Emergency Help! +92 347 0005578
Advanced
Search
  1. Home
  2. الٹ کمبل
الٹ کمبل

الٹ کمبل

  • October 17, 2024
  • 0 Likes
  • 648 Views
  • 0 Comments

الٹ کمبل

نام :

بنگالی میں اولٹ کامبول۔ گجراتی میں اولک تمبول۔ سندھی میں پیوری۔ سنسکرت میں پی وری کہتے ہیں۔

Hakeem Syed Abdulwahab Shah Sherazi

(تحریر و تحقیق: حکیم مولانا سید عبدالوہاب شاہ شیرازی)

نام انگلش:

Name: Devil’s cotton

Scientific name: Abroma Augusta Linn

Family: Malvaceae

تاثیری نام:
مقام پیدائش:
مزاج  طب یونانی: 
مزاج  طب پاکستانی: 
نفع خاص:
ملین، مقوی رحم، مدر حیضہند و پاکستانگرم خشکغدی عضلاتیامراض نسواں

الٹ کمبل Devils cotton A
الٹ کمبل Devils cotton A

تعارف:

الٹ کمبل کا پودا چھوٹے قد کا ہوتا ہے جو پاک و ہند میں پایا جاتا ہے، یہ ایک خودرو پودا ہے، اس کی جڑیں موٹی اور مضبوط ہوتی ہیں اور ان موٹی جڑوں سے مزید چھوٹی چھوٹی جڑیں بھی نکل رہی ہوتی ہیں۔ بطور دوا اس کی جڑ ہی استعمال کی جاتی ہے۔ اس کی جڑ کا چھلکا موٹا اور بھورے رنگ کا ہوتا ہے جبکہ اندر سے گودا سفید ہوتا ہے۔ اس کے پھول پوست کے پھولوں کی طرح سرخ رنگ کے ہوتے ہیں اور نیچے کی طرف الٹ لٹک رہے ہوتے ہیں اسی لیے اسے الٹ کمبل کہتے ہیں۔پھولوں کے اندر پانچ خانے ہوتے ہیں اور ہر خانے میں ملائم روئی بھری ہوتی ہے جو کہ اگر جلد پر لگ جائے تو جلن پیدا کرتی ہے۔

الٹ کمبل Devils cotton A
الٹ کمبل Devils cotton A

یہ بھی پڑھیں: الائچی خرد

یہ بھی پڑھیں: الائچی کلاں

یہ بھی پڑھیں: اشوکا

الٹ کمبل Devils cotton A

کیمیاوی و غذائی  اجزا:

وٹامنز (Vitamins)

وٹامن سی (اسکوربک ایسڈ)         وٹامن ای (ٹوکوفیرول)             

بی وٹامنز گروپ کے کچھ اجزاء جیسے:

تھایامین (وٹامن B₁)                 رائبوفلاوین (وٹامن B₂)           نیا سین (وٹامن B₃)

منرلز

کیلشیم، فاسفورس، آئرن، میگنیشیم، سوڈیم، پوٹاشیم

 1. الکالوائڈز (Alkaloids)

پروٹوپائن (Protopine)      بیربیرین (Berberine)       اسٹکیڈرائن (Stachydrine)

2. فلیونوئڈز (Flavonoids)

سائیڈروکسیلن (Sideroxylin)          مورِن (Morin)   گالانگِن (Galangin)

3. ٹرائی ٹیرپینز / ٹرائپینائڈز (Triterpenes / Terpenoids)

α‑آمیَرِن (α-Amyrin)   فریڈلِن (Friedelin)

4. سٹرولز (Sterols)

β‑سِٹوسٹرول (β-Sitosterol)          اسٹیگماسٹرول (Stigmasterol)

5. سیمپل فینولز اور ٹینن گروپ مرکبات (Phenolics & Tannins)

مختلف فینولک کمپاؤنڈز (Various Phenolic Compounds)  ٹیننز (Tannins)

6. کومارِنز (Coumarins)

کومارِنز (Coumarins)     کوئینونز (Quinones)

الٹ کمبل Devils cotton A
الٹ کمبل Devils cotton A

7. گلیکوسائیڈز (Glycosides)

phenylethanoid glycosides (فینائلائتھنوئڈ گلیکوسائیڈز)      megastigmanes (میگاسٹیگمینز)

سِٹوسٹرول گلایکوسائیڈ (Sitosterol Glycoside)

8. فیٹی ایسڈز (Fatty Acids) – بیج سے تعلق رکھنے والے اجزاء

میتھیل پالمیٹ (Methyl Palmitate)            میتھیل اسٹیرِٹ (Methyl Stearate)

اولیک ایسڈ (Oleic Acid)                 میتھیل لائنولیٹ (Methyl Linoleate)

9. مونوساکرائیڈز اور شوگر مشتقات (Monosaccharides & Sugar Derivatives)

L‑رامنوز (L-Rhamnose)             D‑گلوکوز (D-Glucose)  D‑گلیکٹوز (D-Galactose)

D‑مینوز (D-Mannose)                 D‑گلیکٹورونک ایسڈ (D-Galacturonic Acid)

D‑گلوکورونک ایسڈ (D-Glucuronic Acid)                               چولین (Choline)               بیٹائن (Betaine)

حوالہ: پی ایم سی۔ این آئی ایچ۔ پبمیڈ۔ ایم ڈی پی آئی۔ 

اثرات:

الٹ کمبل غدد میں تحریک، عضلات میں تحلیل اور اعصاب میں تسکین پیدا کرتا ہے۔ مقوی رحم، مدر حیض، مسکن، دفع بانچھ پن، دافع بواسیر، ملین اثرات رکھتا ہے۔

الٹ کمبل Devils cotton A
الٹ کمبل Devils cotton A

خواص و فوائد

اس کی جڑ کا جوشاندہ قلت حیض کی شکار عورت کو دینے سے فائدہ ہوتا ہے۔ یہ حیض کے عمل کو درست اور حمل کے ٹھہرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔ قبض کو دور کرتی ہے۔ عورتوں کے رحم کے مسائل میں بہت اچھی ثابت ہوتی ہے۔ بنگال کی عورتیں زمانہ قدیم سے یہ دواء قلت حیض اور بانجھ پن کیلئے استعمال کر رہی ہیں۔ بنگال کیمیکل ورکس اور المبک کیمیکل ورکس نے الٹ کمبل کا لوڈ ایکسٹریکٹ بھی تیار کیا ہے جس کا نام لکوڈا یکسٹریکٹ آف ابروما آگستا(liquid extract of abroma augusta)یعنی الٹ کمبل سیال بازار میں ہر انگریزی دوا فروش سے مل سکتا ہے۔ اس کی جڑ کو خارش کے علاج کے لیے بھی لگایا گیا ہے۔

الٹ کمبل Devils cotton A
الٹ کمبل Devils cotton A

الٹ کمبل کو آیورویدک میں پتے ذیابیطس، سوزش، جوڑوں کے گٹھیا کے درد، رحم کے امراض اور سر درد کے علاج کے لیے بھی استعمال کیا جاتاہے۔ جدید تحقیقات اور سائنسی تجربات سے یہ بات بارہا ثابت ہوئی ہے کہ الٹ کمبل ذیابیطس میں بہت مفید ہے۔

جدید سائنسی تحقیقات

الٹ کمبل ایک قدیم جڑی بوٹی ہے جو روایتی طور پر ذیابیطس، سوزش، درد، ماہواری کی بے ترتیبی اور ہاضمہ کے مسائل کے لیے استعمال ہوتی رہی ہے۔ سائنسی مطالعات سے معلوم ہوا ہے کہ اس میں موجود فلیونوئڈز، فینولز، الکالوائڈز، وٹامنز اور منرلز اینٹی آکسیڈنٹ، اینٹی انفلیمیشن اور اینٹی مائیکروبیل خصوصیات رکھتے ہیں، خون میں شکر کو کم کرنے، کینسر خلیات کی بڑھوتری محدود کرنے، جگر اور معدے کی صحت بہتر بنانے میں مددگار ہیں، جبکہ تولیدی نظام اور ہڈیوں کے لیے بھی مفید اثرات ظاہر کرتے ہیں۔ یہ پودا اپنے متنوع فعال اجزاء کی وجہ سے طبی و سائنسی لحاظ سے اہمیت رکھتا ہے، مگر انسانی استعمال سے پہلے ماہرِ طب کی رہنمائی ضروری ہے۔ حوالہ: pubmed ۔ 

مقدار خوراک:

دو سے چار گرام

Important Note

اعلان دستبرداری
اس مضمون کے مندرجات کا مقصد عام صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ، لہذا اسے آپ کی مخصوص حالت کے لیے مناسب طبی مشورے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اس مضمون کا مقصد جڑی بوٹیوں اور کھانوں کے بارے میں تحقیق پر مبنی سائنسی معلومات کو شیئر کرنا ہے۔ آپ کو اس مضمون میں بیان کردہ کسی بھی تجویز پر عمل کرنے یا اس مضمون کے مندرجات کی بنیاد پر علاج کے کسی پروٹوکول کو اپنانے سے پہلے ہمیشہ لائسنس یافتہ میڈیکل پریکٹیشنر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ ہمیشہ لائسنس یافتہ، تجربہ کار ڈاکٹر اور حکیم سے علاج اور مشورہ لیں۔


Discover more from TabeebPedia

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

Discover more from TabeebPedia

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading