڈیکل پریکٹیشنر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ ہمیشہ لائسنس یافتہ، تجربہ کار ڈاکٹر اور حکیم سے علاج اور مشورہ لیں۔


Discover more from TabeebPedia

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

Discover more from TabeebPedia

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading