Emergency Help! +92 347 0005578
Advanced
Search
  1. Home
  2. نبض کے ذریعے تشخیص
نبض کے ذریعے تشخیص

نبض کے ذریعے تشخیص

  • October 2, 2024
  • 2 Likes
  • 109 Views
  • 3 Comments

نبض کے ذریعے تشخیص

(حکیم سید عبدالوہاب شاہ)

Pulse Diagnosis

کسی بھی مزاج یا بیماری کی تشخیص کے لیے سب سے بہترین طریقہ نبض سے تشخیص ہے۔

ذیل میں چند سوالات کو غور سے دیکھیں اور بار بار پریکٹس کریں۔

۔۔۔۔۔

1۔ اعصابی عضلاتی:           اگر نبض ایک انگلی کے نیچےہو، گہرائی میں ہو، چوڑی اورموٹی ہو، نرم بھی ہو، سست ہو، ضعیف ہو۔

2۔ عضلاتی اعصابی:           پہلی اور دوسری انگلی کے نیچے، اوپر ، موٹی ، رفتار میں تیز ہوگی۔

3۔ عضلاتی غدی:            تین انگلیوں کے نیچے، اوپر، باریک اور رفتاراور ٹھوکر میں تیز ہوگی۔

4۔ غدی عضلاتی:            چار انگلیوں کے نیچے، درمیان میں، باریک ہوگی۔

5۔غدی اعصابی:            تین یا چار انگلیوں کے نیچے، درمیان میں، چوڑی موٹی ہوگی۔

6۔ اعصابی غدی:            دو  انگلیوں کے نیچے باالکل گہرائی میں، چوڑی موٹی،اور نرم ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصیر،منخفص، عریض، لین، سست ہو اور کلائی کے پاس محسوس ہو:     اعصابی ہے۔

قوی، مشرف، تنگ، سخت،سریع ہو:       عضلاتی ہے۔

طویل، درمیان میں، ضیق،ہو:                 غدی ہے۔

نبض سے تشخیص

نبض سوالات اور جوابات

1۔نبض کا مقام محسوس کریں:

a۔باالکل اوپر، انگلی رکھتے ہی محسوس ہو رہی ہے۔کبھی آنکھوں سے بھی ہلتی نظر آتی ہے۔ اس کا جواب( عضلاتی)

b۔باالکل اوپر نہیں، ہلکا سا دباو دینے پر محسوس ہوتی ہے۔ اس کا جواب(غدی)

c۔ہلکے دباو سے بھی محسوس نہیں ہوتی بہت زیادہ دباو دینے پر نیچے محسوس ہوتی ہے۔ اس کا جواب(اعصابی)

2۔ نبض کا حجم محسوس کریں:

a۔نبض چوڑی نہیں ہے بلکہ دھاگے کی طرح باریک ہے۔(نصف پورے سے کم) اس کا جواب(غدی)

b۔نبض چوڑی ہے۔یعنی دو یا تین دھاگوں  کے برابر(نصف پورے تک) اس کا جواب(عضلاتی)

c۔نبض زیادہ چوڑی  اور نرم ہے۔(نصف پورے سے زیادہ) اس کا جواب(اعصابی)

3۔نبض کی لمبائی کو محسوس کریں:

a۔لمبائی ایک انگلی یا دیڑھ انگلی ہے۔(حرارت باالکل نہیں) اس کا جواب(اعصابی)

b۔لمبائی دو انگلی یا تین انگلی تک ہے۔تین سے زیادہ نہیں۔(حرارت معتدل ہے) اس کا جواب(عضلاتی)

c۔لمبائی چار انگلیاں یا اس بھی زیادہ لمبی ہے۔(حرارت کی زیاتی ہے) اس کا جواب(غدی)

4۔نبض کی رفتار محسوس کریں:

a۔بہت تیز رفتار ہے۔(سریع) اس کا جواب(عضلاتی)

b۔رفتار سست ہے، مگر نبض چوڑی ہے۔(سست) اس کا جواب(اعصابی)

c۔ رفتار سست ہے، مگر نبض تنگ ہے۔ اس کا جواب(غدی)

5۔نبض کی ٹھوکر محسوس کریں:

a۔نبض زور دار ٹھوکر مارتی ہے گویا انگلیوں کو اٹھا دیتی ہے۔(قوی) اس کا جواب(عضلاتی)

b۔ٹھوکر معمولی ہے، مگر نبض چوڑی ہے۔۔(ضعیف) اس کا جواب(اعصابی)

c۔ ٹھوکر معمولی ہے، مگر نبض تنک ہے۔ اس کا جواب(غدی)

6۔نبض کے سختی کو محسوس کریں:

a۔نبض بہت نرم ہے۔(لین) اس کا جواب(اعصابی)

b۔نبض معتدل ہے۔ اس کا جواب(غدی)

c۔نبض بہت سخت ہے۔(صلب) اس کا جواب(عضلاتی)

 

Important Note

اعلان دستبرداری
اس مضمون کے مندرجات کا مقصد عام صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ، لہذا اسے آپ کی مخصوص حالت کے لیے مناسب طبی مشورے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اس مضمون کا مقصد جڑی بوٹیوں اور کھانوں کے بارے میں تحقیق پر مبنی سائنسی معلومات کو شیئر کرنا ہے۔ آپ کو اس مضمون میں بیان کردہ کسی بھی تجویز پر عمل کرنے یا اس مضمون کے مندرجات کی بنیاد پر علاج کے کسی پروٹوکول کو اپنانے سے پہلے ہمیشہ لائسنس یافتہ میڈیکل پریکٹیشنر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ ہمیشہ لائسنس یافتہ، تجربہ کار ڈاکٹر اور حکیم سے علاج اور مشورہ لیں۔

3 Comments

Leave Your Comment